FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Patras Ke Mazameen | Pictorial Edition | پطرس کے مضامین | مصور ایڈیشن

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,800.00 Rs.2,000.00 |  Save Rs.200.00 (10% off)

-5

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

پطرس کے مضامین (مصور ایڈیشن)

احمد شاہ پطرس بخاری


دیباچہ:
اگر یہ کتاب آپ نے کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے۔ اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے تو میں آپ کے ذوق کو داد دیتا ہوں۔ اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔ اب بہتر یہی ہے کہ آپ اس کتاب کو اچھا سمجھ کر اپنی حماقت کو حق بجانب کر لیں۔ ان مضامین کے افراد سب خیالی ہیں، حتیٰ کہ جن کے ليے وقتاً فوقتاً واحد متکلّم کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے وہ بھی "ہرچند کہیں کہ میں نہیں ہوں" آپ تو اس نکتے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں لیکن کئی پڑھنے والے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی اُن کی غلط فہمی اگر دور ہوجائے تو کیا حرج ہے۔
جو صاحب اس کتاب کو کسی غیرملکی زبان میں ترجمہ کرنا چاہیں وہ پہلے اُس ملک کے لوگوں سے اجازت حاصل کرلیں۔

پطرس

 

وہ عالم بھی تھے، ادیب بھی، استاد بھی، ہم جلیس بھی، بذلہ سنج بھی، خوش تحریر بھی، سخت گیر منظم بھی، بے فکر بانکے بھی اور آخر میں مدبر اور صاحب سیاست بھی۔ مجھے اس دور کی کوئی ایسی شخصیت معلوم نہیں جس نے اپنے بہت سے لوگوں کے لیے اس قدر لطف و مسرّت دریافت اور تخلیق کی ہو۔
فیض احمد فیض

سب سے پہلے ’’راوی‘‘ میں پطرس کا مضمون ’’کتے‘‘ پڑھا تو ایسا محسوس ہوا جیسے لکھنے والے نے اس مضمون سے جو درجہ حاصل کرلیا وہ بہتوں کو تمام عمر نصیب نہ ہوگا۔ ظرافت نگاری میں پطرس کا ہم سر ان کے ہم عصروں میں کوئی نہیں۔
رشید احمد صدیقی

پطرس کے مضامین بخاری صاحب کی مزاحیہ طبیعت کے آئینہ دار ہیں۔ مزاح نگاری بظاہر بڑی ہلکی پھلکی شے ہے لیکن طنزنگاری کی طرح ایک لطیف شے کو پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی شخصیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بخاری کی نظر بڑی وسیع اور گہری تھی اور پھر اسے بیان پر قدرت حاصل تھی، اس لیے وہ بے ساختہ ان حرکات کو دیکھتے سمجھتے اور چمکاتے رہتے تھے۔
صوفی غلام مصطفےٰ تبسم

پطرس کی باتیں.... جی ہاں میں انھیں باتیں ہی کہوں گی کیونکہ ان کی تحریریں بےساختہ بولتی تھیں۔ ان میں بڑی یگانگت اور قربت محسوس ہوتی تھی۔ ہمارے گھر کے زندہ ماحول میں بڑی بےتکلفی سے کھپتی تھیں چھوٹے بڑے سب ہی انھیں پسند کرنے لگے۔ ’’میں ایک میاں ہوں‘‘ ہمارے گھر میں بالکل کیری کی چٹنی کی طرح چٹخارے لے کر پڑھا گیا۔ اماں تک نے پڑھ ڈالا اور جب اپنی پلنگڑی پر بیٹھ کروہ ہنسیں تو پان دان کی کلھیاں پھدک پھدک کر آپس میں ٹکرانے لگیں۔
عصمت چغتائی

جب یہ طالبِ علم تھے تو انھوں نے ”پطرس کے مضامین“ لکھی۔ جب میں طالب علم تھا تو میں نے یہ کتاب پڑھی۔ بظاہر ان کا لکھنا اور میرا پڑھنا زمانہ طالب علمی کی داستان ہے۔ مگر حقیقت کچھ اور بھی ہے۔ جب میں بچہ تھا، اُس وقت بھی میں نے اسے پڑھا، اب جبکہ بچوں کا باپ ہوں، تو بھی یہ چھوٹی سی کتاب میرا پیچھا نہیں چھوڑتی، ہر وقت اُکساتی رہتی ہے۔ مجھے پڑھو، مجھ سے سیکھو، پہلے جو فقرے مجھے ہنسنے ہنسانے پر آمادہ کرتے تھے، آج غوروفکر پر مجبور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بوڑھا ہوں گا تو نہ جانے یہ کتاب کیا کیا سلوک نہ کرے۔
محمد طفیل 

 

Pitras Bokhari

Patras Bokhari

Pages 160

Recently Viewed Products

Patras Ke Mazameen | Pictorial Edition | پطرس کے مضامین | مصور ایڈیشن

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart