FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Alif by Umaira Ahmed

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-60

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

الف
عمیرہ احمد

.

الف-کائنات کے رب کے نام مجھ سمیت ان بہت سارے انسانوں کی ایک چھوٹی سی کاوش جن کے دل اللہ کی محبت سےروشن ہیں، اپنی لغزشوں کوتاہیوں کے باوجود بھی۔ بے شک اللہ زمین وآسمان کا نور ہے اور بےشک وہ اپنے نور سے ہر
دل منور کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
عمیرہ احمد

.

تبصرہ

ناول کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ عمیرہ احمد کے گزشتہ ناولوں کی طرح حقیقی اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔ کتاب کے سرورق پر ترک درویش کے رقص کا مصورانہ عکس ہے۔ ناول کے انتساب میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ درج ہے۔

کہانی 12 ابواب پر مشتمل ہے، جبکہ پیش لفظ میں ایک پیرا گراف کے طور پر مصنفہ نے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک اردو کہانی کا تذکرہ کیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ زیرِ نظر ناول ’الف‘ کی تھیم بھی انہوں نے بچپن میں پڑھی گئی اسی کہانی سے مستعار لی ہے۔

کہیں کہیں عالمی ادب کے مطالعے کے اثرات بھی ان کی کہانیوں میں نمایاں ہیں، بالخصوص ناول میں خطوط اور خود کلامی والی تکنیک کے اعتبار سے دیکھیں تو مشہورِ زمانہ نارویجن ناول ’سوفی کی دنیا‘ سے بھی وہ خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔

یہ ناول ترکی اور پاکستان کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ ذیل میں امریکا کا تذکرہ بھی آتا ہے۔ مولانا رومی اور بابا بلھے شاہ کا تذکرہ کہانی کے بیانیے میں پس منظر اور پیش منظر کے طور پر موجود ہے۔ بازگشت، مکالمے، خطوط، قرآنی آیات، خود کلامی اور دیگر پہلوؤں سے کہانی آگے بڑھتی ہے۔

ناول کی زبان آسان اور رواں ہے، البتہ غیر ضروری طور پر انگریزی الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، شاید اس کا جواز یہ پیش کیا جائے کہ یہ تو کرداروں کی ڈیمانڈ تھی۔ اب جیسے یہاں لفظ ڈیمانڈ کی جگہ لفظ ضرورت بھی لکھا جاسکتا ہے۔ آگے چل کر کرداروں کو بیان کرتے ہوئے جان بوجھ کر ان کا تعارف اسی طرح لکھا گیا ہے، جس طرح وہ ناول میں بیان ہوئے ہیں۔

ناول میں خطاطی کے علاوہ ترکی کے رقاص درویشوں کے ساتھ ساتھ فلمی صنعت، صحافت اور فیشن کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے، بلکہ زیبِ داستان کی خاطر توہین آمیز انداز میں مقامی صحافت اور شوبز کی منظر کشی کی گئی ہے۔

ناول کا مرکزی موضوع ایک ترک خطاط خاندان کی کہانی اور ایک پاکستانی خوبصورت رقاصہ کا المیہ ہے۔ اس خطاط خاندان میں وہ خوبصورت رقاصہ محبت کے تعاقب میں داخل ہوتی ہے، اسی خاندان میں اس کی اولاد کی صورت میں ایک فلم ساز بھی جنم لیتا ہے، مختلف کرداروں سے بنتے ٹوٹتے آخرکار کہانی کے اختتام پر صرف خطاطی باقی رہ جاتی ہے، وہ کیسے؟ اس کے لیے آپ کو پورا ناول پڑھنا پڑے گا۔

ناول کے 2 مرکزی کردار ہیں، جن کے نام قلبِ مومن اور مومنہ سلطان ہیں۔ قلبِ مومن ایک فلم ساز ہے، جس کو بچپن میں خطاطی کا شوق تھا، مگر اس نے یہ مشغلہ پھر ترک کر دیا۔ اس فلم ساز کے والد طحہٰ اور دادا عبدالعلی بھی خطاط تھے۔ اس کے والد نے رقاصہ کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اس سے شادی کرلی، جس پر اس کے دادا کو شدید اعتراض تھا۔ اس رقاصہ کا نام ’حُسنِ جہاں‘ تھا، جس کا اپنے زمانہ عروج کے میک اپ آرٹسٹ سے بھی قلبی تعلق ہوتا ہے۔

وہ اس سے عشق کرتا ہے۔ ان کے ملنے بچھڑنے کی داستان بھی اس ناول کی کہانی کا حصہ ہے۔ گلیمر سے بھرپور فلم ساز پوتے کو دادا روحانیت پر مبنی فلم بنانے کا چیلنج دیتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ جب تم یہ فلم بناو گے تو تمہیں سب چھوڑ جائیں گے اور ایسا ہوتا بھی ہے لیکن یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ فلم اس کی زندگی بدل دیتی ہے اور بہت کامیابیاں بھی سمیٹتی ہے۔

دوسرے مرکزی کردار میں ایک لڑکی مومنہ سلطان ہے، جو ایک میک اپ آرٹسٹ کی بیٹی ہے، اسے اداکاری کی بجائے خطاطی میں دلچسپی ہے، مگر وہ اپنی غریبی کے ہاتھوں تنگ اور چھوٹے بھائی کی بیماری کے علاج کی غرض سے دل پر پتھر رکھ کر اداکاری کرتی ہے۔ اس راستے میں وہ شوبزنس کے اچھے بُرے لوگوں سے ٹکراتی ہے، اس کے دوست احباب، منگیتر، رشتے دار، سب ایک ایک کرکے اس کی زندگی میں آتے جاتے ہیں۔

شوبزنس میں ایکسٹرا کے طور پر کام کرتے کرتے ایک بار ڈرامائی انداز میں اس کو ہولی وڈ کی فلم مل جاتی ہے اور وہ اس فلم کی بدولت فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ بھی جیت لیتی ہے۔ ایک مقامی فلم ساز نے اس کی بے عزتی کی ہوتی ہے، لیکن وہ اس کے ساتھ صرف اس لیے کام کرنے کی حامی بھرتی ہے کیونکہ اس فلم کا موضوع روحانیت ہوتا ہے۔

ناول کے ذیلی کرداروں میں ہیروئن کے چھوٹے بھائی جہانگیر اور والد سلطان کے علاوہ دیگر کرداروں میں

  • ماسٹر ابراہیم (ہیروئن کا استاد)
  • رشنا قدوائی (ٹی وی اینکر)
  • داؤد (قلب مومن کا اسسٹنٹ)
  • نشا (اداکارہ)
  • جھومر (خواجہ سرا)
  • شکور (گھریلو ملازم)
  • نیہا (قلبِ مومن کی معشوقہ)
  • اقصٰی (اداکارہ، مومنہ کی دوست اور داؤد کی ہونے والی بیوی)
  • ضوفی (نیہا کا بوائے فرینڈ)
  • شیلی (صحافی)
  • ٹینا (قلبِ مومن کی اسسٹنٹ)
  • فیصل (مومنہ کا پہلا پیار) اور ایسے کئی چھوٹے چھوٹے کردار ہیں، جن کے ذریعے کہانی کی بنت کرکے ناول کا خاکہ ترتیب دیا گیا ہے۔

Recently Viewed Products

Alif by Umaira Ahmed

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart