FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Muhammad Rasulallah | محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,600.00 Rs.1,800.00 |  Save Rs.200.00 (11% off)

53

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

نام کتاب: محمد رسول للہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

Muhammad (saw) - His Life Base on the Earliest Sources | Martin Lings
مصنف: مارٹن لنگز (ابوبکر سراج الدین)
نظرثانی: سیّد سجاد حیدر | مترجم: کاظم جعفری
ضخامت 520 صفحات | اعلی کوالٹی پیپر | بڑا سائز

-------------------------------------------------------------------------------------

نومسلم سکالر مارٹن لنگز کی شہرۂ آفاق کتاب "محمد رسول اللہ" پر مایہ ناز کالم نگار، شاعر و ادیب "امجد اسلام امجد" کا روزنامہ ایکسپریس میں خوبصورت کالم

مارٹن لنگز Martin Lings المعروف ابوبکر سراج الدین کے نام اور کام سے میرا تعارف سراج منیر مرحوم کی معرفت ستر کی دہائی میں ہوا، معلوم ہوا کہ وہ بھیرینے گینوں (شیخ عبدالواحد یحییٰ) کی طرح ایک نو مسلم مذہبی اسکالر ہیں جو انگریزی زبان کے مدرس اور شیکسپیئر کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ فلسفے اور تصوف کے معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں کچھ اور نو مسلم اسکالرز مثلاً شیخ عیسیٰ نور الدین احمد العلوی (فرتھ جوف شواں) ابراہیم عزالدین (ٹی ٹس برکہارٹ) اور سلسلہ شاذلیہ کے نام بھی انھی دنوں کان میں پڑے لیکن براہ راست ان میں سے کسی کی بھی کوئی کتاب پڑھنے کا موقع نہیں ملا جب کہ عمومی ردعمل یہی تھا کہ چونکہ اسلامی دنیا میں بہت مدت سے فکر و تحقیق کا قحط اور آزاد اور گہرے مذہبی شعور کا فقدان چلا آ رہا ہے ۔
اس لیے ان نو مسلم گوروں کو ان کے رنگ و نسل اور مذہب سے متعلق ذرا مختلف طرح کی تحریروں کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے اور یہ کہ انھوں نے بھی روائتی پیروں اور مذہبی خانوادوں کی طرح تصوف کے حوالے سے الگ سے ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس دوران میں ابوبکر سراج الدین یعنی مارٹن لنگز ایک دو دفعہ پاکستان بھی آئے اور ان کے مقلدین اور پیر بھائیوں نے ان کی آمد کا بہت چرچا بھی کیا لیکن ایک مخصوص اور محدود حلقے سے قطع نظر کسی کو ان کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا البتہ 1983 میں جب رسول کریمؐ کی سوانح حیات کے حوالے سے ان کی شہرہ آفاق کتاب ’’محمدؐ‘‘ انگریزی میں طبع ہو کر سامنے آئی تو چاروں طرف ایک تہلکہ سا مچ گیا کہ یہ سیرت سے متعلق ایک ایسی مستند اور منفرد کتاب تھی جس میں ایسے قدیم اور مصدقہ ماخذات سے استفادہ کیا گیا تھا جو اس سے پہلے یا تو سامنے آئے ہی نہیں تھے یا ان کی حیثیت جزوی اور ضمنی حوالوں جیسی تھی۔
اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور مصر سمیت نہ صرف بہت سے مسلمان ممالک میں اسے خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا بلکہ اس کے تراجم بھی کئی زبانوں میں سامنے آئے، اردو میں بھی بھارت اور پاکستان میں اس کے متعدد تراجم ہو چکے ہیں جن میں سے تازہ ترین بک کارنر جہلم کا شایع کردہ وہ ترجمہ ہے جو سید کاظم جعفری نے چند برس قبل مکمل کیا تھا، اگرچہ 1938 میں شیخ عبدالواحد یحیٰی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے بعد سے مارٹن لنگز مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھ چکے تھے اور ادب و فلسفہ اور مذہبیات کے مصنف اور مدرس کے حوالے سے وہ ایک جانا پہچانا نام بھی تھے مگر اس کتاب کی اشاعت نے انھیں پوری دنیا بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک معروف اور مقبول شخصیت بنا دیا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت تحقیق‘ انداز تحریر اور قدیم ترین ماخذات سے استفادے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ایک مستند حوالے کی شکل اختیار کر گئی۔ زیر نظر ایڈیشن کے آغاز میں سہیل عمر صاحب کا ترجمہ کردہ سید حسین نصر کا ایک مضمون بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ابوبکر سراج الدین کی شخصیت اور قابلیت کے بارے میں کچھ بہت اہم باتیں سامنے آئی ہیں ایک دو اقتباسات دیکھئے۔
’’شیخ ابوبکر جوانی ہی میں زبان و ادب کے لیے غیر معمولی جوہر قابل رکھتے تھے، آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران وہ سی ایس لیوس سے بہت قریب تھے… انھوں نے ذکر کیا کہ ان کے قبول اسلام اور تصوف سے آشنائی پر لیوس کا کیا ردعمل تھا۔ اس نے تبصرہ کیا تھا ’’حیف ہے عیسائیت کا کیا بڑا نقصان ہو گیا‘‘ لیکن بات اس کے برعکس تھی لنگز کے مسلمان ہونے سے عیسائیت کے عمیق ترین فراموش کردہ حقائق پھر سے لوگوں کے سامنے آئے۔ انھیں صرف اسلام ہی سے محبت نہیں تھی کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دین ان کے لیے پسند کیا تھا بلکہ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے عربی زبان پر بھی پورا عبور حاصل کر لیا اور روایتی اسلامی ثقافت میں رچ بس گئے۔
وہ بیک وقت پورے انگریز بھی تھے اور ایک عمیق تر سطح پر ’’رجعتے سوئے عرب می بایدت‘‘ کی مثال بھی تھے… وہ قاہرہ میں اس طرح خوش رہتے تھے جیسے اپنے گھر میں۔ ایک مرتبہ ہم قاہرہ کے مرکزی مقام راس الحسین کی زیارت کے لیے جا رہے تھے، نواسہ رسولؐ کے مقبرے کی جالی کے قریب پہنچ کر وہ گویا ہوئے ’’میں جب بھی یہاں آتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ میرا ٹھکانہ یہی ہے‘‘ مغرب میں شیخ ابوبکر کا اثر صرف انگریزی دان علاقوں تک محدود نہیں ہے ان کی تحریروں کی اکثریت کا فرانسیسی اطالوی جرمن ہسپانوی اور دیگر یورپی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے… ان کی تحریروں نے یورپ کے عوام کے سامنے اسلام کا صحیح اور مفصل تعارف پیش کیا۔ وہ عوام جو اس موضوع کی طرف راغب ہو رہے تھے لیکن ان کے سامنے ایسی کتابوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا جن کی بنیاد سطحی معلومات‘ بے خبری‘ بدظنی یا غلط بیانی پر رکھی گئی تھی‘‘۔
جہاں تک رسول کریمؐ کی حیات اور سیرت مبارکہ کا تعلق ہے اس کے بارے میں بے شمار کتابیں درجنوں زبانوں میں شایع ہو چکی ہیں اور ان میں سے کچھ یقیناً تحقیق اور تحریر دونوں اعتبار سے بے حد مستند اور بے مثال ہیں لیکن عربی زبان کلچر اور تاریخ پر یکساں گرفت نہ ہونے کے باعث کئی باتیں روایت کے طور پر بھی دہرائی جاتی رہیں اور کئی باتوں اور واقعات کو مستند حوالوں یا پس منظر کی وضاحت کے بغیر نقل کیا جاتا رہا۔ مارٹن لنگز کی اس کتاب کی سب سے اہم اور بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں واقعات کو مکمل جانچ پرکھ اور تاریخی اور تہذیبی پس منظر کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ بہت سے دھندلکے خود بخود صاف ہوتے چلے جاتے ہیں، مختلف مقامات مقامی رسوم و رواج اور واقعات کو مصدقہ شواہد کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ قاری جیسے خود اس زمانے میں سانس لینے لگتا ہے۔
مصنف نے کتاب کو 85 ابواب میں تقسیم کیا ہے اور حضورؐ کی ذاتی زندگی اور اعلان نبوت کے دوران اور بعد میں پیش آنے والے کئی ایسے واقعات کی نشاندہی کی ہے جن سے کئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ صورت حال کی مکمل تصویر بھی سامنے آ جاتی ہے اور پڑھنے والے یہ جان اورسمجھ سکتے ہیں کہ قرآن مجید میں آپ کے ذکر کو بلند کرنے کی جو بات کی گئی ہے اس کی عملی صورت کیا اور کیسے ہے اور یہ کہ اس کتاب کا ایک اور ترجمہ چھاپنے کی اہمیت کیا ہے۔

 

Muhammad (saw) - His Life Base on the Earliest Sources | Martin Lings

Recently Viewed Products

Muhammad Rasulallah | محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart