FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ملانصر الدین | داستان خواجہ بخارا کی | لیونید سولوویف

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.600.00 |  Save Rs.-600.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -4 left!
-4

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


ملانصر الدین | داستان خواجہ بخارا کی | لیونید سولوویف
مترجم: حبیب الرحمٰن  

..............................
یہ زندہ دل اور حاضر جواب شخص جو ہمیشہ سخت سے سخت ناامیدی سے بھی نکلنے کا راستہ تلاش کر لیتا ہے اور افسردہ رہ ہی نہیں سکتا کون ہے، اس کے دنیا میں بہت سارے جواب پائے جاتے ہیں۔ لیکن اس کا بہترین جواب خود اسی سیاہ ڈاڑھی، تیز چالاک آنکھوں اور سانولے چہرے والے شخص کا جواب ہے:
’’محترم لوگو! میں ٹھہرا خواجہ نصرالدین ، بے چینی پھیلانے اور نفاق کے بیج بونے والا، ایسی ہستی جس کے سر پر بہت بڑا انعام ہے۔ ہر روز نقیب عام جگہوں اور بازاروں میں میرے بارے میں اعلان کرتے پھرتے ہیں۔ کل وہ تین ہزار تومان انعام کا اعلان کر رہے تھے اور مجھے لالچ لگا کہ میں اس قیمت پر خود اپنا سر بیچ دوں___‘‘
آپ ہنس رہے ہیں، قارئین __ لیکن آپ اس وقت اور بھی ہنسیں گے جب آپ کو علم ہو جائے کہ خلیفۂ بغداد نے خواجہ نصر الدین کا سر قلم کرا دیا۔ ترکی کے سلطان نے انہیں نکیلے ستون پر بٹھایا اور خیوا کا خان پہلے ہی ان کی کھال کھنچوا چکا تھا۔ رہا مرکز کائنات اور جہاں پناہ امیر بخارا تو خواجہ نصر الدین نے اس کا بھی آرام اور نیند حرام کر دی اور اس کے خزانے کو ’جائز‘ منافعوں سے محروم کر دیا۔ آخر کار اس نے بھی خواجہ نصرالدین کو سزا دے دی، بورے میں بند کر کے پانی میں ڈبو دیا___
بے چینی پھیلانے اور نفاق کے بیج بونے والے کی غیرمعمولی سرگزشت اور کارناموں سے متعلق ان سب اور دوسرے بہت سے اور بھی زیادہ حیران کن اور ناقابل قیاس واقعات کی تفصیل، روسی ادیب لیونید سولوویف (1906ء ۔ 1962ء) نے معتبر اہل علم سے معلومات حاصل کر کے ہمارے لیے مرتب کی ہیں۔ سولوویف دانش و حکمت کی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں زیرنظر کتاب بہترین تصور کی جاتی ہے۔


کچھ مصنف کے بارے میں:

لیونید سولوویف
(19 اگست، 1906 - 9 اپریل،1962 )
لیونید واسلے وچ سولوویف ایک روسی مصنف اور ڈراما نگار تھا۔ لیونید سولوویف 19 اگست 1906ء میں طرابلس، شام (موجودہ لبنان) میں پیدا ہوا، جہاں اس کے والد روسی قونصل خانے میں ملازم تھے۔ لیوند سولوویف پیشے کے لحاظ سے نامہ نگار صحافی اور ازبک زبان میں مہارت رکھتا تھا۔ اس نے ازبک زبان میں تاشقند کے ایک اخبار ’پراودا وسٹوکا‘ کے نامہ نگار کے طور پر لکھنے کا آغاز کیا۔ اس کی ابتدائی کہانیاں سینٹرل ایشیا اور مشرق وسطی کے اخباروں میں شائع ہوئیں۔ مختصر کہانیوں کے بھی کئی مجموعے اس کی زندگی ہی میں شائع ہوئے۔ جنگِ عظیم دوئم کے دوران بحریہ میں رہا اور سیاسی وجوہ کی بنا پر قید بھی ہوا۔ اس کی کتاب ’’ملا نصرالدین-داستان خواجہ بخارا کی‘‘ سے اسے کافی شہرت ملی ۔ یہ کتاب امریکا میں
1- "Disturber of The Peace;
The Tale of Hodja Nasreddin" (1940)
2- "Beggar in The Harem" (1956)
3- "The Enchanted Prince:
Book Two of the Adventures of Khoja Nasreddin" (1957)
کے عنوانات سے بالترتیب شائع ہوئی۔ اس کا پہلی مرتبہ اُردو ترجمہ حبیب الرحمٰن نے 1966ء میں سوویت یونین کے ادارہ ’رادوگا‘ اشاعت گھر، تاشقند کے لیے کیا۔ اس داستان میں مُلانصرالدین کی سوانح کے ایک گوشے کے توسط سے بہت اعلیٰ سیاسی و معاشرتی طنز ملتا ہے جس سے آج کے دَور میں بھی ہم کماحقہ، لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
Mulla Nasruddin

Recently Viewed Products

ملانصر الدین | داستان خواجہ بخارا کی | لیونید سولوویف

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart