FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Major Muhammad Akram Shaheed | میجر محمد اکرم شہید

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.999.00 |  Save Rs.-999.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

میجر محمد اکرم شہید | نشانِ حیدر | مصنف: پروفیسر سعید راشد علیگ
شہید کی زندگی سے جڑی نادر و نایاب تصاویر سے مزین دنیا کے بہترین کاغذ پر
دلکش اشاعت | آرٹ پیپر | چار رنگہ تصاویر | دو رنگہ طباعت
قیمت خاص کوالٹی ایڈیشن 999 روپے

کچھ کتاب کے بارے میں:

1983ء میں میرا سپاہی بیٹا (میجراحتشام ضمیر جعفری) سٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کر رہا تھا۔ میں اس سے ملنے گیا تو کتابوں کے شیلف میں اُردو کی تین نئی کتابیں نظر آئیں: (۱)تذکرئہ شہداء(۲)کرنل حق نواز کیانی شہید ستارئہ جرأت (۳)میجر اکرم شہید نشانِ حیدر۔ مجھے وہاں پوتے پوتیوں سے مکالمے اور ان کتابوں کے مطالعہ کے سوا کوئی کام نہ تھا۔ میں نے سب سے پہلے انہی کتابوں پر ’’ہاتھ صاف‘‘ کیا، ہم نے ’’ہاتھ صاف‘‘ کیا تھا۔ کتابوں نے ہمارا ذہن روشن کر دیا۔ جس کتاب کو ایک بار کھولا اس کو ختم کیے بغیر بند نہ کر سکا۔ ان کے صفحات میں بسی ہوئی میرے وطن کی محبوب اور مقدس خوشبو نے دامنِ دل کو برابر کھنچے رکھا۔ یہ تینوں کتابیں جنگ ستمبر و دسمبر کے غیور شہدا کے سوانحی تذکروں پر مشتمل ہیں۔ یہ تذکرے ہماری قومی تاریخ کے سفر میں منارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مستقبل کے ’’گلاب‘‘ ماضی کے انہی زخموں سے طلوع ہوں گے۔ فاضل مصنف قومی سطح پر ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک اہم ملّی فرض(بلکہ قرض) کو اتنی لگن اور خوبی سے ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل کے ملّی ذہن کی تربیت اور وسیع معنوں میں ’’پاکستانیت‘‘ کے فروغ میں ان کتابوں کا مطالعہ نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

(_سیّد ضمیر جعفری_)

یہ کتاب بہت محنت اور سلیقے سے مرتب کی گئی ہے۔ شہید کی پوری زندگی، خیالات، شخصیت کی ارتقائی منازل اور آخری معرکے کی جزئیات بہت عمدہ طریقے سے بیان کی گئی ہیں۔ ان کی شہادت کے واقعہ کو سعید راشد صاحب نے بہت ہی مؤثر اور جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ اگر یہ مثال بے موقع نہ ہو تو عرض کروں گا کہ مصنف نے ایکشن کے بعد رِی پلے اتنے مختلف زاویوں سے دکھایا ہے کہ پورا منظر کتاب کی سطروں میں زندہ اور متحرک ہو گیا ہے۔

(_امجد اسلام امجد_)

میجرمحمداکرم شہید قوم کے ان عظیم شہیدوں میں سے ایک ہیں جو اب تک نشانِ حیدر کے عظیم اعزاز سے سرفراز ہوئے ہیں۔ اس لحاظ سے اکرم قوم کے ایک بہت بڑے محسن اور ہیرو ہیں اور چونکہ اکرم1971ء میں مشرقی پاکستان میں پاک سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے اور نشانِ حیدر حاصل کیا۔ اس لیے وہ ایک فرد ہی نہیں بلکہ ان تمام ان گنت مجاہدوں، غازیوں اور شہیدوں کی تگ و تاز کی ان مٹ علامت ہیں جنھوں نے اس خطۂ ملک کو بچانے کے لیے وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے۔ ایسی کتاب کی مدتوں سے ضرورت تھی جو ان جوانوں اور جیالوں کی سرفروشانہ جدوجہد کی ایک جھلک دکھا سکے۔ یہ کتاب یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ ہیرو آسمان سے نہیں اُترتے۔ زمین ہی سے پیدا ہوتے ہیں۔ وہ عام سے انسان ہوتے ہیں ان میں انسانی کمزوریاں بھی ہوتی ہیں وہ کبھی کبھی امتحانوں میں فیل بھی ہو جاتے ہیں اور بعض مقابلوں میں کمزور بھی رہتے ہیں لیکن ان کی نگاہ بلند اور جان پُرسوز ہوتی ہے۔ وہ اپنے عزم و حوصلے سے، سوز یقین کی قوت سے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی امیدیں قلیل اور مقاصد جلیل ہوتے ہیں وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا جانتے ہیں اور وہ اپنے زور بازو پر اعتماد رکھتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ سوال سے خودی ضعیف ہوتی ہے اور زندگی میں ان کا رویہ احسان اور ایثار کا ہوتا ہے۔ اس پاک وطن کی پاک سرحدوں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے ہمیں ہمیشہ میجراکرم جیسے بہادر اور سرفروش نوجوانوں کی ضرورت پڑتی رہے گی۔ اس لیے لازمی ہے کہ ہم اپنے گھروں میں اور اپنے اداروں میں ایسے نوجوانوں کی پرورش و پرداخت کرتے رہیں جن کا دل بیدار ہو۔ اکرم نشانِ حیدر چونکہ ملٹری کالج کے فرزند تھے اس لیے یہ توقع بے جا نہ تھی کہ ملٹری کالج ہی کا کوئی قلم کار اٹھے اور اپنے نامور فرزند کی ایک موثر سوانح حیات مرتب کرے یہ فرض کفایہ اکرم کے ایک استاد پروفیسر سعید راشد نے پورا کیا اور حق یہ ہے کہ لکھنے کا حق ادا کر دیا۔ اس کاوش کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ شہیدوں پر ان کی یہ تیسری کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔ آمین!!!

(_بریگیڈیر سیّدنصیرالدین_)
(ستارئہ امتیاز ڈائریکٹر آرمی ایجوکیشن

Recently Viewed Products

Major Muhammad Akram Shaheed | میجر محمد اکرم شہید

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart