FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

کماری والا | ناول | علی اکبر ناطق

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-17

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

اے میرے قارئین، آپ ہی میری محبوب ترین ہستیاں ہیں، جنھوں نے میری تخلیقات کو وقار بخشا اور مجھے عِزت و آبرو کی مَسند پر سرفراز کیا۔ آپ وہ عام لوگ ہیں جو میرے قبیلے کے ہیں۔ مَیں نے آج تک آپ سے زیادہ نہ کسی کو قابلِ توجہ سمجھا، نہ کسی یونیورسٹی اور کالج کے پروفیسر سے مرعوب ہوا اور نہ اُنھیں اِس قابل سمجھا کہ اُن کے ساتھ عِلمی و ادبی معاملے میں گفتگو کروں۔ میرا فِکشن، میرا شعر، میری تحقیق اور میری تنقید صرف آپ لوگوں کے لیے ہے۔ آپ عام لوگوں کے لیے، جن کے سینے ہر اچھی تخلیق پر حَسد سے نہیں ،مَحبّت سے بَھر جاتے ہیں۔ آپ نے میری پہلی تمام کتابوں پر جس قدر مَحبّت اور مہر کی عنایت کی اُس پر شُکر گزار ہوں۔ مجھے میرے مولا علی کی قسم ہے، کم و بیش پہلے بھی اور اب مطلقاً مَیں کسی مہاتما قسم کے بزرگ ادیب کو اپنی یہ کتاب تحفے میں پیش نہیں کروں گا، نہ اُن سے داد چاہوں گا، نہ اُن سے ستائش کی تمنّا کروں گا۔ میرا تمام رُوئے سخن آپ ہی سے ہے اور آپ ہی رہیں گے۔ مَیں جانتا ہوں آپ میرے اِس ناول کے شدت سے منتظر تھے۔ مَیں آپ کے قلب کی آواز کو سُنتا تھا اور جلد اِس ناول کو سامنے لانا چاہتا تھا، مگر مَیں اُن مصنّفین کی طرح نہیں جن کے قلم کی روشنائی اُن کے دِل کے خُون سے سیراب نہ ہو۔ مجھے اِس ناول کا ایک ایک لفظ دِل کے لہو کی روشنائی سے اُٹھانا پڑا۔ چنانچہ اِس ناول ’’کماری والا‘‘ پر بہت وقت لگا، جس کے سبب آپ کے انتظار کی زحمت طویل ہو گئی۔ اِس پر مَیں آپ سے دست بستہ معافی کا درخواست گزار ہوں۔
’’نولکھی کوٹھی‘‘ میرا پہلا ناول تھا، ’’کماری والا ‘‘ دوسرا ناول ہے۔ یہ کم و بیش ساڑھے چھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ ’’نولکھی کوٹھی‘‘ کی مقبولیت کے سبب مجھ پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہو گئی تھی۔ اس کے معیار کو دیکھتے ہوئے مَیں نہیں چاہتا تھا قاری مجھ پر رکھی گئی توقعات سے مایوس ہو۔ مَیں نے اپنے معیار پر کسی قیمت سمجھوتا نہیں کیا اور جتنا ہو سکا اِس پر وقت صرف کیا۔ مجھے کامل یقین ہے قارئین اِسے پڑھ کر مجھے دُعائے مَحبّت سے یاد رکھیں گے اور اِن شاء اللہ برسوں تک ناول کی دُنیا سے نہیں نکل پائیں گے۔

 مَیں خاص طور پر سیّد منظر نقوی اور عرفان جاوید کا ذِکر کروں گا جنھوں نے ناول کا مسودہ پڑھ کر ایسی پسندیدگی اور قبولیت کا اظہار کیا کہ مجھے خود اپنے آپ پر فخر ہونے لگا۔ دونوں احباب نے مسودے میں کئی غلطیوں کی نشان دہی بھی کی جنھیں دُرست کیا گیا۔ احباب! اب یہ ناول آپ کے ہاتھوں میں ہے، اِسے پڑھیے، اچھا لگے تو دیگر احباب تک متعارف کرایے۔
خُدا آپ کا اور میرا حامی و ناصر ہو۔
علی اکبر ناطق
نومبر ۲۰۲۰ء
اسلام آباد
.....................................
ناطق کے لیے اب یہ حکم لگانا مشکل ہے کہ اُن کی اگلی منزل کہاں تک جائے گی کہ ہربار وہ پہلے سے زیادہ چونکاتے ہیں۔ اُن کے تمام کام میں تازگی ہے، روایت اور تاریخ کا شعور حیرت زدہ کرنے والا ہے۔ جس طرح اُن کا شعر اور پھر فکشن میں کام ہے۔ اِس سے پہلے ایسی روایت موجود نہیں ہے۔ وہ شاعر بھی ہیں، افسانہ نگار بھی ہیں اور ناولسٹ بھی۔ اُن کےفکشن میں پنجاب کی سرزمین میں غیرمعمولی دلچسپی اُن کے بیان میں غیرمعمولی مہارت کا ثبوت دیتی ہے۔ ناطق کی نثر سے مکالمہ اور بیانیہ کے نامانوس گوشوں پر اُن کی قدرت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ناطق کے فکشن کا قاری خود انسان اور فطرت کے پیچیدہ رشتوں، انسان اور انسان کے درمیان محبت اور آویزش کے نکات سے بہرہ اندوز ہوتا ہوا دیکھ سکتا ہے۔ علی اکبر ناطق سے اُردو ادب جتنی بھی توقعات اور اُمیدیں وابستہ کرے، نامناسب نہ ہو گا۔ اِن کا سفر بہت طویل ہے، راہیں کشادہ اور منفعت سے بھری ہوئی ہیں۔
شمس الرحمٰن فاروقی

علی اکبر ناطق کا فکشن حقیقت اور کہانی کے پیچیدہ پہلوؤں کو سامنے لے کر آتا ہے۔ وہ دیہات اور اُس کے کرداروں کی بازیافت کا آدمی ہے اور حقیقی طور پر سن آف سوئل ہے۔ وہ احمد ندیم قاسمی کی طرح دیہات کا رومان پیش نہیں کرتا بلکہ اپنے کرداروں کو حقیقت کی زندگی عطا کرتا ہے۔
انتظار حُسین

علی اکبر ناطق ایک عجیب سا لااُبالی نوجوان ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اگلے لمحے آپ کا دُشمن ہو جائے یا فوراً ہی آپ کو گلے لگا لے لیکن یہ طے ہے کہ افسانے، ناول یا شاعری میں اس کی صلاحیتیں بلاخیز ہیں۔ اس کا افسانوی مجموعہ ’’شاہ محمد کاٹانگہ‘‘ ایسا ہے کہ اُردو ادب کا ایک سراسر نیا رُوپ اس میں سواری کرتا نظر آتا ہے۔
مستنصر حُسین تارڑ
Kamari Wala Ali Akbar Natiq

    Recently Viewed Products

    کماری والا | ناول | علی اکبر ناطق

    Returns

    There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

    Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

    We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

    Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


    Order Cancellation
    You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

    Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

    Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


    Refund Policy
    You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

    What are you looking for?

    Your cart