FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

فقیر بستی میں تھا | علی اکبر ناطق

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.999.00 |  Save Rs.-999.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-23

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

’’فقیر بستی میں تھا‘‘ پڑھتے ہوئے گمان تک نہیں ہوتا کہ ہم آزاد کو نہیں، علی اکبر ناطق کو پڑھ رہے ہیں۔ آزاد پر یہ کتاب پچھلے سو سال میں واحد کتاب ہے جو واقعی اپنے موضوع اور اسلوب کے حوالے سےپڑھنے کے قابل اور لائق تحسین ہے۔ ناطق نے مولانا محمد حسین آزاد کا قلم مستعار لے کر یہ کتاب لکھی ہے۔

احمد جاوید

علی اکبر ناطق کی ہر نئی آنے والی تحریر ان کے ادبی نابغہ ہونے پر تصدیق کی مہر ثبت کرتی جاتی ہے۔ ناول اور افسانے کی ہوش ربا اور رواں نثر کے بعد مولانا محمد حسین آزاد کے سوانحی مرقعے ’’فقیر بستی میں تھا‘‘ نے یار لوگوں کو حیران اور ناقدین و حاسدین کو پریشان کر دیا ہے۔ یہ کتاب خود ان کے نثری اسلوب کی اگلی منزل ہے۔ سچ یہ ہے کہ مولوی محمد حسین آزاد پر جتنا لکھا گیا ہے، حیرت ہوتی ہے کہ ناطق کی کتاب اس میں کیا تحقیقی اضافہ کر سکتی تھی؟ یہ بات سچ ہوتی اگر مولوی آزاد سے ناطق کی تشدیدی عقیدت اور تکبیری محبت اس راہِ پُر خار میں ناطق کی ہمراہ نہ ہوتی۔ پچھلے نو سال کی رفاقت میں ناطق صاحب کی آزادؔ سے محبت کا لفظی و عملی مظاہرہ جو میرے تجربے میں رہا ہے وہ کئی حوالوں سے ناقابلِ یقین ہے، لہٰذا مولوی آزاد لاہور میں جہاں جہاں قیام پذیر رہے۔ ان علاقوں میں عملاً ناطق نے اپنے عشق کے پاپوش گِھسائے ہیں۔ میں اس داستان کا ذاتی گواہ ہوں۔

دہلی سے جنوب کی طرف روانگی کے باب میں ناطق نے بہت نادر تفصیلات سے بات بنائی ہے۔ اوّل تو یہ مواد عام دسترس میں نہیں اور جنوب کے بارے میں ہماری معلومات انتہائی سرسری ہیں۔ دوم ناطق نے عملی طور پر مولوی صاحب کو جنوب کی وادیوں اور کوہساروں میں جس طور سے پابہ جولاں دکھایا ہے، اُس پر خامۂ ناطق کے قربان ہونے کو جی چاہتا ہے۔ لاہور چونکہ ایک حوالے سے ناطق بھائی کا اپنا شہر بھی ہے لہٰذا کتاب کے اس حصے کی بحث اور تحقیق نہایت باریک ہو چلی ہے۔ بات، گلی کوچوں، کٹڑوں، مسکنوں، باغوں، نہروں، سواریوں، مسجدوں، امام باڑوں، حوضوں اور کتابوں کے شوق سے ہوتی ہوئی ان نادیدہ درختوں، راہداریوں اور ان میں اٹھتی بیٹھتی گرد تک جا پہنچتی ہے جن کے مولوی صاحب شاہد رہے۔ لاہور کے مساکن والے ابواب میں تفصیلات اتنی واضح اور اسلوب اتنا سہل و دل نشیں ہے کہ اگر کوئی میرے جیسا سادہ آدمی نقشے کی بجائے یہ کتاب لے کر پُرانے لاہور میں جا نکلے تو وہ بنگلہ ایوب شاہ (آہ اب وہ مرحوم ہو چلا) اور اکبری منڈی کے آثار پا سکتا ہے۔ ویسے بھی قاعدے ہوتے ہی الٹنے کے لیے ہیں، نقشہ نہیں کتاب سہی!

اس کتاب کے بلند ترین مقامات وہ ہیں جن میں فاضل مصنف مختلف متکلمین کا رُوپ دھار لیتا ہے۔ جیسا کہ اکبری منڈی والے مکان کی روداد اور مولانا کے جنازہ کے قصے کو بیان کرنے والے متکلم! ان حصوں میں قاری حقیقتاً بھول ہی جاتا ہے کہ وہ سوانحی کتاب پڑھ رہا ہے ۔
آخری باب یعنی مولوی صاحب کی موت، نہایت رنج افزوں ہے۔ واللہ ناطق صاحب کی محبت اس بات کا تقاضا کرتی تھی کہ وہ آزاد کی موت کو ایک فرد کی موت نہ رہنے دیتے بلکہ ایک عرصۂ تہذیب کے مٹنے کی داستان بنا دیتے اور یہی انھوں نے کیا۔ موت کی ٹریجیڈی کیا ہی بھر پور ہے، آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

ارسلان احمد راٹھور

ایک اور آبِ حیات:

1880ء میں شمس العلماء مولوی محمد حسین آزاد نے شاعروں اور ادیبوں کے قصے لکھ کر انہیں شہرتِ عام اور بقائے دوام کے دربار میں جگہ دلائی۔ اب تقریباً ایک سو چالیس برس بعد معروف ادیب اور شاعر علی اکبر ناطق نے اپنے معجز اثر قلم سے آزاد کی داستان لکھ کر گویا ان کے عہد کو ہمارے لیے ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔ بظاہر فکشن کے اسلوب میں لکھی گئی یہ تحقیقی کاوش عہدِآزاد کی الف لیلیٰ ہے۔ یہ محمد حسین آزاد کی ہی داستانِ حیات نہیں بلکہ کئی بلند مرتبہ شاعروں اور شہروں کا احوال بھی ہے۔ مصنف اور محقق، جن کا اصلاً یہ یونیورسٹی کے زمانے کا مقالہ ہے، برسوں کی عرق ریزی کے بعد مزید نکھر کر موجودہ صورت میں سامنے آیا ہے۔یہ کتاب نما مقالہ (یا بصورت دیگر) جہاں آزاد کی بابت چند نئے حقائق سامنے لاتا ہے، مثلاً ڈاکٹر لائٹنر کا ان سے عناد،آ زاد کے وسط ایشیا کے دورے کے اصل وجوہ اور ان کے جذب و دیوانگی کا بھید و کیفیات وغیرہ۔ وہیں پر یہ تحریر میرؔ، غالبؔ، ذوق اور دیگر شعرا کے خصائل اور کمالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ شروع کے ابواب میں دہلی کے اجڑنے بسنے کا احوال انتہائی دلنشیں پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ لکھنؤ، علی گڑھ، لدھیانہ وغیرہ سے ہوتے ہوئے لاہور کی داستان، دراز تر بھی ہے اور لذیذ بھی۔ ایران و افغانستان کا تذکرہ بھی ذکرِ آ زاد کے ضمن میں برمحل ہے۔ آزاؔد اِس کتاب کے مرکزی موضوع ہیں۔ آزاؔد کیسے اس شہر میں آئے، بسے، علمی تدریسی تصنیفی سرگرمیوں کا بیان تو ہے ہی... لاہور شہر کے اندرون بیرون بڑھنے پھیلنے کے حوالے سے بھی مصنف کی معلومات کافی ہیں۔ درحقیقت اپنے موضوع سے مصنف کی شیفتگی پرانی اور گہری، ایک عمر پر محیط ہے اور ایک لحاظ سے اس کی اپنی سوانح عمری پر روشنی ڈالتی ہے۔ آ زاد کے جنازے اور تدفین کا احوال بھی خاصے کی چیز ہے۔ ’’نولکھی کوٹھی‘‘ جیسے عظیم ناول کے خالق نے ’’فقیر بستی میں تھا‘‘ کی صورت ہمیں حیاتِ آزاد پر ایک بے مثل کتاب سے نوازا ہے۔ کتاب کے ابواب اور ذیلی ابواب کے نام بیشتر میرؔ بےدماغ کے مصرعوں سے مستعار ہیں جو لطف مطالعہ کو دوچند کر دیتے ہیں۔ حقیقت تو حقیقت اور اس پر علی اکبر ناطق کا افسانوی انداز... اسد اللہ خان قیامت ہے۔ میری عاجزانہ رائے میں اُردو زبان میں ایسا اسلوب زندہ ادیبوں میں شاید صرف تارڑ صاحب کا ہے لیکن ناطق نے نہ صرف اس کو نئی رفعتوں سے ہمکنار کرایا ہے بلکہ اس میں ہزاروں وولٹ کی بجلی اضافی بھر دی ہے۔ بظاہر یہ ایک حتمی بیان (Sweeping Statement) لگےگا لیکن میرے خیال میں ناطق جیسی زوردار اور مؤثر نثر لکھنے والا کسی اور زبان میں ہو تو ہو کم از کم اُردو میں نہیں ہے۔

کاشف منظور

------

ناطق کے لیے اب یہ حکم لگانا مشکل ہے کہ اُن کی اگلی منزل کہاں تک جائے گی کہ ہربار وہ پہلے سے زیادہ چونکاتے ہیں۔ اُن کے تمام کام میں تازگی ہے، روایت اور تاریخ کا شعور حیرت زدہ کرنے والا ہے۔ جس طرح اُن کا شعر اور پھر فکشن میں کام ہے۔ اِس سے پہلے ایسی روایت موجود نہیں ہے۔ وہ شاعر بھی ہیں، افسانہ نگار بھی ہیں اور ناولسٹ بھی۔ اُن کےفکشن میں پنجاب کی سرزمین میں غیرمعمولی دلچسپی اُن کے بیان میں غیرمعمولی مہارت کا ثبوت دیتی ہے۔ ناطق کی نثر سے مکالمہ اور بیانیہ کے نامانوس گوشوں پر اُن کی قدرت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ناطق کے فکشن کا قاری خود انسان اور فطرت کے پیچیدہ رشتوں، انسان اور انسان کے درمیان محبت اور آویزش کے نکات سے بہرہ اندوز ہوتا ہوا دیکھ سکتا ہے۔ علی اکبر ناطق سے اُردو ادب جتنی بھی توقعات اور اُمیدیں وابستہ کرے، نامناسب نہ ہو گا۔ اِن کا سفر بہت طویل ہے، راہیں کشادہ اور منفعت سے بھری ہوئی ہیں۔

شمس الرحمٰن فاروقی

------

علی اکبر ناطق کا فکشن حقیقت اور کہانی کے پیچیدہ پہلوؤں کو سامنے لے کر آتا ہے۔ وہ دیہات اور اُس کے کرداروں کی بازیافت کا آدمی ہے اور حقیقی طور پر سن آف سوئل ہے۔ وہ احمد ندیم قاسمی کی طرح دیہات کا رومان پیش نہیں کرتا بلکہ اپنے کرداروں کو حقیقت کی زندگی عطا کرتا ہے۔

انتظار حسین

------

Faqeer Basti Main Tha Ali Akbar Natiq

    Recently Viewed Products

    فقیر بستی میں تھا | علی اکبر ناطق

    Returns

    There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

    Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

    We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

    Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


    Order Cancellation
    You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

    Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

    Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


    Refund Policy
    You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

    What are you looking for?

    Your cart