FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

سُنہری آنکھوں والی لڑکی | Honore De Balzac

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.500.00 |  Save Rs.-500.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-22

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

سُنہری آنکھوں والی لڑکی | ناول | بالزاک

===========================

A masterpiece of
Honoré de Balzac
The Girl with the Golden Eyes ― A Novel
Translation by Rauf Klasra

===========================

مترجم نوٹ | رؤف کلاسرا

قِصے کہانیاں سُننا اور سُنانا ایک ایسا نشہ ہے جو اتنا ہی قدیم ہے جتنا انسان خود۔ قصہ گوئی کا کام ہمیشہ سے نانیاں، دادیاں یا مائیں کرتی آئی ہیں۔ اب نہ وہ روایتی مائیں رہیں، نہ دادی، نہ نانی اور نہ وہ کہانیاں سننے کے لیے بےچین بچے۔ اب تو مائیں طویل ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہیں تو بچے کارٹون اور گیمز کھیلنے میں بِزی اور یوں وہ جِن پَریوں کی کہانیاں کہیں گُم ہو کر رہ گئیں۔

قِصہ گوئی ایک اعلیٰ فن ہے جو خدا ہر ایک کو عطا نہیں کرتا۔ ماضی میں قِصہ گو ہوتے تھے جن کی جگہ بعد کے زمانوں میں ادیبوں اور لکھاریوں نے لے لی۔ پہلے زبانی قِصے ہوتے تھے پھر کتابی شکل میں دستیاب ہونے لگے۔ مجھے خود بچپن سے کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا۔ چھوٹا تھا تو اماں کے ساتھ بستر میں گُھس جاتا کہ کہانی سُنائیں۔ سارا دِن کام کاج سے تھکی اماں کو نیند آ رہی ہوتی لیکن میرا اصرار بڑھتا جاتا تو وہ نیم وا آنکھوں سے مجھے کہانی سنانا شروع کر دیتیں۔ کہانی سُناتے سُناتے اماں کی آنکھ لگ جاتی تو میں انہیں جگا کر کہتا اماں کہانی مکمل کریں۔ تب پھر مجھے سلانے کے لیے کہتیں، ”رات کو قِصے نہیں سُناتے ورنہ مسافر جنگلوں میں راستہ بھول جاتے ہیں۔“ میں اماں کی یہ بات سُن کر ڈر جاتا، کہیں میری وجہ سے کوئی مسافر جنگل میں راستہ نہ بُھول جائے اور وہ اپنے گھر نہ پہنچے، جہاں اس کے بچے اس کا اس طرح انتظار کر رہے ہوں گے جیسے میں بابا اور بھائیوں کا کرتا تھا..... اور یوں اماں سو جاتیں اور میں سوچتا رہتا کہیں مُسافر بھٹک نہ جائیں اور منہ میں دُعائیں بڑبڑاتا سو جاتا۔

میں نے سب کہانیاں اماں سے سُنیں۔ پریوں، جِنّوں، بادشاہوں، شہزادوں، گھوڑوں، پہاڑوں کی کہانیاں۔ ایک کہانی جو ابھی تک میری یادوں میں ہے کیسے ایک شہزادی نے جو کسی جِن کی قید میں تھی بڑی مُدت بعد اس نے ایک آدم زاد کو دیکھا تو پہلے ہنسی اور پھر رو پڑی۔ آدم زاد نے پوچھا، ”پہلے ہنسی اور پھر روئی ہو۔ کیا وجہ ہے؟“ شہزادی نے جواب دیا، ”ہنسی اس لیے ہوں کہ برسوں بعد کسی آدم زاد کا چہرہ دیکھا اور روئی اس لیے کہ ابھی جِن آ کر تمہیں کھا جائے گا۔“ میں حیران ہوتا بھلا جن انسانوں کو کیونکر کھا جاتا ہو گا۔ اس کی قید میں شہزادی کے بارے بارے سوچتے سوچتے سو جاتا.....

1980ء کی دہائی میں ہمارے اپنے گاؤں میں شبیر قصائی صاحب کی دُکان تھی۔ سب انہیں شبرا کہتے۔ ان کی دُکان پر سبزی، کھجور، آم، برف کے رنگ برنگے میٹھے گولے اور سویّوں والے فالودے بنتے تھے جو ہم سب بچے خریدتے۔ ہم سب بچے ان کی دکان سے ہی چیزیں خریدتے کیونکہ شبرا صاحب کو قصہ گوئی کا فن آتا تھا۔ ان کی زبان میں عجیب سا مزہ تھا اور ہم شام تک وہیں بیٹھے ان کے قصوں میں محو رہتے۔ گرمیوں کی دوپہر میں شبرے کی دکان پر گاؤں کے چھوٹے بڑے اکٹھے ہوتے اور شبرا سب کو کہانیاں سناتا۔

میں آج تک حیران ہوں کہ شبرے قصائی صاحب کو اتنی کہانیاں اور قصے کیسے یاد تھے حالانکہ وہ کبھی سکول نہیں پڑھے تھے، انہوں نے کبھی کہانیوں کی کتابیں نہیں پڑھیں تھیں۔ مجھے شبرے صاحب سے قصے سُن کر سینہ گزٹ کی طاقت پر یقین آ گیا کیسے صدیوں سے انسان یہ سارے قصے سینہ بہ سینہ منتقل کرتا رہا ہے۔ میں آج بھی برسوں بعد شبرے قصائی صاحب کے سُنائے ہوئے ان قصوں کے جادو کے سحر میں گرفتار ہوں۔ شبرے قصائی صاحب عرصہ ہوا فوت ہوگئے، ورنہ میں جا کر ان سے تمام قصّے سُن کر انہیں کتابی شکل میں لے آتا۔ کبھی کبھی افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں کتنی لوک کہانیاں اور قصے شبرے قصائی صاحب جیسے ذہین اور قصہ گو لوگوں کے ساتھ ہی قبر میں دفن ہو گئیں۔

گاؤں میں پہلے اماں سے کہانیاں سُنیں، پھر شبرے قصائی صاحب سے، پھر بچوں کی دُنیا اور نونہال رسالے خریدنے شروع کیے۔ پھر اخبارمیں بچوں کا صفحہ پڑھنا شروع کیا۔ پرائمری سے مڈل سکول پہنچے تو ٹارزن، عمرو عیار کی کہانیاں، سند باز جہازی کے سفر پڑھنا شروع کیے۔ گھر میں بچوں کی کہانیوں کی لائبریری بن گئی۔ ہائی سکول میں ڈائجسٹ پڑھنے شروع کیے تو شکیل عادل زادہ کا ”بازی گر“، شوکت صدیقی کا ”جانگلوس“، محی الدین نواب کا ”دیوتا“، احمد اقبال کا ”شکاری“ تو اقلیم علیم کا ”موت کے سوداگر“ حواس پر چھائے رہے۔

پھر کالج میں باری لگی کلاسیک لٹریچر کی..... یوں دِھیرے دِھیرے رُوسی، فرانسیسی اور انگریزی ادیبوں سے تعارف ہوا۔ ٹالسٹائی، پوشکن، دستویفسکی، میکسم گورکی، چیخوف، وکٹر ہیوگو، فلابیر، بالزاک، مارسل پروست، موپاساں، ترگنیف..... تو دوسری طرف شیکسپیئر کے ڈرامے تو تھامس ہارڈی، چارلس ڈکنز، جین آسٹن اور ڈی ایچ لارنس کی تحریروں نے قابو کر لیا۔ پھر جوں جوں عمر بڑھتی گئی، پسند نا پسند بھی بڑھتی گئی۔ لیکن اس کے باوجود میں آج بھی ڈائجسٹ کی کہانیاں پڑھتا ہوں۔ بازی گر کا آج بھی انتظار رہتا ہے۔

فرانس اور رُوسی ادیبوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اُنیسویں صدی میں جو ادب تخلیق کیا وہ آج دو سو برسوں بعد بھی دُنیا بھر کو اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہے۔ اس دَور کے لکھے ہوئے شاہکار آج بھی کلاسیک کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان ادیبوں اور ان کی تحریروں سے لوگوں کی محبّت کم نہیں ہوئی۔ آج بھی ٹالسٹائی کا "War and Peace" ہو یا وکٹر ہیوگو کا "Les Miserables" یا پھر دستویفسکی کا ”برادرز کرامازوف“، دُنیا کے بڑے ناولز میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔

ان تمام بڑے ادیبوں کے ناولز یا کہانیاں دُنیا میں ترجمہ ہونے لگیں تا کہ وہ لوگ بھی پڑھ سکیں جو رُوسی، انگریزی، فرانسیسی زبان نہیں پڑھ سکتے تھے۔ یوں تراجم کا رواج شروع ہوا۔ پہلے انگریزی میں تراجم ہوئے تو پھر دُنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہونا آسان ہو گیا۔ پاکستان میں بھی تراجم پر بہت کام ہوا ہے اور بہت خوب صورت تراجم دستیاب ہیں۔

بالزاک کا ترجمہ کرنا مشکل کام ہے اور یہ بات سب مانتے ہیں۔ لیکن بالزاک اس لیے اہم ناول نگار سمجھا جاتا ہے کہ اس نے اکاون برسوں میں جو کچھ لکھ دیا وہ شاید ہی کوئی اور لکھ سکے۔ بالزاک کی یہ خوبی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ رعایت نہیں کرتا، چاہے اس کا محبوب شہر پیرس ہی کیوں نہ ہو۔ انسانی نفسیات پر بالزاک نے کمال ناولز اور کہانیاں لکھی ہیں۔

ابھی اس ناول ”سُنہری آنکھوں والی لڑکی“ کو ہی دیکھ لیں۔ جس بے رحمانہ طریقے سے بالزاک نے پیرس کا پوسٹ مارٹم کیا ہے وہ اپنی جگہ ایک کلاسیک ہے۔ پیرس کے لوگوں کا جو نقشہ بالزاک نے کھینچا ہے اس سے آپ کو خوف آنے لگتا ہے۔ آج کے جدید دَور کا انسان کچھ دیر کے لیے لرز جاتا ہے کہ آج سے دو سو سال پہلے پیرس واقعی ایسا تھا جہاں غربت، لالچ، حسد، اس سطح پر پہنچے ہوئے تھے کہ بالزاک نے پیرس کو ایک جہنم قرار دے دیا۔ ہو سکتا ہے آپ کو بالزاک کی پیرس پر طویل کمنٹری بور اور بےکار لگے لیکن اگر بڑے شہروں اور اس میں بسنے والے انسانوں کی نفسیات سمجھنی ہو تو پھر اس سے بہتر کمنٹری شاید ہی آپ پڑھیں۔

بالزاک کی ایک اور خوبی دیکھیں وہ اپنی تحریروں میں جج، جیوری یا جلاد بننے کا فیصلہ نہیں کرتا۔ وہ ہر کردار کو موقع دیتا ہے کہ وہ خود کو جیسے چاہے کہانی کے پلاٹ میں لے کر چلے۔ بعض اوقات تو محسوس ہوتا ہے کہ بالزاک ایک تماشائی کی طرح اپنی کہانی کے کرداروں کو چُپ چاپ بیٹھا انجوائے کرتا ہے۔ وہ کردار خود ہی اپنی کہانی لکھتے رہتے ہیں۔ خود ہی سازشیں کرتے، آپس میں لڑتے جھگڑتے یا محبّت کرتے رہتے ہیں۔ بالزاک صرف اپنے ہاتھ استعمال کرتا ہے، باقی سب کچھ کردار خود ہی کرتے ہیں۔

بالزاک نے ادب میں رِئیل اِزم کو فروغ دیا۔ اس نے اپنے کرداروں پر سونے کا رنگ نہیں چڑھایا۔ وہ جیسے تھے انہیں ویسے ہی پیش کیا۔ اب وہ کردار آپ کو بُرے لگیں یا اچھے۔ ابھی اس ناول کو ہی دیکھ لیں ہو سکتا ہے کہ آپ کو اس ناول کے مرکزی کردار ہِنری سے نفرت محسوس ہو یا چڑ جائیں لیکن بالزاک اس سے نہیں چڑتا۔

یہ ناول انسانی جذبات، حسد، شک اور محبّت کی کہانی ہے۔ فرانس کے ایک امیرزادے ہنری کی کہانی جسے ایک سنہری آنکھوں والی لڑکی سے محبّت ہو گئی تھی لیکن پھر درمیان میں شک، حسد اورفریب نے وہ بیج بو دیے کہ ایک اور ٹریجڈی نے جنم لیا۔ حسد، لالچ اور شک کیسے انسان کی محبّت کو تباہ کر سکتے ہیں جاننے کے لیے یہ ناول پڑھیے۔

کیا چند سِکوں کے عوض ایک ماں سے اس کی مامتا اور اس کے جذبات خریدے جا سکتے ہیں؟ پیرس میں ہر کوئی برائے فروخت ہے، جہاں وفا کی کوئی قدروقیمت نہیں؟ جہاں محبّت بھی بکتی ہے؟ انسانی جذبات کے سوداگر جیب میں سونے کے سکے لیے پھرتے ہیں اور مزے کی بات ہے اس سودے کے گاہک بھی میسّر ہیں۔
ان سب سوالوں کے جواب آپ بالزاک کے اس ناول میں پائیں گے۔

جیسا کہ میں کہتا آیا ہوں کہ بالزاک کا ترجمہ کرنا دُنیا کا مشکل ترین کام ہے، اس لیے اگر ترجمے میں کوئی غلطی نظر آئے تو پہلے سے معذرت خواہ ہوں۔


رؤف کلاسرا
جون 2020ء
اسلام آباد

-------


مصنف:

بالزاک (1799-1850ء) ایک سرکاری ملازم کے گھر پیرس کے قریب گاؤں میں پیدا ہوا۔ بڑا ہوا تو پیرس چلا گیا جہاں اس نے ایک وکیل کے ہاں کلرک کی ملازمت کر لی ۔ 1820-1824ء کے درمیان نک نیم سے کئی ناولز لکھے۔ بات نہ بنی تو پبلشنگ اور پرنٹنگ کی طرف دھیان دیا۔ تیس سال کی عمر میں بہت مقروض ہو گیا تو دوبارہ ادب کی طرف لوٹ آیا اور پہلا ناول "The Chouans" اپنے نام سے لکھا۔ اگلے بیس برس میں اس نے نوے کے قریب ناولز اور شارٹ اسٹوریز لکھیں جن میں ’’بڈھا گوریو‘‘ سمیت کئی شاہکار ناولز شامل تھے۔ اپنی ان سب تحریروں کو اس نے ہیومین کامیڈی کا نام دیا ۔ بالزاک کے اٹھارہ برس سے پولینڈ کی ایک نواب زادی سے تعلقات تھے، اس سے شادی کے چند ماہ بعد اکاون برس کی عمر میں چل بسا۔

مترجم:
رؤف کلاسرا نے اپنا سفر دُور دراز بستی جیسل کلاسرا کے ٹاٹ سکول سے شروع کیا۔ لیہ کالج سے انگریزی لٹریچر میں بیچلر آف آرٹس کیا۔ ایم اے انگریزی بہاء الدین یونیورسٹی ملتان سے کیا۔ گولڈ اسمتھ کالج، لندن یونیورسٹی سے پولیٹکل کمیونیکیشن میں ماسٹر کیا۔ 1993ء میں اپنا صحافتی سفر ’’دی فرنٹ ایئر پوسٹ‘‘ ملتان سے اپرنٹس رپورٹر کے طور پر شروع کیا۔ پاکستان کے بڑے انگریزی اخبارات ڈان، دی نیوز، ایکسپریس ٹریبون میں رپورٹر کے طور پر پندرہ برس کام کیا۔ اس دوران انہیں APNS کے تین برس مسلسل سال کے بہترین رپورٹر کا انعام بھی ملا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کے پانچ سکینڈلز پر از خود نوٹس لیے اور ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ’’دی نیوز‘‘ کے لیے لندن سے بھی رپورٹنگ کی۔پرنٹ کے بعد ٹی وی جرنلزم کا رُخ کیا۔ جیو، اے آر وائی اور ایکسپریس ٹی وی میں کام کیا۔ 92چینل میں عامر متین کے ساتھ پروگرام ”مقابل“ شروع کیا جو بہت مقبول ہوا۔ روزنامہ جنگ میں 2007ء سے کالم نگاری شروع کی۔ اب 2011ء سے دُنیا اخبار میں کالم لکھ رہے ہیں۔ جرنلزم میں ان کے کریڈٹ پر سینکڑوں ایکسکلُوسو خبریں، سکینڈلز اور سکوپ ہیں جو بریک کیے۔
Sunehri Aankhon Wali Larki | Honore De Balzac

Recently Viewed Products

سُنہری آنکھوں والی لڑکی | Honore De Balzac

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart