FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

اشعار بیدل | فارسی متن مع اُردو ترجمہ و سوانح حیات

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,350.00 Rs.1,500.00 |  Save Rs.150.00 (10% off)

Hurry, Only -19 left!
-19

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

سِوائے مردانِ خام بیدلؔ، کہ ہیں زمانے میں عام بیدلؔ
نہ پہنچا میرا کلام بیدلؔ، اَدا شناسانِ شاعری تک

ایک فرانسیسی مفکر کا مشہور قول ہے کہ خوب صورت ترجمہ حسین عورتوں کی طرح ہوتا ہے جو بے وفا ہوتی ہیں۔ فارسی زبان خوبیِ اختصار کا جوپیرایہ فراہم کرتی ہے، اُردُو زبان کو وہ اجمالی آہنگ میسّر نہیں ہے۔ زبانِ پہلوی کی ہم زَبانی ہو نہیں سکتی۔ اسی لیے فارسی اشعار کا منظوم اُردُو ترجمہ کر تے ہوئے بڑے دُشوار مرحلوں اور بہت سخت مَقامات کا سامنا کرنا پڑ تاہے۔ مَیں سمجھتا ہوں کہ بےشمار کٹھنائیوں کے باوجود نعیم حامد علی بیش تر اشعارکے تر جمے میں بہت کامیاب رہے ہیں۔ اُن کا ترجمہ خوب صورت ہوتے ہوئے بھی اصل اشعار سے وفا داری کرتا دکھا ئی دیتا ہے۔ نعیمؔ حامد علی نے زیادہ تر کو شش یہ کی ہے کہ لفظی ترجمے سے حتی الامکان گُریزکِیا جائے اور اُردُو شعر میں فارسی شعر کا مفہوم منتقل کِیا جائے اور اُردُو زَبان میں وہ Expression تلاش کِیا جائے جو فارسی کا متبادِل ہو سکے۔ نعیمؔحامد علی نے بیدلؔ کے کئی شعروں کا ترجمہ اِس خوبی سے کِیا ہے کہ تر جَمے کا گمان تک نہیں ہوتا اور شعر بالکل طبع زاد معلوم ہو تا ہے۔ نعیمؔماشاء اللہ خود بھی ایک نغز گو شاعر ہیں اورشعریت کے جملہ لوازمات کا بھرپور اِدراک رکھتے ہیں۔ وہ بیدلؔ کے اشعار کا ایسامنظو م اُردُو ترجمہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں جسے بغیر کسی جھجک کے معیاری کہا جا سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ’’بہار ایجادیِ بیدلؔ‘‘ بیدلؔ شناسی کے میدان میں ایک اہم کارنامہ ہے۔ مَقامِ افسوس ہے کہ پاکستان کا محکمۂ تعلیم فارسی زَبان و ادب سے ایسی بے اعتنائی کا مرتکب ہو رہا ہے کہ ہمارا ہزار سالہ حافظہ معرضِ خطر میں ہے۔ فارسی کے بغیر اُردُو پر بھی گرِفت مضبوط نہیں ہو سکتی اور سعدیؔ، حافظؔ، غالبؔ اور اقبالؔ سے بھی مستقیم را بطہ ممکن نہیں رہتا۔ ایسی صورت ِحال میں بیدلؔجیسے عظیم شاعر اور مثالی معلّمِ اخلاق کے احوال و آثار کی جمع آوری اور اُس کے اخلاقی آہنگ پر مبنی اشعارکا اُردُو میں یہ خوب صورت منظوم ترجمہ ذوقِ فارسی کی تشویق اور تعمیرِسیرت کے لحاظ سے بھی ایک ایسی سعیِ مسعود ہے جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ میں سیّد نعیمؔ حامد علی اَلحامدکو اِس کتاب کی اشاعت پر صمیمانہ ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ (انور مسعود)

اشعار بیدل | فارسی متن مع اُردو ترجمہ و سوانح حیات
شاعر: ابوالمعانی میرزا عبدالقادِر بیدل
تحقیق و ترجمہ :ڈاکٹر سیّد نعیم حامد علی اَلحامد
آرٹ پیپر پر خوصورت اور معیاری اشاعت
رنگین تصاویر | بڑا سائز | کلاتھ بائنڈنگ
.........................

چوں فنا نزدِیک شُد، مشکل بود ضبطِ حواس
دَر دَمِ پَرواز، بال و پَر، پریشاں می شوَد
ترجمہ
رَہیں اَوسان قائم، وقتِ آخر غیر ممکن ہے
دَمِ پَرواز بال و پَر، پریشاں ہو ہی جاتے ہیں!

----

اگر دشمن تواضُع پیشہ است، ایمن مشو بیدلؔ
بخوں ریزی بود بے باک، شمشیرِ کہ خم دارَد
ترجمہ
تواضُع سے اگر پیش آئے دشمن، خوش نہ ہو بیدلؔ
کہ شمشیرِ خمیدہ اور بھی خوں ریز ہوتی ہے!

----

اِمروز قدرِ ہر کَس، مقدارِ مال و جاہ است
آدم نمی تواں گُفت، آں را کہ زَر نباشَد
ترجمہ
کِیا جاتا ہے جاہ و مال سے عِزّت کا اندازہ
جو بے زَر ہے اُسے اِس دَور میں انساں نہیں کہتے

.......................................

Ashaar e Bedil | Manzum Urdu Tarjuma

Recently Viewed Products

اشعار بیدل | فارسی متن مع اُردو ترجمہ و سوانح حیات

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart