FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

انوار سُہیلی کی کی کہانیاں

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.380.00 |  Save Rs.-380.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-58

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

انوار سُہیلی کی کی کہانیاں
ANWAAR SUHELI KI KEHANIYAN
Dervish Kids
---------------------------------------
 انوار سُہیلی کی کہانیاں
تالیف: ملّاحسین واعظ کاشفی
مرتب: ڈاکٹررفیعہ شبنم عابدی
-----------

پیش لفظ
کہانی کا رواج زمانۂ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ جب انسان جنگلوں میں رہتا تھا اور شکار کا گوشت یا جنگلی پھل پھول کھا کر زندگی بسر کرتا تھا، اس وقت بھی کہانی انسان کی زندگی میں موجود تھی۔ دن بھر شکار کے لئے پریشان انسان جب شام کو تھکا ہارا واپس اپنے ٹھکانے پر لوٹتا تو آگ کے گرد، شکار بھونتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے دن بھر کے تجربات بڑی دلچسپی سے سناتا تھا۔ یہیں سے قصے یا کہانی کی ابتدا ہوئی ہے۔ پھر اس کے بعد جب یہی اِنسان تہذیب یافتہ ہو کر گائوں، دیہاتوں اور شہروں تک پہنچا تو کہانی بھی اس کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتی رہی اور اس کی زندگی کی ترجمانی کرتی رہی۔ اس کے کردار وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔ کبھی یہ جن، دیو اور پری کی شکل میں آئے تو کبھی جانوروں اور پرندوں کی زبان سے زندگی کی حقیقتیں بیان کی گئیں۔ کبھی بادشاہوں، شہزادوں، وزیروں، وزیرزادوں اور تاجروں کی زبان سے کہانیاں سنائی گئیں اور پڑھنے اور سننے والوں کو نصیحتیں کی گئیں۔
دراصل ملک ہندوستان ایسی کئی حکایتوں اور کہانیوں کا خاص مرکز رہا ہے۔ وہاں کی قدیم کہانیاں ’’پنچ تنتر‘‘ اور ’’ہتوپدیش‘‘ کی شکل میں دنیا کے سامنے آئیں جن کے ذریعے باتوں باتوں میں کئی اخلاقی سبق سکھائے گئے۔ دُنیا بھر کی زبانوں میں ان کہانیوں کے ترجمے ہوئے۔
’’انوارِ سُہیلی‘‘ میں جو کہانیاں شامل ہیں وہ دراصل ہندوستانی کہانیوں سے لی گئیں ہیں۔ ہندوستان کے ایک ذہین برہمن نے یہ کہانیاں اپنے بادشاہ کی اخلاقی اصلاح کی خاطر لکھی تھیں۔ پھر یہ ایرانیوں کے ہاتھوں دُنیا بھر میں پہنچیں۔ یہ کہانیاں زندگی میں ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات، چھوٹی چھوٹی باتیں سناتی ہیں۔ ان کے کردار جانوروں کے ہیں اور اصل قصہ دو لومڑیوں کی زبانی بیان کیا گیا ہے۔ جن کے نام ’’کلیلہ‘‘ اور ’’دمنہ‘‘ ہیں۔
ان دونوں لومڑیوں کی زبانی کہانیوں کا سلسلہ چلتا ہے۔ جن کی تعداد تقریباً ایک سو(100) ہے، اور اِن میں خوبصورت انداز میں سیاست، حکومت اور اخلاق کے سبق دئیے گئے ہیں۔ اس لئے ضرورت محسوس ہوئی کہ آج… جب ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے لئے نصیحتوں کا کوئی سلسلہ خاص طور پر موجود نہیں ہے۔ انہیں اِس قسم کی کہانیوں سے واقف کرایا جائے۔ اِسی مقصد سے یہ کتاب ترتیب دی گئی ہے۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ ’’انوارِ سُہیلی‘‘ تقریباً کہانیوں پر مشتمل ہے اور یہ کہانیاں ایک دوسرے کے ساتھ اتنی جڑی ہوئی ہیں کہ ان کو الگ کرنا انتہائی دُشوار ہے۔ پھر بھی کچھ کہانیاں ایسی ہیں جو مختصر ہیں اور اپنی الگ حیثیت رکھتی ہیں۔ ساتھ ساتھ ان میں کوئی نصیحت یا سبق بھی چھپا ہوا ہے۔ اس کتاب میں ایسی ہی کہانیوں کو لیا گیا ہے اور چھیالیس(46) کہانیوں کا انتخاب کر کے انہیں آسان اُردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اُمید ہے کہ ہمارے بچے اور نوجوان انہیں پسند کریں گے۔

(ڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی)

تعارف ملّاحسین واعظ کاشفی
------------------------------------

ملّا حسین واعظ کاشفی کا پورا نا مولوی کمال الدین حسین تھا۔ وہ علی واعظ کاشفی کے بیٹے اور تیمور کے پرپوتیتھے ۔ سلطان حسین مرزا کے زمانے میں مشہور ہوئے۔ سلطان حسین مرزا اس وقت خراسان کا بادشاہ تھا۔ ملاحسین کاشفی کی تاریخی پیدائش کا صحیح پتہ اب تک نہیں چل سکا ہے اور ان کے حالات زندگی کے متعلق بھی بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ وہ ہرات میں ایک معزز عہدے پر فائز رہے اور 30جون 1905ء میں اُن کا انتقال ہوا۔ ملاحسین واعظ کاشفی بہت سے علوم جانتے تھے۔ اسی لئے انہوں نے مختلف موضوعات پر کتابیں لکھی ہیں۔ خاص طور پر وہ علم نجوم سے بخوبی واقف تھے۔ شاعری سے بھی انہیں بے حد دلچسپی تھی اور اِسی کے ذریعے وہ شاہی دربار تک پہنچے۔ سلطان مرزا نے ان کی قابلیت سے خوش ہو کر انہیں اپنے دربار میں جگہ دی۔ سلطان حسین مرزا بڑا علم دوست بادشاہ تھا۔ اس کے دربار میں اس زمانے کے مشہور شاعر جامیؔ اور مشہور مصوّر بہزادؔ بھی موجود تھے۔ اس کا دربار ایشیا میں علم و فضل کا مرکز سمجھا جاتا تھا اور بابر کے قول کے مطابق ’’ساری دُنیا بھی اس وقت ہرات کی برابری نہیں کر سکتی تھی۔‘‘
اس کا دربار علماء و فضلاء سے بھرا رہتا تھا۔ مشہور تاریخ نویس خوندؔمیر اس کا مصاحب اور امیرعلی شیر اس کا وزیر تھا۔ وہ خود بھی ایک اچھا شاعر اور ادیب تھا جو شاعروں اور ادیبوں کی پرورش بھی کرتا تھا۔ اس لئے کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اس کے دَور میں کاشفیؔ نے کافی علمی کام کیا اور بے شمار کتابیں لکھیں جن میں سے ایک ’’انوارِسُہیلی‘‘ بھی ہے۔ چونکہ یہ کتاب سلطان حسین مرزا کے سپہ سالار امیرنظام الدین احمدسُہیلی کی فرمائش پر لکھی گئی اس لئے کاشفی نے اس کا نام ’’انوارِ سُہیلی‘‘ رکھا۔ اُردو میں وقتاً فوقتاً اس کے کئی تراجم ہوئے۔ زیر نظر کتاب میں شامل کہانیاں بھی ’’انوارِسُہیلی‘‘ سے ماخوذ ہیں لیکن ترجمہ کرنے کی بجائے اسے آزادانہ تحریر کیا گیا ہے۔

Recently Viewed Products

انوار سُہیلی کی کی کہانیاں

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart