FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

اُلٹا درخت | کرشن چندر کا شاہکار

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 |  Save Rs.-700.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-30

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

اُلٹا درخت‘‘ کرشن چندر کا شاہکار

Fantasy

ناول ہے جس میں مختلف النوع موضوعات کی شمولیت نے بڑی پہلوداری پیدا کر دی ہے۔ ناول میں سائنسی معلومات اور انوکھی مہمّات کا تانا بانا نہایت خوبصورتی کے ساتھ بُنا گیا ہے۔ اس داستان میں دیو بھی ہیں، جادوگر بھی ہیں اور خضر نُما رحم دل بوڑھا بھی ہے۔ سلیمانی ٹوپی اور اُڑنے والی چھڑی بھی ہے اور ساتھ ہی دورِ جدید کے پیچیدہ سیاسی اور سماجی مسائل کو بھی طنزیہ اسلوب اور تمثیلی پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔ ’’اُلٹا درخت‘‘ میں جادوگر الیکشن بھی لڑتے ہیں اور فلم ڈائریکٹر اس طلسماتی کارخانے میں اُلّو بنا دیئے جاتے ہیں۔ اس عجیب و غریب داستان میں بچّوں کی دلچسپی کے جملہ سامان موجود ہیں۔ ناول سر تا سر تخیلاتی ہے لیکن کرشن چندر کے بالغ سیاسی اور سماجی شعور نے اس Fantasy کو بلند پایہ طنزیہ تمثیل بنا دیا ہے اور ’’اُلٹا درخت‘‘ کا ہر تخیلی پیکر ایک عمیق رمزیت اور ہر واقعہ گہری معنویت کا حامل بن گیا ہے۔ کرشن چندر نے تحیّر، تجسّس اور سسپنس کی فضا اپنے اس ماحول میں از اوّل تا آخر ایسی کامیابی کے ساتھ برقرار رکھی ہے کہ کوئی بھی ذہین بچّہ اسے ختم کیے بغیر ہاتھ سے چھوڑنے پر آمادہ نہ ہو گا۔ بیج کے تین دانوں کے عوض گائے کو بیچ دینا، دو بیجوں کا کوّئوں کی نذر ہو جانا، ایک بیج سے اُلٹے درخت کا اُگنا، ایسے سنسنی خیز اور تحیرانگیز نکات ہیں کہ بچّے ان کا سبب اور انجام جاننے کے لیے بےقرار ہو جاتے ہیں۔ سانپوں کے شہر میں داخلے کی عجیب شرط کہ جب تک دروازہ نہ کھل جائے پلکیں نہ جھپکنے پائیں اور مارگزیدہ لوگوں کی لاشوں کا انتہائی پُراسرار طریقے سے غائب ہو جانا، یوسف کی موت کے بعد اُسے زندہ کرنے کی ترکیب، سونے کے آدمیوں پر سادہ پانی چھڑک کر انھیں دوبارہ انسان کی ہیئت میں لانا وغیرہ متعدد واقعات سے ناول مزین ہے اور کرشن چندر نے پوری داستان میں سسپنس کو برقرار رکھنے میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر خوشحال زیدی

’’کرشن چندر کے اس ناول ’’اُلٹا درخت‘‘ کو بچّوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ رُوس میں اسے قدر کی نگاہوں سے دیکھا گیا اور وہاں اس کی فلم بھی بن چکی ہے۔ اس ناول کو دلچسپ بنانے کے لیے کرشن چندر نے ایک خیالی دُنیا کا رنگ بھرا ہے، پُرانی داستانوں کی طرح ایک قصے سے دوسرا قصہ پیدا کرتے چلے گئے ہیں۔ اس ناول میں کردار نگاری کی عمدہ مثال ملتی ہے۔ کرشن چندر نے دلچسپ ناول لکھ کر بچّوں کی ناول نگاری کو خاصا آگے بڑھا دیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر محمود الرحمٰن

’’اُلٹا درخت‘‘ کی زبان بہت سادہ ہے، اس کے جملوں میں ربط ہے۔ اسلوبِ بیان میں سادگی اور وقار ہے۔ واقعات خوبصورتی سے بیان کیے گئے ہیں۔ بُرائیوں کو نیچا اور اچھائیوں کو بُلند اور فتح یاب دکھایا گیا ہے۔ کرشن چندر کا طرزِ تحریر انوکھا ہے اور انھیں زبان پر قدرت حاصل ہے۔ انھوں نے موضوعِ خیال اور اسلوب میں ربط رکھا ہے جس سے دلچسپی کہیں بھی کم ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ اس میں تخیل بھی ہے اور معلومات کا خزینہ بھی، شعریت بھی ہے اور معنویت بھی، اشاریت بھی ہے اور طنز بھی اور تصوّر بھی ہے اور رمزیت بھی۔ ان کے قلم سے نثر بھی شعریت میں ڈھل کر نکلتی ہے۔‘‘

ظفر احمد نظامی

Ulta Darakht -  Krishan Chandar

 

Recently Viewed Products

اُلٹا درخت | کرشن چندر کا شاہکار

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart