FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں | پروفیسر معین نظامی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.250.00 |  Save Rs.-250.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -2 left!
-2

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں | پروفیسر معین نظامی
.


بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے مِل کر آپ کا یقین زندگی پر مکمل ہو جاتا ہے۔ بعض موسم ایسے آتے ہیں جو اپنے ساتھ خوشیوں کی نوید لاتے ہیں۔ اور بعض کتابیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر ابدیت پر آپ کا ایمان پختہ ہو جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک کتاب مجھے پڑھنے کو ملی ہے: ’’نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں‘‘۔ کتاب کا تعارف کروانے سے پہلے اس میں موجود شاعر احمد شاملو کی ایک نظم پڑھتے ہیں:

’’میں عقیق، سبزہ اور آئینہ لیے
نئے چاند کو خوش آمدید کہنے چھت پر گیا
آسمان پر ایک یخ بستہ درانتی چمکی
کہ کبوتر کی اڑان ممنوع ہے!
صنوبروں نے سرگوشیوں میں کچھ کہا
اور سپاہیوں نے چِلّا چِلاّ کر پرندوں پر تلواریں چلا دیں
چاند
نہیں کھلا!‘‘

فارسی زبان و ادب سے ہمارا تعلق قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہمارے پاس فخر کرنے کے لیے محض وہی قدیم تعلّق کی یاد ہی باقی ہے۔ فارسی اور خاص طور پر جدید فارسی میں کیا لکھا جا رہا ہے، ہم اس سے نابلد ہیں۔ تاہم بعض اصحابانِ علم و ادب ہمارے لیے وہاں ہونے والے کام سے ہمارے تعارف کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ معین نظامی کا نام ان میں سر فہرست ہے۔

ابدیت، یعنی زندگی، محبت کی، انسانی اقدار کی اور انسانی تہذیب کی ابدیت پر یقین بندھوانے والی یہ کتاب ’’ نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں‘‘ انہی کی وساطت سے ہم تک پہنچی ہے۔ جو پینتیس جدید اور فخرالحق نوری کے لفظوں میں جدید تر ایرانی شعرا کی پچھتر نظموں کے اردو تراجم پر مشتمل ہے۔ ان آزاد اور نثری نظموں کے شعرا میں احمد شاملو، مہدی اخوان ثالث، ہوشنگ ابتہاج ساہ، سہراب سپہری، نادر پور، منوچہر آتشی، شفیعی کدکنی، اور احمد رضا احمدی جیسے نام شامل ہیں۔

اگرچہ ان تراجم کے بارے میں نُوری صاحب کی یہ بات درست ہے کہ معین نظامی نے جن شاعروں کا ترجمہ کیا ہے؛ ان میں بڑی تعداد ایسے شعرا کی ہے جو اپنے ادبی مقام کے تشکیلی دور سے گزرے ہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ان میں احمد شاملو، مہدی اخوان ثالث اور احمد رضا احمدی جیسے شاعر بھی شامل ہیں جنھوں نے فارسی شاعری کونئی حسیاّت، نئے اسالیب اور نئے موضوعات سے ہم آمیز کیا ہے۔ اور دنیا بھر میں ہونے والی نئی شاعری کے ہم پلّہ لاکھڑا کیا ہے۔ بعض شعرا کی نظموں کے مطالعہ سے تو بارہا یہ احساس ہوتا ہے کہ حساّس سے حساّس اور ناقابلِ بیان موضوع کو بھی لفظی پیراہن پہنایا جا سکتا ہے۔



نظموں کے یہ تراجم ایک قابلِ قدر اقدام ہے، اس لیے بھی کہ ہماری فارسی ادب سے دُوری کے احساس کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ اس بات پر بھی آمادہ کرتا ہے کہ ہمیں گاہے بہ گاہے جدید فارسی شعر و ادب کو اپنے مطالعہ میں شامل رکھنا چاہیے۔ بالخصوص ہمارے یہاں موجود جدید شاعری کے داعی شعرا کو اس کتاب کا مطالعہ لازماً کرنا چاہیے تاکہ انھیں اس بات کا علم ہو کہ محض لفظی بازی گری اور زبان کو توڑنے پھوڑنے کے عمل کا نام ہی جدید شاعری نہیں بلکہ اس سے ماورا بھی کچھ ہوتا ہے اور وہ جو کچھ ماورا ہے، ہمیں ان نظموں کے تراجم میں پڑھنے کو ملتا ہے۔

سلمان ہراتی کی ایک نظم کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیے:

’’جب بادل سراپا اخلاص ہوتا ہے
تو لمس کی حدوں تک نیچے چلا آتا ہے
میں اخلاص بھرے ایک لفظ سے
اسے آواز دیتا ہوں
اے دھُند!
تمھارا جسم کس آسمانی بخشش کی نمی سے گیلا ہے؟
وہ چوری چھُپے کی کوئی زیرِ لب بات لیے گذر جاتا ہے
جیسے بہت دور کے ساحلوں سے
آیا ہے
گیت گاتا ہے
مَیں جان لیتا ہوں
کہ اس دنیا کا نہیں ہے‘‘

’’نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں‘‘ کے پینتیس شعرأ میں وہ شاعر بھی شامل ہیں جن کا معاصر جدید شعری ادب میں نمایاں مقام ہے۔ اور جنھوں نے ایران کے معاصر شعری، سماجی اور سیاسی منظر نامے پر دیر پا اثرات مرتب کیے ہیں۔ جن میں منود چہر آتشی، میمنت میر صادقی، رضا صفریان اور عباس حکیم شامل ہیں۔

معین نظامی بیک وقت فارسی، پنجابی اور اردو زبانوں پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔ انھوں نے فارسی افسانوں اور کلاسیکی شعرأ کے تراجم بھی اردو میں کر رکھے ہیں اور آج کل فارسی سے پنجابی میں بھی تراجم کر رہے ہیں…. فارسی سے پنجابی تراجم کی روایت اگرچہ قدیم ہے کہ ہمارے کم و بیش سبھی صوفی و کلاسیکی شعرا نے منظوم تراجم کر رکھے ہیں۔ تاہم ان کی اشاعتِ مکرّر تو کیا اُن چھپی ہوئی کتب کو دریافت اور دستیاب کرنا بھی کارِ مشکل نظر آتا ہے۔ ایسے میں معین نظامی جیسے دانش وروں کا دم غنیمت نظر آتا ہے۔

جہاں تک’’ نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں‘‘ کا تعلق ہے، ماضی میں ن م راشد کی طرف سے ’’جدید فارسی شاعری‘‘ کے نام سے کیے گئے تراجم کے ساتھ اس کتاب کو بھی رکھا جاسکتا ہے۔ 
Nazmain Tera Tawaf Kerti Hain Moeen Nizami

Recently Viewed Products

نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں | پروفیسر معین نظامی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart