FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ہم وحشی ہیں | کرشن چندر

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 |  Save Rs.-700.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-43

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

ہم وحشی ہیں | کرشن چندر
یہ کہانیاں تقسیمِ ہند کے سلسلے کے فسادات کے دوران میں لکھی گئیں اور انتہائی غم اور غصّے کے عالم میں لکھی گئیں اور صرف پندرہ دن میں لکھی گئیں۔ جس تیزی سے میں لکھتا جاتا تھا اسی تیزی سے یہ کہانیاں اس برصغیر کے رسالوں اور اخبارات میں چھپتی جاتی تھیں۔ یہ وہ موقع تھا جب فسادات نئے نئے شروع ہوئے تھے، جب سیاست داں انگشت بدنداں تھے اور کسی کو لب کھولنے کی جرأت نہ ہوتی تھی، بلکہ شروع کی دو ایک کہانیاں تو مجھے لوٹا دی گئیں، یہ کہہ کر کہ ان کہانیوں میں ہمارے قومی نیتائوں پر حملہ ہے۔ بعد میں، پرچوں اور رسالوں اور اخبارات نے انھیں چھاپا۔ ممکن ہے کچھ لوگوں کی نظر میں یہ کہانیاں فن برائے فن کے فارمولے پر پوری نہ اُترتی ہوں مگر اِن کہانیوں نے ایک نازک موقع پر اپنا فریضہ ضرور ادا کیا ہے۔ اس برصغیر کی ہر زبان کے اخبارات نے ان کہانیوں کو چھاپا ہے اور انھیں نمایاں طور پر اپنے صفحات میں جگہ دی ہے۔ ان افسانوں کی اشاعت پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں نے کئی اخبارات کو وارننگ بھی دی اور دو ایک کی ضمانتیں بھی ضبط ہوئیں مگر معاملہ ایسا ٹیڑھا تھا، اور افسانے ایسے سچّے تھے اور حالات پر اس قدر حاوی تھے کہ اس سے زیادہ ان افسانوں کے خلاف کچھ نہ کیا جا سکا۔

کرشن چندر

---

میں کتاب ’’پشاور ایکسپریس‘‘ جو لاہور پاکستان میں شائع ہوئی پڑھ رہا تھا۔ یہ کتاب ہندوستان میں ’’ہم وحشی ہیں‘‘ کے نام سے ۱۹۴۸ء میں شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب سب سے پہلے ’’کتب پبلشرز لمیٹڈ، بمبئی‘‘ نے شائع کی تھی۔ معلوم نہیں اب یہ کتاب ’’ہم وحشی ہیں‘‘ سے ’’پشاور ایکسپریس‘‘ کے نام سے کیوں پاکستان میں شائع کی گئی۔ اس کتاب میں بھی وہی سات کہانیاں ہیں جو ’’ہم وحشی ہیں‘‘ میں تھیں اور اس کتاب میں ایک نیا دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ نیا دیباچہ افضل توصیف نے لکھا ہے وہ لکھتی ہیں:
’’وہ آزادی کا سال تھا جب پنجاب نے اپنے بچے قتل کیے، اپنی عزت برباد کی اور گھر جلائے۔ تب کرشن چندر نے لکھا ’’ہم وحشی ہیں‘‘ امرتا پریتم نے چیخ ماری تو سردار جعفری نے دلاسا دیا کہ مستقبل میں ازالہ ہو جائے گا۔ کیوںکہ مستقبل انقلاب لائے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا اور زخم ابھی تک ہرے ہیں۔ پنجاب کا کردار آزادی کے سال میں بہت کمزور رہا۔‘‘
مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے عوام سوچتے ہیں کہ جو آزادی کے سال میں ہوا تھا، غلط ہوا تھا۔ اس کتاب میں کرشن چندر کی تین اور کہانیاں شامل کی گئی ہیں جو اسی موضوع پر ہیں۔

اوپندر ناتھ
Hum Wehshi Hain | Krishan Chandar
Hardbound
Pages: 184
Year: 2021

Recently Viewed Products

ہم وحشی ہیں | کرشن چندر

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart