FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

مثالی اخلاقیات | قیوم نظامی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.500.00 |  Save Rs.-500.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-27

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 مثالی اخلاقیات
کردار سازی اور تشکیل انسانیت کے لئے منفرد کتاب - ھر انسان کے لئے رہنما اور ہر گھر کی زینت
مصنف : قیوم نظامی صاحب


تبصرہ کتاب
مثالی اخلاقیات

قیوم نظامی صاحب کی نئی کتاب مثالی اخلاقیات قرآنی تعلیمات، رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ، خلفائے راشدین کے ارشادات اور فلسفیوں کے اقوال کی روشنی میں لکھی گئی ہے. اس سے پہلے قیوم نظامی صاحب نے دو مشہور کتابیں معاملات رسول صل اللہ علیہ وسلم اور معاملات انسان اور قرآن مرتب کی ہیں جو کہ بہت خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہیں اور میں نے خود پڑھنے کے بعد آگے اساتذہ اور دوستوں کو بطور تحفہ پیش کی ہیں.

مثالی اخلاقیات کو پڑھنے کے بعد ایسا محسوس ہوا ہے کہ اس کتاب کو نصاب میں ضرور شامل ہونا چاہیے اور اگر ایسا ہو گیا تو یہ کتاب انشاءاللہ اخلاقی بحران کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی. قوموں کی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے عظیم مفکر علامہ ابن خلدون اپنی تصنیف مقدمہ ابن خلدون میں لکھتے ہیں کہ دنیا میں ترقی کرنے والی قوم ہمیشہ اچھے اخلاق کی حامل ہوتی ہیں. آج بھی وہ قومیں جو اخلاقیات کے زیور سے آراستہ ہیں، دنیا کی عظیم قوموں میں شمار ہوتی ہیں. مسلمان جب تک اخلاقی اقدار کے حامل رہے، وہ پوری دنیا پر بالادست رہے اور اخلاقی بحران کا شکار ہو کر زوال پذیر ہو گئے. علامہ اقبال کا قول ہے کہ جب بھی مسلمان زوال کا شکار ہوئے، قرآن اور سیرت نے ہی ان کی رہنمائی کی اور وہ زوال سے باہر نکل سکے. اخلاقیات انسان کو اشرف المخلوقات کے مقام پر فائز کر کے جانوروں سے الگ کرتی ہے. جب انسان اخلاق کو چھوڑ دیتا ہے تو پھر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہتا.

اخلاق کیا ہے؟ اچھا عمل، اچھی عادت، اچھا برتاؤ، تہذیب اور شائستگی. آنحضور صل اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی بیان فرمایا گیا کہ میں اخلاق اور اچھا کردار کی تکمیل کیلئے بھیجا گیا ہوں. خود قرآن کریم نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے کردار کی گواہی دیتے ہوئے اسے "اسوہ حسنہ" سے تعبیر کیا.

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں محسن انسانیت حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو بہترین نمونہ اور خلق عظیم یعنی اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز قرار دیا ہے.
اللہ نے اپنے محبوب رسول صل اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرمایا: "اے نبی بے شک آپ صل اللہ علیہ وسلم حسن اخلاق کے اعلیٰ درجے پر ہیں."
ترمذی شریف کی حدیث کے مطابق قیامت کے دن مومن کے میزان(اعمال) میں کوئی چیز حسن اخلاق سے زیادہ وزنی نہیں ہو گی. جو انسان با اخلاق ہو، اس کا دین اور دنیا دونوں سنور جاتے ہیں. دنیا میں لوگ اس سے محبت کرتے ہیں اور آخرت میں اللہ ان سے محبت کرے گا اور انعام سے نوازے گا.

اس کتاب کے کچھ ابواب جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہ یہ ہیں.
محسن انسانیت کا اخلاقی ماڈل، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نصائح، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فلاحی ریاست، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وصیت، زندگی کیسے گزاری جائے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اخلاقی اقوال، قائداعظم، امانت و دیانت و صداقت کے پیکر، علامہ اقبال اور اخلاقیات، علامہ اقبال کا تصور شاہین، افلاطون، سقراط، ارسطو اور بقراط کے اقوال.

علامہ اقبال فرماتے ہیں:
جو قومیں عمل اور کردار میں پختہ ہوتی ہیں، دنیا میں وہی ترقی کرتی ہیں. مسلمان قوم کو اگر ترقی کرنی ہے تو ہر مسلمان کو اپنا کردار پختہ بنانا ہوگا. افراد مثالی ہوں گے تو ایک مثالی معاشرہ وجود میں آ سکے گا. علم کے ذریعے انسان کو حقیقت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور عمل کے ذریعے انسان حقیقت کی کایا پلٹ دیتا ہے. علم اور عمل دونوں مل کر کائنات کو تسخیر کر لیتے ہیں.

میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں. کردار سازی اور تشکیل انسانیت کیلئے یہ ایک منفرد کتاب ہے. اللہ ہمیں پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

.

.
Misali Akhlaqiyat | Misali Ikhlaqat
Qayum Nizami

Recently Viewed Products

مثالی اخلاقیات | قیوم نظامی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart