FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Allah, Kaaba aur Bandah | اللہ کعبہ اور بندہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.900.00 |  Save Rs.-900.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-6

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

اللہ کعبہ اور بندہ
بیت اللہ اور روضہ رسول صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کی چھاؤں میں بیٹھ کر لکھا گیا سفر نامہ
مصنف : ڈاکٹر آصف محمود جاہ
قیمت :900 رُوپے
---------------------------------------
.
وہ کونسا مسلمان ہے جو دن رات ربِ کعبہ اور نبی رحمتؐ کے حضور حاضری کا متمنی نہیں۔ ڈاکٹر آصف بجا طور پر اُن خوش قسمت اور خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہیں وہاں بارہا حاضری کا شرف حاصل ہو چکا ہے۔ مگر ڈاکٹر صاحب کی یہ کتاب جس روئیداد سفر پر مشتمل ہے وہ بڑا ہی منفرد تھا۔ وہ حج بیت اللہ کے شرف سے تو ایک مرتبہ پھرباریاب ہو ہی رہے تھے۔ انہوں نے اس سفر سعادت کے دوران خدمتِ خلق اور مسیحائی کا عمل یوں جاری رکھا کہ اپنے پورے قیام کے دوران وہ بیمار ہونے والے حاجیوں کا علاج معالجہ بھی کرتے رہے۔ اس حوالے سے کتاب کے دیباچہ اول میں وہ خود لکھتے ہیں ’’میرا بنیادی کام علاج اور خدمت ہے یہ خدمت میں نے یہاں بھی سرانجام دی، حرم، بیت اللہ کی مسلسل حاضری کے ساتھ ساتھ اللہ نے دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے حاجیوں کے علاج اور خدمت کی توفیق دی۔ حرمین شریفین آتے ہوئے حاجیوں کی خدمت کا ٹھان کر دوائیوں کی بڑی کھیپ لے کر آیا تھا جو پہلے دنوں ہی میں ختم ہو گئی۔ پھر دو دفعہ مزید دوائیاں منگوانا پڑیں۔ حاجیوں کی خدمت کر کے واقعی بڑا مزہ آیا‘‘ ۔۔۔کتاب میں آگے چل کر وہ ایک اور جگہ اسی تناظر میں لکھتے ہیں۔ حج کے ساتھ حاجیوں کی خدمت کی بھی سعادت نصیب ہوئی۔ پہلے دن سے لے کر آخری رات تک مریض آتے رہے علاج ہوتا رہا، سب دوائیاں موجود تھیں حاجیوں کا خوب علاج ہوا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجی دوائیاں لیکر شفا یاب ہوتے رہے دعائیں دیتے رہے۔ جو دوائیں بچ گئیں وہ بھی مدینہ منورہ کے باسیوں کے حوالے کیں تاکہ مدینے والے ہماری دوائیں استعمال کریں اور ہمیں دعائیں دیں اور ان دعاؤں کے طفیل جلد دوبارہ بلاوا آ جائے۔
دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام کے علاج معالجہ کے حوالے سے جو دلچسپ، فکر انگیز اور روحانی تجربات و مشاہدات ڈاکٹر صاحب کے حصے میں آئے۔ وہ بھی کتاب کا حصہ ہیں اور پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے پاکستان میں 2005ء سے 2015ء تک آنے والے تمام زلزلوں، سیلابوں، IDPs کے مسئلے اور حال ہی میں وادئ کیلاش اور چترال میں سیلاب اور زلزلہ اور تھر میں پیدا ہونے والی صورت حال میں متاثرین کی بحالی، علاج معالجے اور مکانات کی تعمیر جیسے منصوبے مکمل کیے۔ ان دنوں وہ تھر میں کنوئیں بنوانے کے علاوہ چترال اور شانگلہ کے زلزلہ زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کمال یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب خدمت خلق کے جذبے سے سرشار جہاں بھی اپنی ٹیم لے کر گئے متاثرین کے دلوں پر اپنے نقش مرتب کر کے لوٹے، گویا:
 
جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے
 
بہر طور میں واپس اپنے موضوع اور زیر بحث کتاب ’’اللہ، کعبہ اور بندہ‘‘ کی طرف لوٹتا ہوں۔ عام قاری کے لیے اس کتاب کی حیثیت ایک سفر نامہ کی ہی ہے اور یہی کتاب کے ٹائٹل پر لکھا بھی ہوا ہے۔ مگر کتاب مذکور ہی سے یہ چند سطور بطور اقتباس پیش کر کے آپ سے رخصت چاہوں گا اور پھر آپ خود ہی فیصلہ کیجیے۔ کیا یہ محض ایک سفر نامہ حجاز ہے۔ ڈاکٹر صاحب لکھتے ہیں۔ ’’اللہ، کعبہ اور بندہ‘‘ معلوماتی، واقعاتی یا مروجہ سفر ناموں کی طرح کوئی کتاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک تاثراتی تحریر ہے جس میں مکہ مکرمہ میں دوران حج، مقدس مقامات کے سفر اور آخر میں مدینہ منورہ میں مختلف مقامات کی زیارت کے دوران جو کیفیات دل پہ وارد ہوئیں، ان سب کا تذکرہ ہے۔
 
آگے چل کر ڈاکٹر صاحب رقم طراز ہیں اس کتاب میں آپ کو عشق، مستی، جنون، وارفتگی، جذبے اور دیوانگی کی تماثیل ملیں گی۔ یہ سب دل کی باتیں ہیں اندر کی باتیں ہیں، میرے جذبات ہیں، میری سسکیاں ہیں، آہیں ہیں، کرلاٹیں ہیں، چیخیں ہیں، جذبات کا الاؤ جو کبھی ٹھنڈا نہیں ہو سکتا، جو کچھ دل پہ بیتا ان سب باتوں کو میں نے احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش کی ہے۔ حرف آخر یہ کہ مندرجہ بالا اقتباسات ہی ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی تصنیف ’’اللہ، کعبہ اور بندہ‘‘ کا اصل و حقیقی تعارف ہیں کچھ عرصہ پیشتر جب ڈاکٹر صاحب کا جاپان کا سفر نامہ منصہ شہود پر آیا تھا تو اسے بھی بے حد پذیرائی ملی تھی مگر میری دانست میں ڈاکٹر آصف کی کتاب ’’اللہ، کعبہ اور بندہ‘‘ ایک ایسی تصنیف ہے جو روزِ محشر ڈاکٹر صاحب کے لیے آسانیوں کا باعث بنے گی میری رائے ہے کہ کوشش اور تردد کر کے اس کتاب کا مطالعہ کریں آپ خود کو سرزمین حجاز پر محسوس کریں گے اور یہی ڈاکٹر صاحب کی تحریر و اسلوب کا خوبصورت اعجاز ہے۔
.
ریاض احمدچودھری

Recently Viewed Products

Allah, Kaaba aur Bandah | اللہ کعبہ اور بندہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart