FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

قران اور علم جدید | ڈاکٹر محمد رفیع الدین

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.900.00 |  Save Rs.-900.00 (Liquid error (sections/product-template.liquid line 159): divided by 0% off)

-5

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

قران اور علم جدید
ڈاکٹر محمد رفیع الدین
.

پیش لفظ

دورِ حاضر میں مسلمانوں کے سیاسی اور تہذیبی زوال کے اسباب معلوم کرنے کے لیے جن مفکرین نے کوشش کی اُن میں سے ایک طبقہ اس نتیجے پر پہنچا کہ اسلامی دنیا کی زوال پذیری کی بنیادی وجہ مسلمانوں کا علمی انحطاط ہے۔ اس مکتب ِفکر کے مطابق موجودہ دور میں سیاسی اور تہذیبی غلبے کے لیے علمی قیادت ایک ناگزیر شرط ہے۔ برکوچک پاکستان و بھارت میں سرسیّد کی علی گڑھ کی تحریک اس احساس کی پیداوار تھی۔ لیکن مغربی علوم کی بالادستی کی وجہ سے یہ تحریک مسلمانوں کو علمی قیادت کا مقام دلانے کی بجائے احساسِ کمتری پیدا کرنے کا ذریعہ بن کر رہ گئی۔ اکبر الٰہ آبادی نے اس تحریک کے منفی اثرات کے خلاف اپنی مخصوص طنزیہ شاعری سے ایک  پُرزور آواز اٹھائی۔ جس سے مسلمانوں میں دورِ حاضر کے فتنہ ہائے علم و فن کا احساس تو پیدا ہوا۔ لیکن ان سے بچنے کی کوئی راہِ عمل پیدا نہ ہو سکی۔ علّامہ اقبال چونکہ دینی علوم اور علومِ جدیدہ میں یکساں دسترس رکھتے تھے۔ اس لیے وہ ’’دامِ افرنگ‘‘ سے بچتے ہوئی حکمت افرنگ کا دانہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جو درحقیقت مسلمانوں ہی کی گمشدہ میراث تھی۔ انہوں نے ’’حرم میں بغاوتِ خرد‘‘ کو فرو کرنے کے لیے ایک مثبت راہِ عمل کی نشاندہی کی اور قوم نے انہیں حکیم الامت کا خطاب دیا۔ یہ علّامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے سائنسی اور مذہبی افکار میں اپنی کامیاب تالیفی کوششوں سے حکمتِ افرنگ کی آگ کو گلزارِ ابراہیم بنا لیا۔

 

طلسم عصر حاضر را شکستم ربودم دانہ و دامش گسستم
خدا داند کہ مانند براہیم بہ زار اوچہ بے پروا نشستم

 

علامہ اقبال کو پختہ یقین تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور مذہب کے مابین ایسی ہم آہنگیوں کا انکشاف ہوتا جائے گا۔ جس سے اسلام کی حقانیت دنیا پر منکشف ہوتی جائے گی۔ یعنی جوں جوں علم میں ہمارا قدم آگے بڑھے گا زیادہ سے زیادہ بہتر نظریات سامنے آتے جائیں گے جو قرآنی حقائق کی تائید و تصدیق کریں گے۔

 

علامہ اقبال کی اس فکری روایت کو‘ جس کا ورثہ انہوں نے اپنی شہرئہ آفاق کتاب ’’خطبات‘‘ کی شکل میں چھوڑا‘ اگر کسی دوسرے مسلمان مفکر نے آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے تو وہ ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم ہیں۔ عبدالماجد دریاآبادی نے ایک بار اپنے رسالہ ’’صدقِ جدید‘‘ میں لکھا تھا کہ برکوچک پاکستان و بھارت میں علامہ اقبال کے بعد اگر کوئی دوسرا شخص مسلمان فلسفی کہلانے کا مستحق ہے تو وہ صرف ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم ہی ہیں۔ خود ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم راقم سے فرمایا کرتے تھے کہ اب تو آپ علامہ اقبال کو روتے ہیں۔ لیکن میرے بعدشاید آپ کو دوسرا رفیع الدین بھی میسر نہ آ سکے۔ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل آپ نے اپنی تصنیفات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے راقم کو وصیت کی تھی کہ ان کے بعد ان کی تصنیفات کو زندہ رکھا جائے۔

Quran aur Ilm e Jadeed
Dr. Muhammad Rafi ud Din

Recently Viewed Products

قران اور علم جدید | ڈاکٹر محمد رفیع الدین

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart