FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

قبضِ زماں | شمس الرحمٰن فاروقی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.720.00 Rs.800.00 |  Save Rs.80.00 (10% off)

-25

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

’’قبض زماں‘‘ میں نے سنہ 2011 میں لکھی تھی۔ میں اسی زمانے میں ’’کئی چاند تھے سرِ آسماں‘‘ کا انگریزی ترجمہ بھی کر رہا تھا۔ گویا حسرت موہانی مرحوم کے الفاظ میں ’’مشق سخن‘‘ بھی جاری تھی اور ’’چکی کی مشقت بھی‘‘۔ اگر ’’کئی چاند…‘‘ کے انگریزی ترجمے کو ’’چکی کی مشقت‘‘ قرار دیں تو ’’قبض زماں‘‘ کی تحریر کو ’’مشق سخن‘‘ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ لیکن وہ دن بھی کیا تھے کہ دونوں کام ایک ساتھ رواں تھے اور مجھے کسی تعب کا احساس نہ تھا۔ چار ہی پانچ برس میں صورتِ حال اتنی بدل گئی ہے کہ یہ چند سطور بھی مجھ پر بھاری پڑ رہی ہیں۔ خیر، بقول میرؔ ^
عشق جو چاہے تو مُردے سے بھی اپنا کام لے
’’قبض زماں‘‘ پہلے ممبئی کے مشہور پرچے ’’اثبات‘‘ میں شائع ہوا۔ پھر اس کے فوراً بعد کراچی کے مشہور پرچے ’’دُنیا زاد‘‘ میں۔ آصف فرخی نے اپنے ادارے ’’شہرزاد‘‘ کراچی سے اسے کتابی شکل میں شائع کیا۔ پھر اظہار احمد ندیم نے اپنے ادارے ’’عرشیہ پبلی کیشنز‘‘ سے اسے چھاپا۔ دونوں اشاعتوں میں کچھ خفیف ترمیمات بھی تھیں، بطورِخاص کراچی والے ایڈیشن میں کتابت کے اغلاط بہت تھے اور کیوں نہ ہوتے، جب میں ہی نے اسے اپنے کمپیوٹر پر ٹائپ کیا تھا۔ کتابیں لکھنے، بناتے، شائع کرتے ایک عمر گذر جانے کے باوجود میں یہ سبق نہ سیکھ سکا کہ اپنی لکھی ہوئی تحریر میں غلطیاں در آنا لابدی اور لازمی ہے۔ خیر، ’’عرشیہ پبلی کیشنز‘‘ کے لیے میں نے ممکن حد تک غلطیاں ٹھیک کر دیں۔ ’’عرشیہ پبلی کیشنز‘‘ کے اظہار احمد ندیم نے مجھ سے ایک دیباچہ بھی لکھوایا لیکن وہ کسی باعث شامل اشاعت نہ ہو سکا۔ اس بار وہ بھی شامل ہو رہا ہے۔ ’’اثبات‘‘ اور ’’دُنیا زاد‘‘ میں اس کی اشاعتوں کو شمار کر لیں تو اس چھوٹی موٹی کتاب کا یہ پانچواں ایڈیشن آپ کے ہاتھ میں ہے۔
دیباچے میں انتظار حسین اور نیرمسعود کے حوالے سے کچھ باتیں تھیں۔ انتظار صاحب کے مشورے (یا ان کے کہنے پر) میں نے متن سے کچھ عبارت نکال دی تھی۔ پھر کچھ مہینے ہوئے جب ان سے لاہور میں ملاقات ہوئی تو انھوں نے اپنی رائے کا اعادہ کیا کہ قصے کی اصل کس بات یا واقعے پر ہے، اسے بتانا آپ کا کام نہیں۔ وہ دن میرے لیے بہت خوشگوار تھے جو میں نے گذشتہ نومبر میں لاہور میں انتظار صاحب کے ساتھ گذارے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے، ان جیسا مخلص دوست، نفیس و لطیف نثرنگار، غیر معمولی افسانہ اور ناول اور ڈراما نگار، نقاد، تہذیبی اقدار کا پارکھ، اب پیدا نہ ہو گا۔ میں نے ان کی زندگی میں کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ہمارے زمانے کے سب سے بڑے اور سب سے مکمل ادیب تھے اور کچھ تعجب نہیں کہ آئندہ کے ادیبوں پر انتظارحسین کا اثر اتنا ہی وسیع اور ہمہ گیر ہو جتنا وسیع اور ہمہ گیر اثر عسکری صاحب نے میری اور انتظار مرحوم کی نسلوں پر ڈالا۔
میں نے ’’ہمارے لیے منٹو صاحب‘‘ کے انتساب میں انتظار حسین کو شریک کیا تھا اور ’’قبض زماں‘‘ کی گذشتہ اشاعت منٹو صاحب کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کی تھی۔ اب ’’قبض زماں‘‘ کی اس کج مج زباں اشاعت میں انتظار حسین کی یادوں کے نام انتساب کو بھی شریک کرتا ہوں، صائب کے اس مصرعے کے ساتھ کہ ^
مرگ را داغ عزیزاں بر من آساں کردہ است
اللہ بس باقی ہوس۔
-شمس الرحمٰن فاروقی
نئی دہلی

 قبضِ زماں | مختصر ناول
تصحیح شدہ ایڈیشن
مصنف: شمس الرحمٰن فاروقی

Recently Viewed Products

قبضِ زماں | شمس الرحمٰن فاروقی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart