FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

اقبال نامہ - مجموعہ مکاتیب اقبال | Iqbal Namah

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,900.00 |  Save Rs.-1,900.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-12

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


اقبال نامہ - مجموعہ مکاتیب اقبال | Iqbal Namah
تالیف: شیخ عطا اللہ - شعبہ معاشیات مسلم یونیورسٹی علی گڑھ
687 صفحات
 

--------------------------------------------------------------------------------------------------------

شیخ عطا اللہ
شعبہ معاشیات مسلم یونیورسٹی علی گڑھ

دیباچہ سے اقتباس:

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اقبال نامہ جلد دوم کی اشاعت کے ساتھ حکیم الامت فدائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عاشق ملت اسلامیہ ڈاکٹر سر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی ایک اہم علمی و معنوی یادگار کی فراہمی و حفاظت کی خدمت ایک گونہ تکمیل کو پہنچی۔ اس خدمت کی طرف سے غفلت ہمیں آئندہ نسلوں کی نظر میں محسن ناشناسی کا مرتکب اور ہماری بدذوقی اور دوں ہمتی کے لیے موجب نفریں قرار دیتی۔ ان مکاتیب کی فراہمی کا ایک مقصد حضرت علامہ کی وفات کے بعد ان کی ایک ایسی کتاب کی اشاعت تھا جو تمام عمر ان کے زیر تصنیف رہی ارو جس سے ان کے کلام کی تشریح کی وضاحت ہوتی ہے اوران کے افکار کے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن میرا سب سے اہم مقصد سیرت نگار اقبال کے لیے ان کی ذات اور ان کے افکار سے متعلق خود ان کی قلمی شہادت مہیا کرنا تھا۔ افسوس بارہ سال کے طویل عرصے میں ہماری محفل اقبال کے کتنے ہی دوستوں شناسائوں اور ندیموں اور مشیروں سے خالی ہو چکی ہے۔ اور ان کی سیرت و شخصیت اور افکار و کلا م سے متعلق کتنا ہی قیمتی خزانہ معلومات ہمیشہ کے لیے ضائع ہو چکا ہے۔ لیکن مقام تاسف ہے کہ ملت نے اب تک اس خادم ملت کے سوانح حیات کی ترتیب کی طرف توجہ نہیںکی۔ یہ خدمت اپنی انجام دہی کے لیے ایک اجتماعی کوشش کی محتاج ہے۔ حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی بزم ہائے اقبال کو ہم اس اہم خدمت کی طرف ایک لمحہ کے توقف کے بغیر اقبال کی سیرت نگاری کا کام متفقہ کوششوں سے شروع کر دینا چاہتے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ دو برس کے اندر اسے تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔ ہم اتنا بھی نہ کر سکے تو یوم اقبال کے سالانہ ہنگامے ہمارے ذوق سلیم کے ماتم اور ہماری محسن ناشناسی کے مرثیوں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔
مکاتیب اقبال کی فراہمی کا کام یادش بخیر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں شروع ہوا اور جلد اول جس میں ۲۶۷ خطوط ہیں ۱۹۴۵ء میں شائع ہوئی۔ اس کی اشاعت کا مقصودیہ تھا کہ مکاتیب کی مزید فراہمی میں سہولت پیدا ہو چنانچہ ایک حد تک ایسا ہوا بھی لیکن جنگ نے ہر طرح کی مشکلات کو دوچند کر دیا جنگ کے خاتمہ پر ملک میں فسادات کا سلسلہ شروع ہوا۔ تقسیم برعظیم کے بعد اور آزادی کے جلو میں آنے والے ہنگامہ رستخیز میں دوسری کتنی ہی قیمتی یادگاروں کے ساتھ اقبال کے مکاتیب کے و ہ ذخیرے جن پر میری نظر تھی بظاہر ہمیشہ کے لیے ضائع ہو گئے اور کتنے ہی نادر ذخیرے جن کا ہمیں علم نہ تھا اور جو اپنے وقت پر کسی نہ کسی طریق سے ضرور ظاہر ہوتے۔ اب بظاہر تلف ہو چکے ہیں۔ اس لیے جو کچھ ہو سکا وجہ مسرت ہے جو کچھ رہ گیا وہ موجب صد ہزار حسرت۔

Recently Viewed Products

اقبال نامہ - مجموعہ مکاتیب اقبال | Iqbal Namah

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart