FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

Muhammad Rasoolullah | Ejaz Ahmad | محمد رسول اللہ | اعجاز احمد

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 Rs.1,500.00 |  Save Rs.300.00 (20% off)

-5

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 کتاب: محمد رسول اللہ

مصنف: اعجاز احمد

امپورٹڈ کاغذ پر بہترین معیار کی طباعت

697 صفحات 

زیر نظر کتاب ’’محمد رسول اللہ‘‘ایک ایسے قلم کار کی تالیف ہے جس کا تعلق لاہور کے ایک آسودہ حال علمی گھرانہ سے ہے۔ آپ کے والد گرامی سیرت کی معروف کتاب ’’رُخِ مصطفیٰﷺ‘‘اور کئی دیگر کتابوں کے مصنف تھے ۔
فاضل مصنف نہ صرف اندرون ملک بلکہ امریکہ جیسے ملک کی یونیورسٹیوں سے بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ایک کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ استاد کے اعلیٰ منصب پر بھی فائز ہیں۔ ملک کی مختلف جامعات میں مینجمنٹ اور مارکیٹنگ پڑھاتے ہیں۔ ایک کالج کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے نفسیاتی مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور معاشرے کے تمام حسن و قبح پہلوئوں کا عمیق مشاہدہ رکھتے ہیں جس کے مظاہر آپ کی کتاب میں جابجا نظر آتے ہیں۔
’’رُخِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے مصنف کے زیر سایہ تربیتی مراحل طے کرنے کے باعث عشق رسول کی دولت گراں مایہ انہیں ورثہ میں ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول رحمتﷺ سے والہانہ عقیدت اور خلوص و محبت سے لبریز گہرا تعلق ’’محمد رسول اللہ‘‘ کے حرف حرف اور سطر سطر سے جھلکتا نظر آتا ہے ۔بقول محمود احمد کنگن پوری: ’’ علمی گہرائی، وسعت مطالعہ، عمیق فکر، اسلوب نگارش، انداز فکر، مؤرخانہ بصیرت اور ذوق انتخاب میں جو شان و مقام اور فضل و کمال اللہ کریم نے محترم اعجاز احمد کو عطا کیا ہے وہ کمال وہ بہت ہی کم لوگوں کو میسر ہے‘‘۔
محترمہ رخسانہ بشیر نے کیا خوب کہاہے: ’’دلوں کو اللہ کریم اور اس کے حبیب لبیبﷺ سےجوڑنے والے کیسے ہوتے ہیں، اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو کتاب ’’محمد رسول اللہ‘‘ کے مؤلف کو دیکھ لیں‘‘۔
کتاب بارے لکھتی ہیں: ’’لکھنے والا جب لکھتے لکھتے جذب کی کیفیت میں ڈوب جائے، آنسوئوں سے بھیگ جائے، رُئواں رُئواں بارگاہ الٰہی میں ملتجی ہو جائے تو پھر لفظ لفط نہیں رہتے تاثیر بن جاتے ہیں، یہی تاثیر ’’محمد رسول اللہ‘‘میں نظر آتی ہے۔
یہ کتاب ایک ایسی کہانی ہے، ایسا اسلوب ہے جو آپ کی روزمرہ زندگی اور ترجیحات کو بدل دیتا ہے۔ سوچ، خیال، عمل، دھیان، مصروفیت سب کو تبدیل کر دیتا ہے‘‘۔
فاضل مصنف کے نمایاں کارناموں میں سیرت لائبریری کا قیام بھی ہے جو ایک ڈیجیٹل لائبریری ہے۔ مگر اب رسول اللہﷺ کی سیرت پاک پر لکھی گئی کتاب ’’محمد رسول اللہ‘‘ہی ان کا سب سے بڑا حوالہ ہے۔
رسول اللہﷺ کے سیرت نگاروں کا ایک طویل زریں سلسلہ ہے ۔جناب اعجاز احمد اس سلسلہ کی ایک حسین کڑی ہیں۔ انہوں نے جس من موہنے انداز میں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں سپاس عقیدت و محبت پیش کیا ہے ،یہ انہی کا حصہ ہے۔ ہر دور میں علمائے کرام نے اپنے اپنے انداز میں سیرت النبیﷺ پر کتب تصنیف کیں، ان میں سے کچھ تو اس قدر تفصیلی اور مشکل زبان میں لکھی گئی ہیں کہ ایک عام انسان ان کے مطالعہ کی ہمت ہی نہیں کر پاتا ۔ کچھ اس قدر مختصر ہیں کہ ذہن کی رسائی حیات نبوی ﷺکے اہم گوشوں تک نہیں ہو پاتی۔ اس لیے ایک ایسی کتاب کی شدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو محبت رسول سے معمورآسان، عام فہم اور جامع ہو نے کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر طبقہ کے لیے یکساں قابل استفادہ ہو اور اس کا مطالعہ دونوں جہاںکی سعادتوں، برکتوں اور کامیابیوں کا ضامن ہو۔کتاب ’’محمد رسول اللہ‘‘اس ضرورت کو خوب پورا کرتی ہے۔ اس کتاب بارے اہل علم نے اپنے اپنے انداز میں بہت خوبصورت اورایمان افروز آراء دی ہیں۔

بہت کم کتابیں ایسی ہیں جو آسان زبان میں عام آدمی کی فہم کوسامنے رکھ کر لکھی گئی ہوں۔ اُردو میں شبلی نعمانی کی سیرت النّبی سے لےکر آج تک یہ شعبہ بہت تشنہ تھا۔ اِس تشنگی کو اعجاز احمد صاحب نے ایسی خوبصورتی سے ختم کِیا ہے کہ دِل و روح کو سیراب کردیا ہے۔ــ اوریامقبول جان، کالم نگار

سیرت رسولﷺ پرلکھی گئی کتاب ’’محمد رسول اللہ‘‘ سادہ، خوبصورت اور دلنشیں ہے۔ کسی بھی نقطہ نظر سے پڑھیں، اِس میں مصنف کا خلوصِ قلب جھلکتا ہے۔ واقعات مستند ہیں اور انداز ِ بیاں منفرد۔ ایسی توضیحات ہیں جو عمومی کتب تاریخ  میں نہیں ملتیں۔ پروفیسر احمد رفیق اختر

محترم اعجاز احمد نے اپنے ذاتی تاثرات و تصوّرات کو داخل کئے بغیر سیرت الّنبی کو اِسی طرح مدوّن کِیا ہے جس طرح معتبر اسانید اور متون میں مذکور ہے۔ مزید یہ کہ دلکش اُسلوب، حُسنِ ترتیب اور زبان کی روانی جیسی خصوصیات نسلِ نَو کے لیے نہایت ہی موزوں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد القاضی، الازہر یونیورسٹی، قاہرہ، مصر

آج کے دور میں ضرورت تھی ایک ایسی کتاب ِسیرت کی جو عصر حاضر کے انسان بالخصوص نوجوان نسل کی ذہنی و نفسیاتی صورتحال اور ان کے سوچنے سمجھنے کے انداز کو پیش نظر رکھ کر روزمرہ کے محاورہ میں لکھی جاتی، جس میں حیات نبویﷺ کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی جاتی اور اس کا مطالعہ ذہن و فکر کے زاویوں کو جلا بخشتا ۔ زیر نظر کتاب اس ضرورت کو پورا رکرتی ہے۔  پیر محمد امین الحسنات شاہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ، ضلع سرگودھ

محمد رسول اللہ ــــ خوئے دل نوازی سے آراستہ محبت کی کیفیت، احوال کا اظہار اور عقیدت و محبت کی چاشنی میں گوندھی ہوئی عطر بیز تصنیف ہے۔  ڈاکٹر سیدہ سعدیہ ، انچارج ادارہ عربی علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ

قوم عرب کی تہذیب، ثقافت اور اس دور کے احوال بیان کیے گئے ہیں جس سے حضور اقدسﷺ کی پوری زندگی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ مولوی عبدالوہاب، قرآن اکیڈمی، لاہور

صاحبو! ’’محمد رسول اللہ‘‘ ایک کتاب نہیں….. ایک کیفیت ہے، زمانہ ہے، منظر ہے، خوشبو ہے، سحر ہے، نور ہے، فیض ہے، نظر کرم ہے، عطا ہے، حصّہ ہے، وسیلہ ہے، قرب ہے، باطن کا اُجالا ہے، جو رسول اللہ سے دُور ہیں، اُنہیں یہ کتاب قریب کرتی ہے اور جو قریب ہیں انہیں قریب تر۔ خود سے لکھی گئی کتاب اور قدرت کی طرف سے لکھوائی گئی کتاب میں کیا فرق ہوتا ہے اس کتاب کو پڑھتے ہوئے واضح طور پر محسوس ہوتا ہے۔‘‘ رخسانہ بشیر، براڈ کاسٹرریڈیو پاکستان، لاہور

 

 

Muhammad Rasoolullah

Ejaz Ahmad

Recently Viewed Products

Muhammad Rasoolullah | Ejaz Ahmad | محمد رسول اللہ | اعجاز احمد

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart