FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

The Stranger | Albert Camus | اجنبی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.999.00 |  Save Rs.-999.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

0

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

نوبیل انعام یافتہ ادیب ’’آلبرٹ کامیو‘‘ کا انٹرنیشنل بیسٹ سیلر ناول ’’دی سٹرینجر‘‘ کا فرانسیسی سے براہ راست اُردو ترجمہ
 اجنبی (ناول)
فرانسیسی: L'Étranger
انگریزی: The Stranger
مترجم: ڈاکٹر افضل اقبال
ایڈیٹر: محمد حسن عسکری
تزئین: امر شاہد

اشاعتِ نو: یکم مئی 2024ء
 ‘‘اجنبی‘‘ اور ترجمے کی داستان:
’’اجنبی‘‘ پہلی بار 1942ء میں چھپا تھا مگر جب آلبرٹ کامیو کو 1957ء میں ادب کا نوبیل پرائز ملا تو اس مختصر ناول کا دنیا میں بہت چرچا ہوا۔ میں اس وقت ہسپانیہ میں پاکستانی سفارت کا دبیر اوّل تھا۔ ان دنوں فرانس کے مشہور فلسفی یاں پال سارتر کا بہت شہرہ تھا۔ قہوہ خانوں میں اس کے نئے ”فلسفۂ ہستی“ کی تحریک پر گرما گرم بحثیں ہوا کرتیں۔ ہم بھی اس دماغی عیاشی سے لطف اندوز ہوتے مگر سچ بات تو یہ ہے کہ اس کا فلسفہ صحیح طور پر کسی کے پلّے نہ پڑتا۔ آلبیر کامیو کا یاںپال سارتر کی تحریک سے گہرا تعلّق تھا۔ چنانچہ جب یہ ناول چھپا تو یاروں نے اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا دیے۔
کامیو بہت عرصہ الجزائر میں عربوں کے ساتھ رہا مگر ایک اجنبی کی طرح وہ ان کے تمدّن کی تہہ تک نہ پہنچ سکا اور اُن کی تہذیب سے اُسے دلچسپی تھی نہ ہمدردی۔ اس ناول میں ایک عرب عورت کی خوب پٹائی ہوتی ہے۔ اسے رسوا اور ذلیل کیا جاتا ہے مگر کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک عرب عورت کو محبت کرنے کا کوئی حق ہی نہیں پہنچتا۔ وہ اپنے ہی ملک میں ایک غیر ملکی کی طرح ایک داشتہ بن کر رہ سکتی ہے۔ فرانسیسی بیوی تو شادی کے بعد بھی دوسرے مردوں سے راہ و رسم پیدا کر سکتی ہے مگر عرب عورت کو صرف یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ نان ونفقہ کے عوض عمر بھر کے لیے اپنا سب کچھ ناموس، عزّت، عصمت، وفا ایک مرد کی نظر کر دے۔
اس ناول میں ایک مریل کتّے کا کردار اس خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والوں کو اس سے نہ صرف گہری ہمدردی ہو جاتی ہے بلکہ جب اسے ذرا ہلکی سی سزا ملتی ہے تو اس کے مالک پر بہت غصّہ آتا ہے۔ برعکس اس کے جب عرب عورت کی خاصی مرمت ہو تی ہے تو اس پر کسی کو ترس نہیں آتا۔ ایک عرب کڑیل جوان موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے اور قاری کی ہمدردی کا طوفان تمام تر قاتل کی طرف اُمڈتا چلا جاتا ہے۔
ناول کے ہیرو موسیو مرسو کا کر دار بہت ہی سادہ اور پیچیدہ ہے۔ وہ ایک نہایت دلچسپ شخصیت ہے مگر اس کا سمجھنا کچھ اس قدر آسان نہیں ہے اور اکثر گم سُم رہتا ہے۔ کبھی کبھار بات کرتا ہے تو یہی ایک آدھ جملہ، ہلکی سی طنز،مبہم ساکنا یہ اشارہ مگر موسیو مرسو یاروں کا یار ہے، نہ کسی سے بغض نہ عناد۔چھوٹی سی بات پر خوش ہو جاتا ہے اور بڑی سے بڑی بات پر ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ایک سادہ لو ح انسان ہے، مرنجان مرنج، زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر وہ پھولا نہیں سماتا اور بڑے سے بڑے رنج و محن ہنسی خوشی برداشت کر لیتا ہے۔
نہ گلہ ہے دوستوں کا نہ شکایتِ زمانہ
غرض ایک مجموعۂ اضداد ہے۔ دیوانہ مگر کارِ خویش سے بیگانہ۔ کچھ پلّے نہیں پڑتا اور سمجھ بھی کیوں کر آئے، وہ بہت کچھ کہتا بھی تو نہیں۔
چنانچہ قدم قدم پر ٹھوکریں کھائیں۔ لفظوں کے معنی تو لغت میں مل جاتے ہیں، مگر معنوں کی تہہ تک پہنچنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ ہم نے برسوں کوشش کی مگر آخر کار تنگ آکر کام ادھورا چھوڑ دیا۔ جب اپنی تسلی ہی نہ ہو تو کسی اور کی سمع خراشی سے کیا حاصل۔ سوچا کہ فرانسیسی ایک خوبصورت کلاسیکی زبان ہے اور گیسوئے اُردو ابھی منّت پذیر شانہ ہے، ایسے میں اس قدر حساس ناول کا کامیاب ترجمہ کیوں کر ہو سکے گا اور اپنے عجز کا یہ عالم کہ ایک زبان پر قدرت ہے نہ دوسری پر۔ جوانی کے جوش میں خوامخواہ وہ کام شروع کر ڈالا جس سے اچھے بھلے استاد گھبرائیں۔مدتوں ترجمہ کا مسودہ میرے کاغذات میں پڑا رہا۔
میں 1972ء میں برازیل میں پاکستان کا سفیر تھا۔ بیگم اچانک بیمار پڑیں۔ برازیل میں علاج کا خاطر خواہ بندوبست میسر نہ تھا۔ چنانچہ انھیں سان پائولو لے جانا پڑا، جہاں ان کا ایک بڑا آپریشن ہوا۔ اُن کی تیمارداری کے دوران میں نے دیکھا کہ میری بیٹی روبینہ جو فرانسیسی سے خوب واقف ہے، کامیو کا ناول پڑھ رہی ہے۔ جی چاہا کہ بیٹی کے ساتھ مل کر پھر سے ’’اجنبی‘‘ کا ترجمہ کیا جائے۔ ہم نے ہسپتال میں کام کا آغاز تو کر دیا مگر....
عشق آساں نمود اوّل ولے افتاد مشکلہا
خدا خدا کر کے بیگم کی رہائی ہسپتال سے ہوئی۔ اللّٰہ نے اُس کی جان بخشی اور ہم ترجمے کا کام بھول گئے۔ پچھلے برس ڈاکٹر محمد اجمل پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔ وہ میرے ہم جماعت ہیں اور جگری دوست۔ میں نے اُن سے اپنی حماقت کا ذکر کیا تو انھوں نے مسودہ اٹھا کر ڈاکٹر لئیق بابری کو بھیج دیا۔ ڈاکٹر بابری اُن دنوں گورنمنٹ کالج لاہور میں فرانسیسی زبان کے استاد تھے۔ انھوں نے میری کوشش کو نہ صرف سراہا بلکہ دوست کے حق میں مبالغہ آمیز تعریف کی۔ میں ذرا چونکا۔ ہمت کر کے نظرِ ثانی کے لیے وقت تلاش کیا۔ ترجمے میں اس قدر غلطیاں نظر آئیں کہ میں نے از سرِ نو کام کا آغاز کیا۔ سال بھر کی محنت کے بعد جب مجھے ذرا اطمینان سا ہو اتو میں نے ڈاکٹر محمد حسن عسکری کو تکلیف دی کہ وہ ازراہِ کرم مسودے کو ایک نظر دیکھ لیں۔ ڈاکٹر عسکری فرانسیسی زبان کے مزاج سے خوب واقف ہیں اور اردو کے تو ایک صاحبِ طرزِ مصنّف ہیں۔ انھوں نے ’’اجنبی‘‘کے ایک ایک جملہ کو غور سے پرکھا۔ محاورہ اور تذکیرو تانیث کی جو غلطیاں انھوں نے درست کیں، وہ صرف ایک صاحبِ زبان کا ہی حصّہ تھا۔
اب ایک طویل مدّت کی پس و پیش کے بعد میں جسارت کر رہا ہوں کہ یہ ترجمہ قارئین کے سامنے پیش کر دوں۔ اگر آپ میں سے ایک آدھ پڑھنے والے نے بھی یہ کتاب پسند کی تو میں سمجھوں گا کہ میری برسوں کی محنت ٹھکانے لگی۔
آخر میں مجھے دو دوستوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا ہے۔ ڈاکٹر آفتاب احمد نے مجھے یہ مژدہ بھیجا کہ پاکستان میں کاغذ کی بہت کمی ہے، اس لیے کتاب چھپوانے کا خیال فی الحال ترک کر دینا چاہیے۔ پروفیسر محمد سرور نے لکھا کہ آخر کیوں؟ ہمارے یہاں کتابوں پر نہ مصنّف نہ ناشر گزر اوقات کر سکتا ہے۔ اگر تسکینِ ذوق ہی مقصود ہے، تو پھر ایسے ناشر کی طرف رجوع کیا جائے جو روٹی کمانے کے لیے انڈے اور مرغیاں بیچتا ہے اور ادب کی خدمت کی خاطر معیاری کتابیں چھاپتا ہے۔
ڈاکٹر افضل اقبال
پاکستان ہاؤس، سٹاک ہام (سویڈن)
26 دسمبر 1974ء

Recently Viewed Products

The Stranger | Albert Camus | اجنبی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart