FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ہمارے ایدھی صاحب

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.600.00 |  Save Rs.-600.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

=== ہمارے ایدھی صاحب ===
تالیف: ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم
نظرثانی: شاہد حمید
ناشر
انسان خالی ہاتھ دنیا میں آتا ہے ---- ہوش سنبھالتے ہی یہ بھی میرا ہو جائے، یہ بھی میں لے لوں کے چکر میں پڑ کر حلال و حرام کی پروا کیے بغیر ہر اچھی چیز کو اپنی ملکیت میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اپنے بہن بھائیوں میں چھینا جھپٹی کر کے ہر بہترین چیز کو اپنی ملکیت بنانے کی پلاننگ کرتا رہتا ہے--- ساری زندگی کی اس ماردھاڑ میں بہت سوں کی حق تلفی کرتا ہے ---اور پھر بالآخر ایک دن خالی ہاتھ اس دُنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ عزیز رشتہ دار دوست احباب جنازہ پڑھتے ہیں--- جو زیادہ قریبی ہوں وہ قبر تک جانے کی زحمت گوارا کر لیتے ہیں ---لیکن قبر کے اندر ساتھ دینے کی کوئی ہمت نہیں کرتا--- وہاں کون ساتھ جائے گا ---وہاں اُس کے اعمال اُس کے ساتھی ہوں گے۔
چالیس پچاس ساٹھ سالہ رب کائنات کی عطا کی گئی زندگی میں اُس نے دوسروں کی بھلائی کے لیے کیا کیا کرنے کے لیے اپنی توانائیاں راتوں کی نیندیں اور اپنی مال و دولت کی قربانی دی-- کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھا --- کسی بیوہ عورت کی باپ کی مانند سرپرستی کی --- اور بغیر کسی دنیاوی لالچ صرف اللہ کی رضا کے لیے اس کی سسکتی ہوئی مخلوق کے لیے کیا کچھ کِیا۔
اللہ رَبّ العزت فرماتا ہے کہ بھوکے کو کھانا کھلانے کا بے تحاشہ اجر ہے لیکن جوںہی ہوٹل والے نے کھانا کھلا کر بے تحاشہ بل لے لیا تو اُس نے اپنا ثواب اپنا اجر اپنی آخرت چند روپوں کے عوض بیچ کر صرف دنیا ہی کمالی۔
موجودہ نفسانفسی کے اس دور میں جناب عبدالستارایدھی نے اپنی زندگی میںاپنی جوانی میں، اپنے بڑھاپے میں صرف اور صرف ایک ہی کام کیا جسے خدمت خلق کہتے ہیں۔ انتہائی چھوٹے پیمانے سے امانت، دیانت سے شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم کو اللہ رب العزت نے وہ برکت عطا کی کہ دُنیا حیران رہ گئی--- کروڑپتی میمن خاندان کا گداگر بندہ سب سے بازی لے گیا۔
یہ عزت یہ عظمت یہ افتخار چند دن میں تو نہیں حاصل ہوتا ---اس کے لیے ہزارہا راتوں کے رت جگے اور بے آرامیاں کاکشٹ بھی کاٹنا ہوتا ہے۔ اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں دوسروں کے لیے جینا اور اپنے ہاتھ کا نوالہ دوسروں کی غذا بنانا ہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے۔ اپنے ہاں آئی ہوئی خیرات کو اصل حق داروں تک پہنچانا ہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے۔
ہمارے لیڈر ہمارے راہنما جو خود کو ہم سے بہتر خیال کرتے ہوئے ہمارے بڑے بننا چاہتے ہیں ---لاکھوں روپوں کی بلٹ پروف پیجارو میں بیٹھ کر آتے ہیں ---اُن کے جسم پر مغرب کے بہترین سٹورز کے تیار کردہ برانڈڈ لباس ہوتے ہیں اور وہ ہمیں تلقین کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو سادگی بہت پسند تھی ---اگر تم انہی نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نام لیوا ہو اور انہی کا کلمہ پڑھتے ہو تو تم نے جسم پر جو عالی شان لباس سجا رکھا ہے، کروڑوں کے بنگلوں میں رہتے ہو، یہ سب کس کی سنت ہے؟
جب تک ناصح باعمل نہیں ہوں گے کوئی اُن کی بات کوئی قبول نہ کرے گا ---کوئی نصیحت کارگر نہ ہو گی ---ہاں مگر عمل کی زبان سے ایدھی کے باعمل اظہار سے---!!
لوگ کیوں ایدھی کے سامنے اپنی دولت نچھاور کر دیتے تھے ---کیوںکہ وہ دیکھ رہے ہوتے تھے کہ اس ایدھی کے جسم پر سوروپے کا بھی لباس نہیں ---لباس پرانا ہے ---ٹوپی اپنی اصل رنگت کھو چکی ہے۔ یہ تھا ظاہر باطن ایک ہونے کا عملی ثبوت کہ بڑے بڑے سخت دل اُن کے قدموں میں دولت کے انبار لگا کر اس یقین سے گھروں کو لوٹ جاتے تھے کہ حضورنبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا یہ سچا سپاہی اُن کی امانت میں کبھی خیانت نہ کرے گا۔
کہیں میں نے پڑھا تھا کہ اگر دولت چلی جائے تو غم نہ کرو، اگر صحت خراب ہو رہی ہو تو سوچو اور اگر کردار آلودہ ہو جائے تو سمجھ لو تمہارے پاس کچھ نہیں رہا۔
یہ کردار ہی ہے جو ایدھی اور دوسرے کلف لگے خوب صورت لباس میں ملبوس ہمارے لیڈروں میں فرق نمایاں کرتا ہے۔ آئیں اگر ہم نے اللہ کے حضور اپنے اعمال کے ساتھ حاضر ہونا ہے تو ایدھی کے جاری قافلے میں شریک ہو جائیں کہ سچے اور آزمائے ہوئے راہنما کے وارثوں بلقیس ایدھی، فیصل ایدھی، ایدھی فاؤنڈیشن کے پیچھے چل کر ہم ہر گز ہرگز نہیں بھٹکیں گے۔ ایدھی کی طرح دنیا میں بھی عزت کمائیں گے اور آخرت تو ہے ہی نیک عمل کرنے والوں کے لیے۔
Hamarey Edhi Sahib

Recently Viewed Products

ہمارے ایدھی صاحب

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart