FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ؒشرح کلام بلھے شاہ ؒ | شرح کلام باہو

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,380.00 |  Save Rs.-1,380.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -11 left!
-11

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 ؒشرح کلام بلھے شاہ ؒ | شرح کلام باہو
فرہنگ و شرح: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
صفحات 1000 
-----------------------------------------------------------------
شرح کلام بلھے شاہ ؒ - تعارف:

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے صوفیائے کرام نے پیغام خداوندی کو عوام تک پہنچانے کے لیے عوامی زبان اور روزمرہ محاورات کو اپنے خیالات کا ذریعہ بنایا۔ اپنے کلام میں انسان دوستی، امن، بھائی چارہ، خدمتِ خلق، مساوات اور عدل و انصاف کا پرچار کیا ہے۔ انسان کو عظمت کی بلندیوں سے روشناس کرا کر انسانیت کے اعلیٰ مقام کی نشاندہی کی ہے۔ جدید دَور میں معاشرتی خرابیوں کا تدارک صوفیائے کرام کے خیالات عالیہ سے ہو سکتا ہے۔

حضرت سیّد بلھے شاہ ایک عوامی اور عام فہم شاعر ہیں جن کے اندازِ بیاں کی سچائی، سادگی، سلاست، روانی اور بے ساختگی واضح ہے۔ وہ آفاقی اور ہمہ گیر شاعر ہیں۔ ان کی شاعری ہر ایک کی سمجھ میں آ جاتی ہے۔ وہ ایک نڈر اور بے باک شاعر ہیں۔ وہ بات کرتے ہوئے ذرا نہیں جھجکتے اور ہر بات بے دھڑک کہہ جاتے ہیں۔ ان کے کلام کا مقصد عشقِ الٰہی ہے۔

حضرت بلھے شاہ نے معاشرے کی بددیانتی اور ریاکاری کو اچھی طرح بھانپا ہے اور عجیب انداز میں اس کی نشاندہی کی ہے کہ دکھلاوے کی بندگی اور ریاکاری کی عبادت فضول ہے۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ جھوٹ فریب اور لالچ انسان کو حرص کے گڑھے میں لے جاتا ہے۔

حضرت بلھے شاہ نے فرقہ بندی، مذہبی تعصب، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر قدرت کی پیداکردہ مخلوق سے محبت کی ہے۔ ان کی نظر میں سب انسان یکساں اور قابل احترام ہیں۔ ڈاکٹر مس لاجونتی رام کرشنا اپنی کتاب "Punjabi Sufi Poets" میں تحریر کرتی ہیں:

’’ہر شخص تسلیم کرتا ہے کہ بلھے شاہؒ پنجاب کا سب سے بڑا صوفی شاعر تھا۔ شہرت اور ہردلعزیزی میں کوئی اور پنجابی صوفی شاعر ان کی برابری کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اس کی کافیاں بے نظیر اور ہردلعزیز ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بلھے شاہؒ دنیا کے عظیم ترین صوفیا میں سے ہیں اور تخیل میں وہ جلال الدین رومیؒ اور شمس تبریزؒ کے ہم پلہ ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میں جو کچھ دیکھا اسے جوں کا توں پیش کر دیا۔‘‘

زیر نظر کتاب میں حضرت بلھے شاہ کے کلام کا آسان اُردو نثری ترجمہ پیش کیا گیا ہے، تاکہ پڑھنے والا صوفی شاعر کی نظر سے زندگی کے مختلف حقائق سمجھ سکے اور راہنمائی بھی حاصل کر سکے۔

امید ہے کہ اس کتاب سے پڑھنے اور شوق رکھنے والوں کو حضرت بلھے شاہ کے کلام کی تفہیم میں آسانیاں مہیا ہوں گی اور قارئین اسے بنظر استحسان دیکھیں گے۔

پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
-------------------------------------------------------------------
شرح کلام باہو ؒ - تعارف:

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کا شمار متفقہ طور پر برصغیر کے عظیم صوفیائے کرام میں ہوتاہے۔انھوں نے تصوف و سلوک کا درس دینے کے لئے زیادہ تر فارسی زبان کو اپنایاکیونکہ اُس دور میں تحریر و تقریر کی زبان فارسی ہی تھی۔ آپ کی فارسی تصانیف کی تعداد ایک سو چالیس بتائی جاتی ہے، تاہم سب سے زیادہ شہرت ’ابیات‘ کو حاصل ہوئی جو پنجابی زبان میں ہے۔ یہ مٹھاس اور معرفت میں ڈوبی ہوئی شاعری کا مجموعہ ہے۔ ان کے ابیات کی روحانی و جمالیاتی حظ رسانی کا یہ عالم ہے کہ اگرانھیں صحیح ادائیگی کے ساتھ تحت اللفظ بھی پڑھاجائے اور سنایا جائے تو ایک کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔
کلام سے عشق حقیقی، حق گوئی اور راست کرداری کے جذبات ظاہر ہوتے ہیں۔ اسلوب بیان سادہ ہے جس میں تصنع اور تکلف سے کام نہیں لیاگیا۔انھوں نے واحدانیت کو اپنے فکر کی بنیاد بنایا ہے ، ان ناپسندیدہ عناصر کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جو معاشرہ میں خرابیا پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔آپ نے من میں جھانکنے اور اپنی ذات پر غور کرنے کی تلقین کی ہے،آپ پہلے صوفی ہیں جنھوں نے وحدت الوجود اور وحدت الشہود کے مسئلہ کو یگانگت دی ہے اور مرشد کامل کی ضرورت پر زوردیاہے۔ انھوں نے اپنے کلام میں دنیاداری تیاگ کر درویشی اپنانے کا درس دیاہے کہ ان کے بقول اسی راستے پر چل کر انسان کو عرفانِ ذات بھی حاصل ہوتاہے اور عرفانِ حق بھی۔

پروفیسرحمیداللہ شاہ ہاشمی نے زیرنظرتصنیف کی صورت میں انتہائی قابل قدر کام کیا ہے کہ کلامِ باہوؒ کا پنجابی سے اردو ترجمہ اور تشریح کردی ہے۔یقیناً ان کی کاوش ہماری نوجوان نسل کو حضرت باہو کے افکار سے استفادہ کرنے میں بخوبی مدد دے گی، نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی تمام نسلیں ان کی ممنونِ احسان ہوں گی۔
Sharah Kalam Baba Bulleh shah and Sharah Kalam Sultan Bahu

Recently Viewed Products

ؒشرح کلام بلھے شاہ ؒ | شرح کلام باہو

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart