FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

مقدمہ | Muqadamah | The Trial | Franz Kafka

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.500.00 |  Save Rs.-500.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

فرانز کافکا کی تصنیف’’دی ٹرائل‘‘ کا اردو ترجمہ ’’مقدمہ‘‘ کے نام سے شائع ہو گیا
 اردو ترجمہ: منظور احمد-
-
نیا کی عظیم ترین کتب میں شمار ہونے والا فرانز کافکا کا ناول ’’دی ٹرائل‘‘ ایک منفرد پلاٹ اور مختلف طرزِ تحریر کے باعث ہر جگہ مقبول ہے۔ اس ناول پر تین فلمیں بن چکی ہیں۔ اسے 1914ء کے آس پاس کے برسوں میں یورپ میں ہونے والی سماجی بدنظمی کا عکاس قرار دیا جا سکتا ہے
-
-

::" فرانز کافکا: وجودی اور لایعنی کیفیتوں کا فکشن نگار" :::
=======================================
"میرا 'خوف' میرا جوہر ہےاور شاید میرا بہترین حصہ " { فرانز کافکا}

فرانز کافکا (Franz Kafka) عالمی فکش کا ایک ایسا فنکار ھے جو اپنے افسانوی متن میں فرد کو تلاش کرتا رہا جو اس کو نہ مل سکا۔ اور قنوطیت کا شکار ھو کر اس نے اپنی تحریروں کو سپرد آتش کردیا ۔"دوراڈئمنٹ" نے کافکا کی ہیس (20) یادداشتوں کو جلا دیا ار کافکا اپنے بستر پر لیٹا لیٹا اس منظر کو دیکھتا رہا۔ کافکا نے اپنی کہانیوں اور ناولز میں معاشرے میں فرد کی کشمکش اور داخلی تصادم کی المناک تصویر پیش کی ھے۔جو ان کی ناولز"مقدمہ"(The Trial)۔۔ " قلعہ" (The Castle) اور "امریکا"(Amerika) اور ان کی مختصر کہانیوں " سزا یافتاؤں کی بستی"(Penal Colony)، "بھوکا فنکار"(The Hunger Artist)، " دہقانی ڈاکڑ" (country Doctor), " بھٹی جھوکنےوالا‘ (Stoker). " قلب ماہیت" (Metamorphosis). " فیصلہ" (Judgement) میں شدت سے محسوس کی جاسکتی ھے۔ کافکا اپنی تحریروں میں وجودی اور لایعنی رویوں کی "سیاہ" منطر کشی کی ھے۔ جس میں بنیادی تصوارات، بیگانگی، مغائرت اور اقتداری طبقے کے استبداد کا ازیت ناک اور اظہار ملتا ھے۔ ان کا یہ جملہ ان کے تصور زیست کو بیان کردیتا ھےکہ جو انھون نے کچھ یوں بیان کیا۔" میں بچے سے ایک دم بوڑھا ھوگیا ھوں میں نے جوانی دیکھی ھی نہیں۔" ۔۔۔ قاری کو چونکا دیتا ھے۔
جس سال کارل مارکس کا انتقال ھوا اسی سال کافکا کی پیدائش ھوئی۔ کافکا کی زندگی کے مختصر خقائق یہ ہیں۔ 
ولادت: 3 جولائی 1883 
جائے پیدائش: پراگ، چیکوسلوکیہ 
تعلیم : قانون میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔
زبانین ؛ چیک،جرمن اور فرانسیسی (واجبی)
انتقال: 3 جون، 1924 
موت کا مقام: کرلینگ (Kierling)، ویانا، آسٹریا 
موت کی وجہ: تپ دق 
نئے یہودی قبرستان، پراگ، چیلوسلوکیہ، میں سبرد خاک ھوئے۔ 
مذہب: یہودی 
نسل: سفید فام 
ملازمت: ناول نگار ، بیمہ کمپنی میں کلرک
قومیت: آسٹریا
گرلز فرینڈز : فلس بور (Flice Bauer),... ڈورا ڈے ماؤنٹ ( Dora Dymant)
داشتائیں: گریٹ بلواچ (Grete Bloch), .. ملینا جنسکا ۔ پولک (Milena jesenska. Pollak
کافکا کی تیں بہنیں (3)دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی کیمپوں مین فوت ھوئیں۔
کافکا نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز 1909 مین پراگ کے ایک جریدے میں ان کی ایک کہانی کی اشاعت کے بعد ھوا۔
اس کے بعد ان کی دلچسپی تھیٹر میں ھوئی۔ اور انھوں نے عبرانی زبان میں کئی ڈرامے لکھے۔۔ اسی دوران ان کی دوستی ایک فنکار اسحاق لوی سے ھوئی۔ جس کا اطہار کافکا نے اپنی مختصر حکایت " موسیقار کے کتے" میں کیا ھے۔ جو انھوں نے اپنی کہانی " کتے کی تفشیش" کا حصہ بنا جو اصل میں ان کی تمثالی خود نشت کا حصہ ھے۔اس کہانی میں کتے کو علامت بناتے ھوئے اس دور کے انسانوں پر بھرپور طنز کیا گیا ھے۔ جو اس دورکے مغالطوں، نفسانفسی، مغائرت، مھملیت، اعصابی تناؤ،لایعنیت، سیاسی بحران،کو بھرپور طنزیہ انداز میں پیش کیا ھے۔ جو آج کے دور میں بھی محسوس کیا جاسکتا ھے۔ انکی تحریروں پر شدید تنقید بھی ھوئی۔ خاص کر مارکسی نقاد لوکاچ/ لوکاش نے کافکا کی تحریروں مین " جدیدیت" کی بو سونگھ لی تھی۔ لوکاچ کی کافکائی تحریروں کے بارے میں جو بھی خیالات تھے۔ وہ تضادات سے بھرے ھوئے ہیں۔ وہ ایک طرف تو ان کی عظمت کا اعتراف تو کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کی تحریروں سے اہنی بیزاری کا بھی اظہار کیا تھا۔کیونکہ وہ جدیدیت سے نالان تھے ۔ لیکن لوکاش اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں ان کا کہنا تھا " کافکا ھوف مین کے معاملے میں زیادہ سیکولر ہیں۔ ان کے جسمانی وجود روز مرہ کی زندگی سے تعلق رکھتے تھے۔ کیونکہ زندگی پہلے خود ہی غیر حقیقی ھے۔ اس لیے اس میں ھوف مین کے مافوقالفطرت بھوتون کی گنجائش نہیں"۔ کافکا کی بہت سی تحریروں کو جرمنی کی نازی خفیہ پولیس اور "گسٹاپو" نے ضبط کر کے جلادیا تھا۔ انکی تحروں میں چھپے ھوئے کئی نفسیاتی، سیاسی،مذھبی، فلسفیانہ اور عمرانیاتی مفاہیم اور رموز پوشیدہ تھے۔ کافکا کو اپنے باپ سے غیر صحت مندانہ نفسیاتی لگاؤ (Father Fixation) تھا۔ جو اصل میں مایوسی، بیزاری، تنہائیت، اعصابی تناو، سیاسی بے چینی یا SOLITARY NEOROTION کے کرب تھے۔وہ سفاکانہ آتشی تباہ کاریوں کا پیامبر تھ۔۔ وہ الوہی فصل (Divine Grace) کو مفسر تھا لہذا کافکا کو وجودی اور لایعنی فکشن نگار کے شناخت کیا جاتا ھے۔ان کی تخلیقات کو یورپی اور بلخصوص فرانسیسی یساریت پسندوں اور امریکی عسیائیوں کی جانب سے شدید مزاحمت اور تنقید کا نشانہ بنا گیا۔مگر کافکا کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد میں اضافہ ھوا ھے۔ کافکا کے اثرات ارجنٹائن کے ادیب لوئی خورخے بورھس، ابرٹ کامیو، یوژن آئنسکو، بیکٹ، ایربیل، سال بیلو۔ جوزف ہیلر ،جے ایم کوٹیس، ایڈورڈ ایلبیی، ژان پال سارتر، جے ڈی سیلرنگر، جارج اروریل اور بریڈ بیری کی تحریروں پر ھوا۔" زندگی کی ترجمانی فرانز کافکا نے بھی اپنی کہانیوں و ناولوں میں کی ہے۔ بلکہ کافکا کو اپنے دور میں اتنی پذیرائی حاصل نہ ہو سکی، کیونکہ اس کی تحریر کی جدت کو اس کی موت کے کئی سالوں بعد سمجھا گیا۔ کافکا کی حساسیت تکلیف دہ تھی۔ پراگ کا رہائشی، جرمن زبان کا یہ ادیب کئی سال پیچیدہ بیماری کا شکار رہا۔ وہ اس بیماری سے محظوظ ہوتا رہا اور اسے طوالت دیتا رہا۔ کافکا کو قانون، ضابطے سے نفرت تھی کیونکہ یہ نفرت و خوف کو جنم دیتے ہیں۔ کافکا کے سوانحی خطوط اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ اختیار اور خاکمیت کو ناپسند کرتا تھا۔ یہ فطری اظہار کے دشمن ہیں۔ اس کے فن نے دبے ہوئے غصے کی مزاحمت سے جنم لیا۔ کافکا اور اس کی محبوبہ فیلائس کے خطوط ادبی شہ پارے ہیں۔ جو کافکا کی احساس محرومی، دکھوں، ذہنی شش و پنج، وہم، گمان، احساس و خوابوں کی آنکھ مچولی پر مشتمل ہیں۔ " { 'روزن زنداں'، شبنم گل، ایکسپریس نیوز، جمعرات 10 دسمبر 2015} 
کونراڈ آڈیناؤر فاؤنڈیشن کے شعبہء ادب کے انچارج ا ور جرمن زبان و ادب کے ماہر مشائیل براؤن کے خیال میں کافکا کی تحریروں میں وہ اضطراب نظر آتا ہے، جو اُس دور میں نت نئی ٹیکنالوجی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں موجزن تھا۔ شہر پھیل رہے تھے، ریل اور کار کی طرح کے ذرائع آمد و رفت سامنے آ رہے تھے، نئے پیداواری طریقے متعارف ہو رہے تھے اور ریاستی ڈھانچے مستحکم تر ہوتے جا رہے تھے۔ یہ سب کچھ لوگوں کے لیے نیا بھی تھا اور پریشانی کا باعث بھی۔ براؤن کے مطابق آج کا انسان بھی اسی اضطراب کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافکا کو ایک ایسا پیش بین ادیب مانا جاتا ہے، جسے 1900ء کے لگ بھگ معلوم تھا کہ بیس ویں صدی کے وسط تک یا اُس کے بعد کیا کچھ ہونے والا ہے۔ کیسے ایک انسان کو ہر جانب سے کنٹرول کیا جائے گا اور جبر کا نشانہ بنایا جائے گا۔ براؤن کے مطابق کافکا کی کہانی ’اِن دی پینل کالونی‘ آج کے دور کے گوانتانامو حراستی کیمپ کی ہو بہو منظر کشی کرتی معلوم ہوتی ہے۔
آج کی جدید دنیا میں انسان بے حیثیت ہے۔ کم از کم ایک فرد کے طور پر اُس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آج کل اہمیت اس بات کی ہے کہ پورا معاشرہ اجتماعی طور پر آگے بڑھے۔ یہ رجحان بیس ویں صدی میں کمیونزم اور جرمنی کی نیشنل سوشلزم کی شکل میں سامنے آیا تھا۔ تاہم آج کل کی جمہوری طور پر منظم ریاستوں میں بھی انسان کا وہ احساسِ بے بسی ختم نہیں ہو سکا ہے، جس کا ذکر کافکا نے کیا تھا۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرگ انبو {ہالوکاسٹ} کے اذیّت ناک تحربے کو کافکا نے اپنی تخلیقات میں پیش کیا ہے جو مزاج واقعہ، منطق یا کئی اسباب پر منحصر ہیں،جو ان کی ناول " مقدمہ" ان کی زندگی کا ناقابل یقین سفر کی ابتدا ہے۔ جس میں معادرے کے اہم کرداروں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ جو ان کے اعصابی تناو اور ان کے ذین کی کشیدگی کا تجربہ ہے۔ یہ ان کی تجریروں کا اثاثہ بھی ہے۔ جس میں فکر کی تخلیقیت کے بحران کی فطانت موجود ہے۔ جس کی اپنی ایک دلچسپ منطق ہے۔ کافکا نے لکھا، "خدا نہیں چاہتا کہ مجھے لکھنا ہے۔ . لیکن مجھے اپنے اوپر کوئی اختیار نہیں ہے " ۔ 
محمد عاصم بٹ نے اردو فکش پر کافکا کے اثرات کا جائیزہ لیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں۔ " اردو میں اس کی اولین کوششیں ہمیں نیر مسعود کے تراجم کی صورت میں ملتی ہیں جو ستر کی دہائی میں پہلی بار انڈیا میں شائع ہوئے۔ غالباً یہی وقت ہوگا جب اردو میں کافکا کے اثرات نے راہ پائی۔ سب سے زیادہ اثرات اردو میں اگر کسی ادیب کی تحریروں میں تلاش کیے جا سکتے ہیں تو وہ خود نیر مسعود ہی ہیں۔ انھوں نے کافکا سے خوابناک منظرنامے کو مستعار لیا۔ انھوں نے خوابوں کی تھکاوٹ اور مایوسی سے مملو کردار تخلیق کیے جو ایک مخصوص منظرنامے کو تشکیل دیتے ہیں۔ انھوں نے اپنے افسانوں کی منظرنگاری میں خوابوں کی دھند بھری، اور ان کہانیوں کے واقعات کو غیر یقینی پن کی حیرتوں کے رنگوں سے مزین کیا۔ لیکن دونوں لکھنے والوں کے ہاں بنیادی موضوع اور وژن کا واضح فرق ہے۔
کافکا کا موضوع اور اسلوب اردو کے لیے خاصا اجنبی ہے۔ انتظار حسین موضوع کے اعتبار سے کافکا سے کہیں زیادہ متاثر معلوم ہوتے ہیں۔ گو انتظار حسین کے ہاں موضوع کی وسعت اور گہرائی کافکائی انسان کی صورت حال جیسی گھمبیر ہرگز نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے انسان کی باطنی تبدیلی کو اس کے ظاہر میں ہوتا ہوا آخری آدمی، کایاکلپ اور دیگر افسانوں میں دکھایاہے۔اس کے باوجود ہم انتظار حسین کو کافکا سے متاثر قرار نہیں دے سکتے۔ ان پر داستانوں کے اثرات البتہ کہیں زیادہ تھے اور انھوں نے ملفوظات ، انجیل اور ہندی دیومالا کے اسالیب کو اردو افسانے میں برتنے کے غیر معمولی تجربات کیے۔ سریندر پرکاش کی جادوئی فضا اور منظرنامے میں کافکائی اثرات کی رمق ملتی ہے۔ علامتی تحریک ہی کے ایک سربرآورہ لکھاری انور سجاد بھی ہمیں کافکا کے اسلوب کے چمن سے خوشہ چینی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔"{ اردو ادب پر کافکا کے اثرات ،'تجزیات'، 20 مارچ, 2018 } فرانز کافکا کا ناول ’’دی ٹرائل‘‘ ایک منفرد پلاٹ اور مختلف طرزِ تحریر کے باعث ہر جگہ مقبول ہے۔ اس ناول پر تین فلمیں بن چکی ہیں۔ اسے 1914ء کے آس پاس کے برسوں میں یورپ میں ہونے والی معاشرتی انتشار کا عکاس قرار دیا جا سکتا ہے۔ ’’دی ٹرائل‘‘ ناول کو یاسر جواد نے اسے " مقدمہ" کے نام سے کیا ہے۔
ایک عرصے سے اردو کے ادبی جرائد میں کافکا کے حوالے سے تحریریں شائع ھوتی رھی ہیں۔ کئی اردو کے فکشن نگاروں نے کافکائی تحریروں سے متاثر ھوکر فکشن لکھا۔ مگر وہ زیادہ کامیاب نہ ھو سکے۔ کچھ دن قبل محمد عاصم بٹ نے کافکا کی " قلب ماہیت" کا بہتریں اردو ترجمہ کیا تھا۔۔ کافکا کی معروف تحریریں یہ ہیں :
Country Doctor, the (1919)
Penal Colony: Stories and Short Pieces, the (1948)
Basic Kafka, the (1979)
Sons, the (1989)
Transformation and Other Stories, the (1992)
Metamorphosis and Other Stories, the (2003)

Anthologies
Book of Fantasy, the (1940)
Great German Short Novels and Stories (1952)
German Stories and Tales (1954)
Great German Short Stories (1960)
Great Modern European Short Stories (1967)
Seven Expressionist Plays (1968)
Story-Makers, the (1970)
Imperial Messages (1976)
Twelve German Novellas (1977)
Fiction of the Absurd (1980)
Short Shorts (1982)
Black Water (1983)
German Literary Fairy Tales (1983)
Magical Realist Fiction (1984)
World of the Short Story, the (1986)
Little Book of Horrors, the (1992)
Strange Dreams (1993)
Road To Science Fiction Volume 6: Around the World (1998)
Nightshade: 20th Century Ghost Stories (1999)
Dedalus Book of Austrian Fantasy 1890-2000, the (2003)
Great German Short Stories (2003)
Kafkaesque: Stories Inspired by Franz Kafka (2011)

Novels
Trial, the (1925)
Castle, the (1926)
Amerika (1927)

Short Stories
Judgment, the (1913)
Trees, the (1913)
Unhappiness (1913)
Wish to Be a Red Indian, the (1913)
Street Window, the (1913)
Reflections for Gentlemen-jockeys (1913)
Rejection (1913)
Clothes (1913)
On the Tram (1913)
Passers-by (1913)
Before the Law (1916)
Old Manuscript, an (1917)
Jackals and Arabs (1917)
Dream, a (1917)
In the Penal Colony (1919)
Imperial Message, an (1919)
Cares of a Family Man, the (1919)
Hunger Artist, a (1922)
Josephine the Singer, or The Mouse Folk (1924)

Novellas
Metamorphosis, the (1915)
۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔

 

Recently Viewed Products

مقدمہ | Muqadamah | The Trial | Franz Kafka

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart