FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Jannat Ki Talash | جنت کی تلاش

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.950.00 Rs.999.00 |  Save Rs.49.00 (4% off)

-14

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

جنت کی تلاش 

مصنف - رحیم گل

صفحات 416

 

’’جنت کی تلاش‘‘ اُردو زبان کا پہلا ناول ہے جس میں وہ گہری اور گمبھیر اُلجھنیں موضوع بنی ہیں جنھوں نے صدیوں سے بڑے بڑے حکیموں، داناؤں اور دانشوروں کو جستجوئے مسلسل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ظاہر ہے کہ جو کچھ اس ناول میں کہا گیا ہے، وہ مصنف رحیم گُل کے برسوں کے وسیع مطالعے اور گہری سوچ کا نتیجہ ہے، مگر کسی ایک مقام پر بھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ناول نگار نے جو کچھ پڑھا، یا سوچا ہے، اسے جا و بے جا اُگلتا چلا جا رہا ہے۔ اس نے حیرت انگیز فنکاری اور مسحور کُن سلیقے سے ان افکار کو ناول کے تین مرکزی کرداروں... امتل، وسیم اور عاطف میں بانٹا ہے اور ان کے مکالموں کے تانے بانے سے قاری پر کتنے بہت سے اسرارِ حیات و کائنات کھولتا چلا گیا ہے۔ اس بہت بڑے اور پھیلے ہوئے موضوع کو رحیم گُل نے ایک ’’ماسٹر کرافٹسمین‘‘ کی طرح شروع سے آخر تک اپنی پُراعتماد گرفت میں رکھا ہے اور ایک ایسا ناول تخلیق کیا ہے جو اپنے موضوع اور نوعیت اور بُنت کے لحاظ سے کم سے کم اُردو زبان میں تو بے مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس ناول کی ایک اور بے مثال خصوصیت اس کا وہ پاکستانی پس منظر ہے جس کے حُسن و لطافت سے لذّت یاب ہوئے بغیر جنت کا تصور بھی محال معلوم ہوتا ہے۔ رحیم گُل نے ’’جنت کی تلاش‘‘ میں سفرنامے کی ایک نئی صنف متعارف کرائی ہے۔ یہ سفرنامہ اعلیٰ معیار کے ایک ناول میں یوں رچا بسا ہوا ہے کہ ایک کو دوسرے سے الگ کرنا، گوشت کو ناخن سے جدا کرنے کے مترادف ہے۔ رحیم گل نے سوات اور کاغان کے علاوہ ناران اور بلتستان اور بلوچستان کی بھرپور سیاحتوں کے مشاہدات و تاثرات اپنے ناول میں سمو کر ایک تخلیقی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ساتھ ہی رحیم گُل نے اس ناول میں پاکستانی علاقوں کے ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت اور پُراسرار مناظر کو جس طلسم کاری سے پیش کیا ہے وہ شاید فی الحال اُردو ناول نگاروں میں صرف اسی کا حصہ ہے۔

✍🏻 احمد ندیم قاسمی

اس کے کردار... محبت کا مجسمہ بن کر سامنے آتے ہیں۔ ان کی انگلیاں رباب کے تاروں پر رقص کرتی ہیں اور نگاہیں درِ محبوب پر لگی رہتی ہیں۔ وہ کڑیل جوان اور وہ بھولی سی لڑکیاں جنھوں نے کتابی مکالمے نہیں رٹے ہوتے، رحیم گل کی کہانیوں میں فطرت کی وہ زبان بولتے نظر آتے ہیں جو غالباً سب سے پہلے آدم و حوا نے بولی ہو گی۔

✍🏻 قتیل شفائی

’’جنت کی تلاش‘‘ مثلث ہے وسیم، امتل اور عاطف کی۔ وسیم اور امتل بڑے جاندار کردار ہیں... زندگی آمیز، زندگی افروز، مگر اس کے مقابلے میں عاطف ایک بے جان کردار ہے۔‘‘

✍🏻 مرزا ادیب

’’جنت کی تلاش‘‘ ایک بڑا ناول ہے اور رحیم گُل اس میں ایک قادر الکلام مصنف کی طرح اُبھرتا ہے۔

✍🏻 مُستنصر حُسین تارڑ

رحیم گُل اپنی ذات میں ایک فرد نہیں انجمن تھا۔ پختونوں کی روایتی وضعداری، مہمان نوازی، دوستی اور اُصول پسندی کے گجرے میں فنکارانہ خوشبو کے کومل کومل پُھول گوندھ کے اس نے اپنی شخصیت اور فن کو اتنا لطیف اور پُرکشش بنا لیا تھا کہ جو شخص بھی ایک مرتبہ اس کی کوئی تحریر پڑھ لیتا تھا یا اس سے مل لیتا تھا، وہ اس کی شخصیت اور فن کے طلسم کا اسیر ہو جاتا تھا۔ وہ اُن ادیبوں میں سے تھا جن کی کوئی ایک تحریر پڑھنے کے بعد قارئین دیگر تحریروں کے متلاشی ہو جاتے ہیں۔ ڈھونڈتے پھرتے ہیں کہ کہیں سے اس دلپذیر ادیب کی کوئی اور تحریر مل جائے۔ یہ خصوصیت اور امتیاز تاریخِ ادب میں بہت کم مصنفوں کو حاصل ہوا ہے۔

✍🏻 اعتبار ساجد

ناول ’’جنت کی تلاش‘‘ درحقیقت سچائی کی تلاش کا ناول ہے جس کا اظہار امتل کے ذریعے ہوا ہے۔

✍🏻 ڈاکٹر ممتاز احمد خان

رحیم گُل نثر میں بے انتہا مہارت رکھتے تھے۔ لاہور کے کافی ہاؤس (پاک ٹی ہاؤس) میں نثری شاعر کے نام سے پکارے جاتے تھے۔ ’’جنت کی تلاش‘‘ اپنی اثر آفرینی، منظر نگاری اور فنی تکمیل کے باعث اُردو کا منفرد ناول مانا جاتا ہے۔

✍🏻 ڈاکٹر اجمل بصر

’’جنت کی تلاش‘‘ کا موضوع جدید عہد کے یہی نئے کردار ہیں جو افراتفری کے اس ماحول میں ذہنی سکون کی تلاش میں کسی گم شدہ جنت کی بازیافت کر رہے ہیں۔ یہ وہی کردار ہیں جنھوں نے اپنے گرد کئی فصیلیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ زنجیروں سے خود کو مقید کر رکھا ہے۔ وہ سینکڑوں بُت تراش کر بھی محصور ہونے کا ماتم کر رہے ہیں۔

✍🏻 سہیل احمد

’’جنت کی تلاش‘‘ دراصل اس محبت کی تلاش ہے جو انسانی رُوح کا مطالبہ ہے۔ یہ محبت، مذہب، الٰہیات، دیو مالا، فلسفہ، سماجیات، عمرانیات، سیاسیات اور معاشیات ایسے مسائل سے نبھا کرتے کرتے کہیں گم ہو گئی ہے۔ رحیم گُل نے اس محبت کے احیا کا مقدمہ اس ہنر آمیز فنکاری اور مدلل جمالیاتی چابک دستی سے پیش کیا ہے کہ جملہ مباحث ناول کے پلاٹ کا نامیاتی تسلسل بن گئے ہیں۔

✍🏻 محمد ظہیر بدر

 

 

Jannat Ki Talash
Rahim Gul

Recently Viewed Products

Jannat Ki Talash | جنت کی تلاش

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart