FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

یادگار زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے | انوار احمد

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 Rs.800.00 |  Save Rs.100.00 (12% off)

-28

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

افسانے ہوں یا خاکے یا گفتگو، انوار احمد کی پہچان اُن تہ دار، کاٹ دار اور گہرے طنز اور رمز کے حامل جملوں سے ہوتی ہے، جن کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگتا۔ البتہ خود انوار احمد اُسے پانی پلانے کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔
؎ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
.
انوار احمد نے خاکہ نگاری کے فن کو اُردو میں کچھ نئی جہتوں سے روشناس کرایا ہے۔ ایک تو طنز و مزاح اُن کا بنیادی جوہر ہے۔ دوسرا ایمائیت اور پہلوداری میں ذہانت کا استعمال اُن کا خاص جوہر ہے۔ شخصیت کو وہ جس کُٹھالی میں ڈالتے ہیں پھر نہیں دیکھتے کہ وہ اُن کا دوست ہے یا اُستاد ہے یا مُربّی ہے۔ وہ خاکہ نگاری کے فن کو بچاتے ہیں چاہے اُس میںکسی بھی قسم کی قربانی دینی پڑے، مگر ایک بات ضرور ہے، جتنا کڑا جملہ ہو خود وہ شخص بھی مُسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ان خاکوں کو پڑھ کے ہرشخص چاہتا ہے کاش انواراحمد اُس پر طبع آزمائی کریں۔
(ڈاکٹر اصغر ندیم سید)
.
📕 یادگارِ زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے
تدوین نو اور اضافہ شدہ ایڈیشن
مصنف: انوار احمد Anwaar Ahmad
ضخامت 366 صفحات | مجلد | اعلیٰ کوالٹی
.
ڈاکٹر انوار احمد کے خاکوں کے کاٹ دار اسلو ب کی شہرت اس قدر ہوئی ہے کہ ان خاکوں کی کئی دوسری خوبیاں نظر سے اوجھل ہوگئی ہیں۔ اگرچہ ان کے اسلوب میں طنز کی کاٹ ہے اور اس میں نازک طبع لوگوں کی خفگی کا سامان بھی ہے ، مگر اس سے کہیں زیادہ ان خاکوں میں ذہانت اور تخلیقیت ہے۔ ذہانت اور تخلیقیت کا امتزاج کم ہی ہوتا ہے اور جہاں ہوتا ہے وہاں طنز بھی ضرور در آتا ہے۔ وہ ایک اچھی یادداشت کے مالک ہیں۔اچھی یادداشت کی کمی فنتاسی کو راہ دیتی ہے، جسے اُردو کے اکثر خاکوں میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ انوار صاحب کے یہاں موضوع خاکہ سے متعلق یادداشتوں کو ایک طرف صراحت اور دوسری طرف شخصی تاثر کے ساتھ پیش کرنے کی روش ملتی ہے۔ ان کا شخصی تاثر متعلقہ عہد کے تاریخی وسیاسی اور کہیں کہیں نفسیاتی پہلوؤں سے عبارت ہوتا ہے۔ وہ خاکوں میں شخصی یادداشت اور اجتماعی تاریخ (جسے وہ ترقی پسند زاویے سے دیکھتے ہیں) کا نادر امتزاج دکھاتے ہیں۔
(ڈاکٹر ناصر عبا س نیّر)

اگر آپ پاکستان کی تاریخ اور ملتان کی تہذیبی و ثقافتی زندگی بہ یک وقت پڑھنا چاہیں تو ڈاکٹر انوار احمد کے لکھے یہ خاکے تیر بہ ہدف نسخہ ہونے کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔
(ڈاکٹر شیباعالم)

اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب کوئی ادبی بزرگ ’’بہ عقل است ‘‘کی بنیاد پر کسی نوآموز سے اپنی کارگزاری کے متعلق رائے طلب کرے۔ یہ وہ امتحانی پرچہ ہے جس کے سارے سوال نوآموز کی عجزبیانی پر انجام پاتے ہیں ۔ خدا مجھے اِس ذلت سے بچائے اور یقیناً بچ جاؤں گا کہ مجھ پر صرف لفظوں کی نہیں ،علیین والوں کی بھی نظر ہے۔ مَیں نے یہ کتاب اوّل2012ء میں پڑھی تھی... جب ڈاکٹر صاحب مقتدرہ میں میرے باس ہوا کرتے تھے اور سب کو چھوڑ کر مجھ سے بگڑے بگڑے رہتے تھے اور حیران تھا کہ جو آدمی اپنے دوستوں اور دُشمنوں کا اتنی باریک حسِ مزاح میں ذکر کرتا ہے اور رنج و محن کے ہزاروں سالناموں کا اتنی گہرائی سے مشاہدہ رکھتاہے وہ مجھ سے نالاں کیوں ہے۔ خیر سینے میں وسوسے ڈالنے والے بھی تو کوئی چیز ہوتے ہیں۔ ابھی یہ کتاب دوبارہ پڑھی اور واللہ پہلے سے کیفیت دوچند نظر آئی ۔ نہرِ شداد سے سوارواں نثر، قارون سے زیادہ ماہ و سال کا خزانہ، موسیٰ کے عصا کی طرح دوستوں اور دُشمنوں کو جملوں کی ضربیں، نمرود کی صورت آگ کا جلائو اور ابراہیم کی طرح اُس میں سے صاف نکل جانا، بطورِ مصنف کوئی ڈاکٹر انوار احمد سے سیکھے۔ اُنھوں نے اپنے دردمند بچپن کا جس شگفتگی سے ذکر کیا، خدا قسم! مَیں رویا بھی اور ہنسا بھی۔ خاندان کے اور اپنے عیوب و حسن جس طرح چھپائے اور بتائے، مَیں نے ایسی کسی سرگزشت اور تذکرے میں نہیں دیکھے کہ اُن پر میری اپنی حسرتیں یاد آ آ کر رہ جائیں۔ پھر اِس کتاب میں اپنے دوستوں اور اُستادوں کی نیکی بدی کے دل پذیر افسانے ایسے ہیں جیسے کوئی ماہر جادو گر ایک ہی پُڑیا سے پلٹ پلٹ کر ہزاروں رنگ اُڑا رہا ہو۔ یہ رنگ اتنے پھیلتے چلے گئے ہیں کہ شر ق سے غرب تک قوسِ قزح اُبھر آئی ہے۔ غرض ڈاکٹر انوار احمد کی اِس کتاب میں ایک دَور ہے، ایک تاریخ ہے، ایک ثقافت ہے، ایک سماج ہے، ایک مزاج ہے اور ایک بلند اور لطیف ادبی اسرار ہے۔ گویا اقبال کے کہنے پر ڈاکٹرصاحب نے، وہ عمل جو اُن کے دفتر میں تھے، بہت احسن طریقے سے پیش کر دئیے ہیں۔
(علی اکبر ناطق)
.
.
Yadgar e Zamana Hain Jo Log 
Khaake 
Anwar Ahmed
Pages: 366
Year: 2021

Recently Viewed Products

یادگار زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے | انوار احمد

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart