]]>
عنایت اللہ کی تصانیف:
* تاریخی ناول/داستانیں
• حجاز کی آندھی
• شمشیرِ بے نیام (دو حصے)
• اور نیل بہتا رہا (دو حصے)
• دمشق کے قید خانے میں
• …اور ایک بت شکن پیدا ہوا (پانچ حصے)
• داستان ایمان فروشوں کی (پانچ حصے)
• ستارہ جو ٹوٹ گیا
• فردوس ابلیس (دو حصے)
• اَندُلس کی ناگن
• امیر تیمور (ترجمہ)
• مجرم یا جنگ آزادی کے ہیرو
* شکاریات
• لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
• سانپ، سادھو اور نوجے کی کہانی
• پگلی کا پنجہ
• ایک لڑکی دو منگیتر
• بیٹا پاکستان کا بیٹی، ساہو کار کی
• بھیڑیا، بدروح اور بیوی
• جذبات کا سیلاب
• لاش، لڑکی اور گف کے گناہگار
• قبر کا بھید
* نفسیات
• زندہ رہو، جوان رہو
• جوانی کا روگ
* معاشرتی ناول/کہانیاں/چادر چار دیواری
• پاکستان، ایک پیاز دو روٹیاں
• چھوٹی بہن کا پگلا بھائی
• چاردیواری کے دریچوں سے
• طاہرہ
• مرد تو میں ہوں / میرا تیسرا خاوند
• میں بزدل تو نہیں / وہ مر گیا تم زندہ رہو
• پتن پتن کے پاپی
• الجھے راستے
• ہیرے کا جگر
• منزل اور مسافر (دو حصے)
• استانی اور ٹیکسی ڈرائیور
• پانچویں لڑکی
• کیا میں کسی کی بیٹی نہیں؟
• ایک کہانی (دو حصے)
• اکھیاں میٹ کے سپنا تکیا
• چاردیواری کی دنیا
• رات کا راہی (دو حصے)
• واجدہ، وینا اور وطن (دو حصے)
• ڈوب ڈوب کر ابھری نائو
• جرم، جنگ اور جذبات
• میں گناہگار تو نہیں
• پرچم اڑتا رہا
• پیاسی روحیں
• پیاسے
• سزا اس گناہ کی
• ایک آنکھ اور پاکستان
• دھندلی راہیں (دو حصے)
• تاریک اجالے
• جوانی کے جنگل میں
* جرم و سزا/سراغرسانی کی کہانیاں
• جب بہن کی چوڑیاں ٹوٹیں
• کالا برقعہ جل رہا تھا
• حوالات میں طلاق
• لائن پر لاش
• دوسری بیوی
• داستان ایک داماد کی
• روح کے رشتے اور مقتول کی بدروح
• دام میں صیاد آ گیا
• جب مجھے اغواء کیا گیا
• پیارکا پل صراط
• چور دروازہ
• ایک رات کی شادی
• رات کا راز
• تعویذ، انگلیاں اور انگوٹھی
• بھائی اور بھیڑیا
• سنگیتا، شراب اور سگریٹ
• بیٹی کی قربانی
• واردات اس رات کی
• چڑیا پھنس گئی
• جب پیار نے کروٹ لی
• جائداد کا وارث
• رتن کمار کی روپا
• آشرم سے اس بازار تک
• دلیر یا بیوقوف
• سندری کا سودا
• جھمکوں کی جوڑی
• کار، شلوار اور دوپٹہ
• بال ایک چڑیل کے
• جنّات کے دربار میں
• قاضی کی کوٹھڑی اور کنواری بیٹی
• بن بیاہی ماں
• سہاگ کا خون
• زلیخا کا جن
• عشق ایک چڑیل کا
• رات، ریل اور برقعے
• پیار کا پاپی
جنگی کہانیاں/وقائع نگاری/ناول
• بی آر بی بہتی رہے گی
• بدر سے باٹا پور تک
• دو پلوں کی کہانی
• خاکی وردی لال لہو (دو حصے)
• فتح گڑھ سے فرار
• لاہور کی دہلیز پر
• پاک فضائیہ کی داستانِ شجاعت
• لہو جو ہم بہا کر آئے
• ہماری شکست کی کہانی
* طنز و مزاح
• ایوبی، غزنوی اور محمد بن قاسم پاکستان میں
• پھوپھی گام
عنایت اللہ نے تا عمر قلم سے وفا کی۔ آپ صبح سویرے بعد از فجر، حکایت کے دفتر تشریف لے آتے اور رات گئے تک مسلسل لکھتے رہتے۔ بے انتہا لکھنے اور مسلسل سگریٹ نوشی نے ان کو بہت نقصان پہنچایا۔ وہ پرانے زمانے کا سخت ترین سگریٹ برانڈ “کیمل” استعمال کیا کرتے تھے اور بے تحاشا سگریٹ پھونکا کرتے تھے۔ یہ سگریٹ برانڈ پورے لاہور میں صرف ایک دکان پر پایا جاتا تھا اور وہ بھی عنایت اللہ صاحب کی وجہ سے یہ سگریٹ منگوایا کرتے تھے۔ 1999ء کے آغاز میں عنایت اللہ فالج کے حملے کا شکار ہو کر بستر نشین ہو گئے مگر تحریر سے اپنا ناطا تب بھی نہ توڑ سکے۔ عارف محمود ان کے پاس بیٹھ کر لکھا کرتے تھے اور وہ مسلسل لکھوایا کرتے تھے۔ آخر کار سال بھر کی طویل علالت کے بعد اُردو ادب کا یہ بہترین تاریخی ناول نگار اور پاکستان کا اکلوتا جنگی وقائع نگار 16 نومبر، 1999ء کو لاہور میں عالمِ فانی سے عالمِ بقا کی طرف روانہ ہوا۔ مرحوم کی عمر 79 سال تھی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ 16 نومبر سلطان صلاح الدین ایوبی کی بھی تاریخ وفات تھی، جن کی زندگی کی داستان شجاعت لکھ کر عنایت اللہ نے لافانی شہرت حاصل کی تھی۔
عنایت اللہ مرحوم تا عمر اس مقام کو نہ پا سکے جس کے وہ حقیقی معنوں میں حقدار تھے مگر افسوس تو یہ ہے کہ بعد از وفات بھی کوئی ان کا نام لینے والا نہیں۔ ان کی وفات پر کوئی یادگاری مضمون، کوئی تعزیتی ریفرنس، کوئی کالم کوئی خبر سامنے نہ آئی۔ جس طرح وہ اپنی زندگی میں ناقدین کے لیے غیر اہم رہے، مرنے کے بعد بھی غیر اہم رہے۔ تاہم اُردو ادب کے قارئین کے لیے وہ ایک زندہ جاوید روایت کے امین بن گئے تھے۔ ان سے محبت رکھنے والے ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں اور ”شمشیر بے نیام‘‘، ”داستان ایمان فروشوں کی‘‘ اور ”بی آر بی بہتی رہے گی‘‘ آج بھی پریوں کی سی داستان رکھتی ہیں۔
]]>