FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

اقبال اور قران | ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,425.00 |  Save Rs.-1,425.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -8 left!
-8

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


اقبال اور قران | ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان | صفحات 800

This was the first ever book on Iqbaliyat which got Presidental Iqbal Award in 1980.


مصنف کا تعارف:

ڈاکٹرغلام مصطفیٰ خان پاکستان کی ممتاز روحانی شخصیت، محقق، ماہر لسانیات، عالم دین، مترجم، ماہرتعلیم اور سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر ایمریطس تھے۔ وہ ناگپور یونیورسٹی، بھارت اور سندھ یونیورسٹی کے صدرشعبۂ اردو کے عہدے پر فائز رہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے ابتدائی تعلیم جبل پور، برطانوی ہندوستان سے حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تشریف لے گئے اور ایل ایل بی، ایم اے (اردو)، ایم اے (فارسی) اور 1947ء میں بارہویں صدی کے مشہور فارسی شاعر سید حسن غزنوی - حیات و ادبی کارنامے کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1959ء میں ناگپور یونیورسٹی، ہندوستان سے آپ نے ڈاکٹر آف لٹریچر (ڈی لٹ) کی ڈگری حاصل کی۔

ملازمت:
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے ملازمت کی شروعات کنگ ایڈورڈ کالج امراوتی، ہندوستان سے بحیثیت لیکچرار کی۔ 1936ء سے 1948ء تک وہ ناگپور یونیورسٹی ہندوستان کے شعبہ اردو سے وابستہ رہے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پہلے کراچی میں سکونت اختیار کی اور 1950ء میں بابائے اردو کی درخواست پر اردو کالج کراچی کے صدر شعبۂ اردو کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بعدازاں وہ علامہ آئی آئی قاضی اور ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے اصرار پر سندھ یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے جہاں انہیں صدرشعبۂ اردو کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ وہ اس عہدے پر 1976ء تک فائز رہے۔ 1988ء میں سندھ یونیورسٹی میں آپ کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کے طور پر آپ کو پروفیسر ایمریطس کے درجے پر فائز کیا۔ آپ کے شاگردوں میں ابن انشا، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی، ڈاکٹراسلم فرخی، ڈاکٹر جمیل جالبی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر ابوالخیر کشفی، ڈاکٹر الیاس عشقی اور قمرعلی عباسی شامل ہیں۔

ادبی خدمات:
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان اپنی ہمہ جہتی کے جن حوالوں سے جانے جاتے ہیں ان میں معتبر ترین حوالہ آپ کی تحقیق ہے۔ اور اس حوالے سے آپ نے وہ حیرت انگیز کام سرانجام دیے ہیں جو اب تک تشنہ تحقیق تھے۔ لسانیات سے لے کر شخصیات تک آپ کے تحریر کردہ مقالات اور مضامین نے اردو ادب کے لیے فکر کے نئے نئے دریچے وا کیے ہیں۔ ایک اور بات جو ڈاکٹر صاحب کی تحقیقی نثر کو دیگر تمام لوگوں سے منفرد اور ممتاز کرتی ہے وہ اس تحریر کی روانی اور نرم روی ہے۔ موضوع کیسا ہی خشک اور بے روح کیوں نہ ہو۔ آپ کے قلم کی زد میں آتے ہی پانی ہوجاتا ہے۔ اور بحث ایک دریا کی طرح رواں دواں قاری کی نظر سے ہوتی ہوئی اس کے ذہن میں اترتی چلی جاتی ہے۔

آپ نے اردو، عربی، فارسی اور انگریزی میں 100 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ آپ کی کتاب اقبال اور قرآن پر آپ کو اقبال ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ادبی جائزے، فارسی پر اردو کا اثر، علمی نقوش، اردو-سندھی لغت، سندھی-اردو لغت، حالی کا ذہنی ارتقا، تحریر و تقریر، حضرت مجدد الف ثانی، گلشن وحدت، مکتوبات سیفیہ، خزینۃ المعارف، مکتوبات مظہریہ، مکتوبات معصومیہ، اقبال اور قرآن، معارف اقبال، ردو میں قرآن و حدیث کے محاورات، فکر و نظر اور ہمہ قرآن در شان محمدؐ کے نام سرفہرست ہیں۔

اعزازات:
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان کی ادبی و تعلیمی خدمات کے صلہ میں حکومت پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ نقوش ایوارڈ، اقبال ایوارڈ اور انجمن ترقی اردو کی طرف سے نشان سپاس کے اعزازات بھی دیئے گئے۔

Iqbal Aur Quran Dr. Ghulam Mustafa Khan

Recently Viewed Products

اقبال اور قران | ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart