FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

قافلہ کیوں لٹا؟ | Destiny Disrupted | اردو ترجمہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,400.00 |  Save Rs.-1,400.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

افغان مؤرخ اور دانشور تمیم انصاری کی  کتاب

Destiny Disrupted: A History of the World Through Islamic Eyes

کا اردو ترجمہ

عالم اسلام کی تاریخ پر ایک مجتہدانہ نظر

قافلہ کیوں لٹا؟

 ترجمہ، مقدمہ و حواشی: محمد ذکی کرمانی

.

افغان مؤرخ اور دانشور تمیم انصاری کی امریکہ سے 2009 میں شایع ہونے والی کتاب Destiny Disrupted کو محمد ذکی کرمانی نے ’قافلہ کیوں لُٹا ‘ کے نام سے اردو قالب میں اپنے ہی ادارے ’اویروز اکیڈیمی علی گڑھ ‘سےمارچ 2017 میں شایع کر کےپوری اردو دنیاپر احسان عظیم کیا ہے ورنہ اب تک تو انگریزی کی علمی اور تحقیقی کتابوں کے تراجم اور اشاعت کی روایت میں آگے رہنے کا شرف بالعموم اَہلِ پاکستان ہی کو حاصل ہوتارہا ہے۔ دنیا کی تاریخ کو اسلامی تناظر میں دیکھنے اور سمجھنے کی شاید اس سے اچھی کوشش اس سے پہلے نہیں کی گئی۔ کتاب کا عنوان فراق جلال پوری کے اس مشہور شعر سے مستعار ہے کہ :

تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا ؟

مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں، تری رہبری کا سوال ہے

محمد ذکی کرمانی ہی کے لفظوں میں ’’یہ ایک عظیم کتاب ہے اور تمیم انصاری ایک عظیم مصنف۔ بعض کتابیں مطالعے کے دوران ہی قاری کا نقطہ نظر تبدیل کرتی جاتی ہیں۔ اس کتاب کو پڑھتے ہوئے میں اس کیفیت سے دوچار ہوا جو آج سے چالیس سال قبل مشہور اردو نقاد حسن عسکری کو پڑھتے ہوئے مجھ پر طاری ہوئی تھی۔ یعنی مغرب سے ہٹ کر ایک ایسے بیانیہ کا وجود اور اس کی فعالیت کا احساس جسے ہم اپنا کہہ سکیں۔ ارتقا شخصی ہو یا قومی، ملی بیانیوں کا اِدرَاک وہ پہلاقدم ہے جسے اٹھائے بغیر ارتقا کا یہ سفر طے نہیں ہو سکتا۔ چودہ سو سالہ تاریخ کو ایک ایسے بیانیہ کی لڑی میں پِرونا جو اَپنا ہو، اور ایک واضح وابستگی کے ساتھ اس طرح تجزیہ کرنا کہ معروضیت کہیں قربان نہ ہو نے پائے، اس کا وہ وَصف ہے جس نے اِس کتاب اور (اس کے) مصنف (دونوں)کو ایک ممتاز مقام عطا کر دیا ہے۔ (ص 9)

اسلام کی تاریخ اِس عصری معنویت کی تلاش اور اس کی اثر انگیزی ہی سے عبارت ہے۔ واضح رہنا چاہیے کہ تاریخ محض قافلوں کے لُٹنے کی داستان نہیں بلکہ اُ ن کوششوں کی تاریخ بھی ہے جو ان لٹے ہوئے قافلوں کو دوبارہ مجتمع کرنے اور ان پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے کی گئیں جو اُن کے لُٹنے کی وجہ بنے تھے (پہلی صدی ہجری کےنصف ِآخر ہی سے) معاشرے کی مجموعی صورت حال یہ ہوگئی کہ حکومت اور سیاست کے بہت سے پہلو دین کی پابندیوں اور اخلاقیات سے ماورا ہوگئے جس کے نتیجے میں اقتدار پر قبضہ خزانے کے استعمال اور سیاسی مخالفوں کے ساتھ رویوں میں دینی تو بہت دور کی بات ہے عام انسانی اخلاقیات کو بھی روا نہ رکھا گیا۔ اُمَوِیوں کا اپنے مخالفین کا خون بہانا، عباسیوں کا عوام کو دھوکہ دینا اور دھوکے سے قتل کردینا وغیرہ ایسے واقعات ہیں کہ لگتا نہیں کہ محض چند دہائیوں قبل یہ لوگ رسالت مآب ﷺ کی مجلسوں میں بیٹھے تھے اور ہدایت سے مستفید ہوئے تھے۔ ۔ ابتدا میں تو خوارج نے حکمرانوں اور اُن اَفراد کو جو اُن کے خیال میں کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہوتے، قتل کردینا دین کا تقاضہ جانا لیکن یہ گروہ بتدریج ایک خفیہ گروہ میں تبدیل ہوا اور اپنے منظم وجود کو تو کھو بیٹھا لیکن اس کی فکر کے اثرات آج تک باقی ہیں۔ پورے وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اکیسویں صدی بھی ان سے شدید طور پر متاثر نظر آتی ہے۔

مسلمانوں میں (آج) جو قتل و غارتگری نظر آرہی ہے اُس پر خارجی(یعنی خوارج کی) فکر کے اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔۔ صاف نظر آتا ہے کہ خوارج سے شروع ہوکر۔۔۔نجدی فکر اوررویوں میں کئی باتیں مشترک ہیں، اپنے نقطہ نظر کو صحیح ترین اور دوسروں کو گمراہ سمجھنا اور سیاسی طاقت حاصل ہوجائے تو سختی اور بزور قوت اس نقطہ نظر کو قائم کرنا بلکہ مخالفت کرنے والوں کو قتل کر دینے کو بھی دین کاتقاضہ سمجھنا (وغیرہ)۔۔یہ سختیاں اپنے ساتھ محرومیاں بھی لائیں۔ ۔فلسفہ اور منطق میں یونانی اثرات بتدریج کم ہوئے تو نہ صرف دینی فکریات میں عقل کا رول کم ہوا بلکہ عقلی علوم بھی اس کی زد میں آئے۔ ۔ سائنس کے مشہور مؤرخ جارج سارٹن کے مطابق بارہویں صدی تک کوئی چار صدی پر محیط عرصے میں ہر صدی میں دنیا کا سب سے بڑا سائنس داں کوئی عرب مسلمان ہی ہوا کرتا تھا لیکن تیرہویں صدی آتے آتے وہ عالمی برتری متاثر ہونے لگی اور اس میدان میں یہ زوال بڑھتا ہی چلا گیا۔ ۔ کوئی ایک ہزار سال کے عرصے میں یعنی سولہویں صدی تک مسلمانوں نے علوم و فنون، سائنس، فن تعمیر اور ادب وغیرہ میں جو کچھ کیا وہ اب ٹھٹھر کر رہ گیا۔ اس میں اضافہ یا نیا پن گویا ختم ہو چکا تھا۔ ۔ عالم اسلام میں جو کچھ ہوا اس میں اپنی اندرونی کمزوریوں کا بڑا دخل تھا (ص 11 تا 23)۔

ایسا بھی نہیں ہے کہ تمیم انصاری سے قبل عالم اسلام کی تاریخ پر مجتہدانہ نظر ڈالنے کی کوئی کوشش اس سے قبل نہ ہوئی ہو۔ علامہ اقبال، سید قطب، علی شریعتی، خرم مراد،شکیب ارسلان، میاں محمد افضل،اسرار عالَم اور راشد شاذ وغیرہ کی بیشتر کتابیں فی الواقع اسی تناظر میں مسئلے کو سمجھنے اور سمجھانے کی سنجیدہ کوششیں ہیں۔ ابھی حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی اس سلسلے کی ایک کوشش کا آغاز ہو چکا ہے۔ لیکن، اہل ایمان کے دائمی دشمنوں اور خوارج، دونوں کی پیدا کردہ تلبیس ِ حق و باطل نے صورت حال کو اتنا بگاڑ دیا ہےکہ اصلاح کی کوئی کوشش فوری طور پر مؤثر اور کارگر ہوتی نظر نہیں آتی۔ایسے میں مسائل کی تہوں کو پرت در پرت کھولنے اور ’عذاب دانش حاضر ‘ کی تاریخ کے پس منظرمیں اُسے سمجھنے کی مزید کوشش کے طور پر تمیم انصاری کی یہ کتاب جو محبی ذکی کرمانی کے طفیل اردومیں ’قافلہ کیوں لُٹا ‘ کے نام سےموجود ہے، اُسی علمی اور تحقیقی مساعی کی توسیع ہے جو درج بالا فہرست کے علما اور دانشور پچھلے ایک سو سال کے عرصے میں تسلسل سے کرتے آرہے ہیں۔



مزید پڑھیں ⇦ https://wp.me/p7zTiB-7eO

 

Qafila Kiyon Luta Destiny Disrupted


Qafila Kiyon Luta | Destiny Disrupted | Tamim Ansary

Recently Viewed Products

قافلہ کیوں لٹا؟ | Destiny Disrupted | اردو ترجمہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart