FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

The Republic | Plato | ریاست | افلاطون

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,620.00 Rs.1,800.00 |  Save Rs.180.00 (10% off)

-14

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

ریاست 𝕿𝖍𝖊 𝕽𝖊𝖕𝖚𝖇𝖑𝖎𝖈
مصنف: افلاطون
ترجمہ: ڈاکٹر ذاکر حسین
تعارف: پریم چند
افلاطون دُنیا کا وہ عظیم فلسفی ہے جس کا نام ہزاروں برس گزر جانے کے باوجود دُنیا کے ہر خطے میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ وہ اپنی شہرۂ آفاق تصنیف ’’ریاست‘‘ میں ایک فلسفی حکمران کا نظریہ پیش کیا ہے۔ وہ انصاف اور علم کو سب سےبڑی خوبی اور صفت قرار دیتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ اس کتاب کے حوالے سے ہمارے لیے ایک ایسی مثالی ریاست کا نقشہ پیش کیا گیا ہے جہاں انصاف اور علم کی حکمرانی ہے۔ دُنیا کی کوئی زبان ایسی نہیں جس میں ’’ریاست‘‘ کا ترجمہ نہ ہوا ہو اور اس کے حوالے سے فلسفیوں اور دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار نہ کیا ہو۔ برٹرینڈ رسل نے لکھا تھا کہ اتنی صدیاں بیت گئیں لیکن انسانی فکر و دانش پر افلاطون اور ارسطو کے خیالات و افکار اتنے گہرے ہیں کہ انھیں انسانی فکر کی مرکزیت حاصل ہو چکی ہے۔ افلاطون اور ’’ریاست‘‘ ہر دور میں موضوعِ بحث رہے ہیں۔ اُردو میں اغلباً اس کا پہلا ترجمہ ڈاکٹر ذاکر حسین خاں نے کیا تھا جو بعد میں بھارت کے صدر بھی رہے۔ ’’ریاست‘‘ دس ابواب یا حصوں پر مشتمل ہے جن کو کتابوں (Books) كا نام ديا گيا هے۔ افلاطون کے پورے فلسفے اور بالخصوص ’’ریاست‘‘ میں افلاطون ہر ایسے سوال کو اٹھاتا ہے جس کا کسی نہ کسی صورت میں انسان کو اپنی زندگی میں سامنا کرنا پڑتاہے ۔ وہ حیات بعد الممات کے مسئلے کو بھی اپنی آخری کتاب میں پیش کرتا ہے۔ افلاطون کے ساتھ اختلاف ممکن ہے اور اختلاف کیا بھی گیا ہے مگر افلاطون کا کمال یہ ہے کہ وہ جو سوال اٹھاتا ہے اس کا واضح ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔ وہ ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہم کس طرح صحیح معنوں میں فکری انداز میں اپنے آپ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ’’ریاست‘‘ کے حوالے سے وہ انصاف کی روح کو تمام انسانوں میں زندہ کرنا چاہتا ہے۔ علم اور نیکی کی تلقین کرتا ہے اور ایک ایسی ریاست کا نقشہ پیش کرتا ہے جو عملی طور پر تو کبھی قائم نہیں ہوئی لیکن جس کے خصائص اور عناصر کو اگر انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا لیا جائے تو انسانی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ ’’ریاست‘‘ کا مطالعہ ایک بہت بڑے تجربے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس نے بنی نوعِ انسان کے افکار پر گہرے اثرات مرتّب کیے ہیں اور یہ بھی وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ ’’ریاست‘‘ کو ہمیشہ پڑھا جاتا رہے گا اور اس سے دُنیا ہمیشہ فیض اٹھاتی رہے گی۔
✍️ ستار طاہر
’’دُنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ سے ماخوذ
Riasat | Riyasat | Aflatoon | The Republic | Plato

Recently Viewed Products

The Republic | Plato | ریاست | افلاطون

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart