FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

عرض فقیر | سرفراز اے شاہ صاحب

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.975.00 Rs.999.00 |  Save Rs.24.00 (2% off)

-27

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

عرض فقیر
دل کی گہرائیوں سے نکلی روحانی گفتگو
سرفراز اے شاہ صاحب

.

تصوف، صوفی اور نوائے فقیر - محمد عامر خاکوانی

راہ سلوک کے مسافروں کو دقت یہ ہوتی ہے کہ درجہ اول کے ان عاملوں کو جینوئن روحانی بزرگوں سے الگ کیسے کیا جائے؟ یہ پڑھے لکھے عامل روحانی اسلوب میں شائستہ گفتگو کرتے اور مختلف روحانی کتب یا محافل سے اخذ کردہ ایسے فقرے (ون لائنر) بولتے ہیں جومخاطب کو متاثر کر دیں۔ مقصد روحانیت کی دھاک بٹھانا ہوتا ہے۔ بڑے ٹھسے سے عجب عجب دعوے بھی کیے جاتے ہیں۔ جینوئن فقیر یا درویش ایسا نہیں کرتا۔ روحانیت ہے ہی دو دعوؤں کے درمیان کی چیز۔ جسے معلوم ہے، وہ کہتا ہے میں نہیں جانتا، جسے کچھ نہیں پتہ، وہ صاحب روحانیت ہونے کا دعویٰ کرے گا۔

سوال یہ ہے کہ کیا کیا جائے؟ جواب بہت آسان اور سادہ ہے۔ روحانیت کیوں حاصل کی جائے؟ جواب ملتا ہے تاکہ ہم نیک ہوجائیں۔ ایسی صورت میں بزرگ ایک آسان حل بتاتے ہیں کہ سیرت نبوی ﷺ کا مطالعہ کیا جائے۔ بار بار پڑھا جائے، حتیٰ کہ واقعات یاد ہوجائیں۔ پھر پیروی کی کوشش کی جائے۔ طریقہ یہ اپنایا جائے کہ زندگی کے مختلف مراحل، کیفیتوں اور کمزور، جذباتی، اداس، تلخ، پرمسرت لمحات میں یہ دیکھا جائے کہ ہمارے آقا، سرکار مدینہ ﷺ ہوتے تو آپ ﷺکا طرز عمل کیا ہوتا؟ اللہ توفیق دے تو اسی عمل کو دہرانے کی کوشش کی جائے۔ معاملات میں، لین دین میں، عبادات، اخلاقیات ہر جگہ، ہمسایوں، ساتھیوں، بیوی بچوں، رشتے داروں، مخالفت کرنے والوں، دشمنی کرنے والوں سے سلوک، دوستوں سے محبت، غرض ہر معاملے میں سیرت کا رول ماڈل موجود ہے، اسے اپنایا جائے۔ روحانیت کا جوہر یا نچوڑ یہی ہے۔ پورا تصوف اسی نکتے پر کھڑا ہے۔ صوفی یا فقیر لوگ سالک، مرید، شاگردوں کی اسی نہج پر تربیت کرتے ہیں، اس کا تزکیہ نفس کرتے، باطنی صفائی اور ایثار وقربانی کی عادت ڈالتے ہیں۔ غیبت، چغلی، جھوٹ، عہدشکنی، ریا کاری، بداخلاقی، بدزبانی، خود غرضی اور اس جیسی بہت سی خامیاں دور کی جاتی ہیں۔

البتہ روحانیت کی مختلف اصطلاحات کو سمجھنا ہو، علم لدّنی کی مختلف شاخوں کا علم حاصل کرنا ہو تو صوفیا کی کتابیں پڑھی جائیں۔ حضرت سید علی ہجویریؒ کی کشف المحجوب جن میں سرفہرست ہے۔ دیگر صوفیا کی کتابیں پڑھی جائیں اور علم میں اضافہ کیا جائے۔ ایک مشکل ہے کہ اکثر کتابیں مشکل، دقیق اسلوب میں لکھی گئی ہیں۔ شیخ محی الدین ابن عربی کی کتابیں پڑھنا اور سمجھنا تو اچھے خاصے عالم کے بس کی بات نہیں۔

ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس عہد کے ایک بڑے صوفی جناب سرفراز اے شاہ نے تصوف پر نہایت آسان زبان اور اسلوب میں شاندار کتابوں کی ایک پوری سیریز تحریر کی ہے۔ سرفراز شاہ صاحب وارثی، صابری، چشتی سلسلے کے بزرگ ہیں، مگر اپنی وضع قطع میں کہیں سے وہ پیر نہیں لگتے۔ مینجمنٹ کے آدمی ہیں، کلین شیو، مرتب، منظم، انگریزی بولنے والے، ایک معروف برطانوی یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے، قدیم و جدید پر گہری نظر رکھنے والے بزرگ ہیں۔ ان کی پہلی کتاب ”کہے فقیر“ کو غیر معمولی پذیرائی ملی۔ اردو کی سب سے زیادہ شائع ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔ تیس کے قریب ایڈیشن نکل چکے۔ اس کے بعد فقیر رنگ، فقیر نگری، لوح فقیر، ارژنگ فقیر شائع ہوچکی ہے۔ ان سب کو بہت پذیرائی ملی۔ چند دن پہلے ان کی چھٹی کتاب نوائے فقیر شائع ہوئی ہے۔ جہانگیر بکس ناشر ہے۔ شاہ صاحب کی ساتویں کتاب حرف فقیر زیر طبع ہے۔ اس طالب علم کی نظر میں تصوف کی جدید تاریخ میں ان سے عمدہ کتابیں نہیں لکھی گئی ہیں۔ اس قدر آسان انداز میں تصوف کی مشکل گتھیاں شاہ صاحب نے سلجھائی ہیں کہ آدمی کو حیرت ہوتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ علم لدّنی کی رم جھم شاہ صاحب پر برس رہی ہے۔ سرفرازاے شاہ صاحب ِعرفان بزرگ ہیں۔ اس اخبارنویس کا ان سے بیس سال پر محیط تعلق ہے، بہت شفقت فرمائی۔ اس عرصے میں بیسیوں نشستیں ہوئیں۔ آج تک کبھی ان سے ایک لفظ بھی غیبت کا نہیں سنا، خود ستائی سے کوسوں دور اور اپنے بارے میں کبھی کوئی دعویٰ کیا نہ ہی اسے دنیاوی مقاصدکے لیے استعمال کرنا چاہا۔ میرے نزدیک صوفی وہ ہے جو مرید یا سالک کو اپنے گرد جمع کرنے کے بجائے ان کا رشتہ رب تعالیٰ سے جوڑ دے اور خود درمیان سے نکل جائے۔ یہ بات قبلہ شاہ صاحب میں کمال درجہ کی حد تک موجود ہے۔

 

 

Arz e Faqeer

Syed Sarfraz A Shah

Recently Viewed Products

عرض فقیر | سرفراز اے شاہ صاحب

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart