FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

نوادرات | انتخاب کلام شعرائے کرام | Nawadrat | Dr. Abdul Qadeer Khan

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 |  Save Rs.-700.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -6 left!
-6

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

نام کتاب: "نوادرات" (انتخاب کلام شعرائے کرام)
مرتبہ: ڈاکٹر عبدالقدیر خان (نشان امتیاز اینڈ بار، ہلال امتیاز)

صفحات: 520
-

.............تبصرہ: نعیم احمد ناز

قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کی مقبول ترین شخصیت شمار کئے جا سکتے ہیں، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں بحیثیت ایک نہایت مخلص محب وطن، ایک نہایت قابل سائنس دان، ایک نہایت جری انسان اور بے مثل منتظم کے طور پر آپ نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں، ایک بہترین پیشہ ور ماہر کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دلچسپی علم و آگہی، زبان، ادب، ثقافت اور اخلاقی اقدار کے ساتھ نمایاں ہیں، اس بات کے گواہ ان کے وہ اخباری کالم بھی ہیں جو سب کی نظر سے گزرتے رہتے ہیں، ان کی یہ تحریریں نہایت مثبت، پراثر اور فکر کو مہمیز کرنے والی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خصوصی دلچسپی شاعری سے بھی ہے، انہیں بے شمار اشعار زبانی یاد ہیں اور وہ اشعار کا برمحل استعمال اپنی گفتگو اور تحریروں میں کرتے رہتے ہیں، "نوادرات" ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ذاتی بیاض ہے جس میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اشعار اور غزلیں لکھ رکھی ہیں، میری خوش قسمتی سمجھیں کہ 21 مارچ 2001 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جب وہ "ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز کہوٹہ" کے چیئرمین تھے، "نوادارات" کے پہلے ایڈیشن کی دستخط شدہ کاپی مجھے ارسال کی تھی جو 1994 میں اشاعت پذیر ہوئی تھی، مذکورہ کتاب اب تک میرے پاس محفوظ ہے، زیر تبصرہ کتاب "نوادرات" چھٹا ایڈیشن ہے، جو انہوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے باردگر مجھے 14 مئی 2015ء کو ارسال فرمایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی بیاض میں اشعار اور استاد شعراء کا کلام اشاعت کے لئے نہیں بلکہ اپنے شوق کی تسکین کے لئے کیا تھا، تاہم ملک کے مشہور صحافی اور صف اول کے کالم نگار عبدالقادر حسن کے کہنے پر اس بیاض کو 1994 میں شائع کیا گیا، منصہ شہود پر آنے کے بعد "نوادرات" کو عوامی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی، کتاب کا چھٹا ایڈیشن بھی 14 اگست 2014ء کو نئی سج دھج کے ساتھ پیش کیا گیا، قارئین کی سہولت کے لئے نہ صرف یہ کہ شعرائے کرام کی ترتیب ان کے عہد کے حوالے سے کی گئی ہے بلکہ کتاب کے شروع میں شعرائے کرام اور ان کے کلام کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے، پہلے ایڈیشنوں کی نسبت موجودہ ایڈیشن میں کچھ مزید شعراء کے کلام کا اضافہ بھی کیا گیا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کتاب میں زیادہ غلطیاں نہ ہوں اور جتنا ممکن ہو سکے الفاظ پر اعراب لگائے جائیں، کتاب کا انتساب ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سردار یٰسین ملک کے نام کیا ہے، کتاب کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم، عبدالقادر حسن، زاہد ملک، ناصر زیدی اور علی زیدی کے تاثرات کو بھی شامل کیا گیا ہے، بحیثیت مجموعی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مرتب کردہ کتاب "نوادرات" کلاسیکی شاعری کے حوالے سے ایک انمول اور گرانقدر تحفہ کے درجہ رکھتی ہے۔

Recently Viewed Products

نوادرات | انتخاب کلام شعرائے کرام | Nawadrat | Dr. Abdul Qadeer Khan

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart