FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

صاحبِ آوازِ دوست, مختار مسعود

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.825.00 Rs.900.00 |  Save Rs.75.00 (8% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

صاحبِ آوازِ دوست "مختار مسعود" | محفوظ ہیں سب یادیں اور یاد ہیں سب باتیں
تصاویر | مضامین | نگارشات | اقتباسات | افسانے | خطوط | انٹرویو | اور بہت کچھ !!!
صفحات : 432 | ترتیب و تدوین : امر شاہد
دنیا کے بہترین کاغذ پر قیمت 900 روپے )

چار سو بتیس صفحات اور پچاس سے زائد تصاویر پر مشتمل یہ کتاب تین حصوں میں تقسیم ہے-

= حصہ اوّل : |||| مضامین ||||
مختار مسعود کی وفات سے قبل اور بعد کے تحسینی و تعزیتی مضامین
= حصہ دوم : |||| نگارشاتِ مختار مسعود (تحسین سخن شناس) ||||
مختار مسعود کی شاہکار کتب پر اردو ادب کی عظیم ہستیوں کے تبصرے و آراء
= حصہ سوم : |||| آوازِ مختار مسعود ||||
مختار مسعود کی کتب سے اقتباسات، چمکتے جُملے، افسانے، غیر مطبوعہ مضامین، انٹرویو اور خطوط

عرضِ مؤلف
پہلی اور آخری ملاقات
(امر شاہد)
اِسی سال مارچ کے اٹھارویں دن، میں نہیں جانتا تھا کہ یہ میری خوش بختی کا دن ہو گا۔
میں اور بھائی گگن ایک عرصے سے مختار مسعود صاحب کے صاحبزادے سلمان مسعود سے رابطے میں تھے کہ کسی بھی طرح ان سے ملاقات کا سبب بنے۔ پہلے اپنے جذبات سے بھرپور ایک خط لکھا۔ پھر فون پر روابط قائم ہوئے_____ مدعا بس ایک _____ بس ایک ملاقات _____ !
17مارچ 2017ء میری لاہور یاترا کا دن طے تھا۔ واپسی کا دن تعین نہ تھا۔ رات وہیں بسر ہوئی۔ اگلے روز ہفتے کو دن کے وقت بھائی کی کال آئی کہ سلمان صاحب نے مختار مسعود صاحب سے ملاقات کا وقت دیا ہے۔ ہماری خواہش قلبی _____ میں نے سلمان صاحب سے رابطہ قائم کیا۔ کہنے لگے، آپ قریب ہیں تو آ جائیں۔ میں گھر پر ہی ہوں۔ ایڈریس میسج آیا۔ میرا سفر مخالف سمت تھا۔ میں نے گوگل میپ کھولا اور ان کی بتائی گئی لوکیشن درج کی۔ 15منٹ کی ڈرائیو اور کچھ تلاشِ بسیار کے بعد ہم شادمان مکان نمبر177 ’’العطا‘‘ کے سامنے تھے۔ دروازے کے بائیں جانب ’’مختار مسعود‘‘ کی تختی پڑھ کر رُوح تک سرشار ہو گئی۔ سلمان صاحب ہمارے ہی منتظر تھے۔ گیٹ پر لینے آئے۔ پورچ سے گزرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تو پہلی نگاہ مختار مسعود صاحب کی رائیٹنگ ٹیبل پر ٹک گئی جہاں آوازِدوست، سفرنصیب اور لوحِ ایام جیسی شاہکار تخلیقات ہوئیں۔ اس ٹیبل کا لمس لیتے ہوئے ہم دیوان خانے میں داخل ہوئے۔
پہلی نگاہ نے ہی ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔ میرا رُخ مختار مسعود صاحب کی پشت پر تھا۔ جبکہ ان کے سامنے ہمارے عزیز، ادب پرور دوست سلطان ناصر اپنے بھائی سلطان اللہ نواز شاہد کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔ انہیں پہلے سے وہاں موجود دیکھ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا۔
یہ تو میں جانتا تھا کہ ہم دونوں کی پسند اور منزل ایک ہے_____ لیکن یہ کیا _____ میں جہلم سے _____ سلطان ناصر سیالکوٹ سے _____ قدرت کے کرشمے _____ وقتِ ملاقات بھی ایک _____ دن بھی ایک _____ عرصہ دراز سے ہم دونوں یاروں کی ملاقات کی آرزو، ایک ہی دن _____ ایک ہی وقت پورا ہونا تھی _____ اور وہ بھی تب جب مختار مسعود صاحب کی خود اپنی چاہت شامل تھی۔سلطان صاحب محوِ گفتگو تھے _____ درمیانہ قد_____ چہرے پر سنجیدگی _____مختار مسعود صاحب کی نگاہوں نے میرا استقبال کیا۔ چند سیکنڈز کے تعارفی سلسلے کے بعد ہمارا پورا دھیان، کان اور نگاہیں ان کی سماعت پر تھیں۔ یک ٹک بس دیکھے گئے۔ میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ ایسا شخص دیکھا جو لکھنے اور بولنے میں ایک سا ہو۔ انداز گفتگو اتنا دلچسپ کہ آپ بولنا بھول جائیں۔ پلکیں جھپکنا یاد نہ رہے۔ سارے سوالات گم ہو جائیں۔ وہ ایک بہترین مقرر بھی ہیں_____ تاثر یہ ملتا ہے کہ وہ ایک تیار شدہ تقریر سنا رہے ہیں _____ آپ دل ہی دل میں ان کی یادداشت کے قائل ہو جائیں _____ کب علی گڑھ سے چلے _____ کب علامہ اقبال بیچ میں آئے اور ظفر علی خان کے ہمراہ قائد اعظم اٹھ کر چلے گئے _____ پندرہ منٹ کی ملاقات تعین تھی _____ پچپن منٹ پر جا نکلی _____ کسی کو اندازہ نہ ہوا۔ 91برس کی عمر میں اپنی جوانی کا قصہ سنایا ’’_____ کہ جوان تو اب بھی ہوں‘‘ _____ کھلکھلا کر ہنس دئیے۔
تو ہم جتنے منہمک تھے میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ لفظ لفظ قابلِ داد، بعض فقرے لاجواب اور بعض صفحات داد سے بالاتر عطا کرنے والے ابن عطا کی گفتگو بھی ایسی ہی تھی۔ ایک ایک لفظ ناپ تول کر اور ٹھہر ٹھہر کر کہا گیا _____ کچھ دیر توقف کیا _____ تھکاوٹ سی محسوس ہوئی _____ اجازت چاہی _____ ہم سیدھے ہوئے _____ اپنے کندھے پر مختار مسعود کا دست شفقت اب بھی محسوس کرتا ہوں۔
پچپن منٹ کی اس لافانی ملاقات کو میں اور سلطان ناصر صرف اپنے ذہنوں میں ہی محفوظ کر پائے۔ باتیں اتنی گہری تھیں کہ اب احساس ہوتا ہے کہ صفحۂ قرطاس پر نہ لکھ پائے۔ جدید ٹیکنالوجی ہاتھوں میں ہونے کے باوجود _____ ہوش ہی کہاں تھا _____ ہم تو بس اسی خیال میں تھے کہ

حضورِ حق میں اسرافیل نے میری شکایت کی
یہ بندہ وقت سے پہلے قیامت نہ کر دے برپا

(اقبال)صاحبِ آوازِ دوس
Sahib e Awaz e Dost Mukhtar Masood

Recently Viewed Products

صاحبِ آوازِ دوست, مختار مسعود

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart