FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

سلیمان عالیشان | ہیرلڈ لیم | اردو ترجمہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,250.00 Rs.1,500.00 |  Save Rs.250.00 (16% off)

-15

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

سلیمان عالیشان | سلطنت عثمانیہ کا دسواں عظیم سلطان
ہیرلڈ لیم کی کی کتاب کا اردو ترجمہ تاریخی نوادارات و رنگین تصاویر کے ساتھ
.
لگتا ہے ٹیلی ویژن نے پانچ سو سال بعد خرم سلطان کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ ترکی کا ڈب کیا ہوا ڈراما ’’میرا سلطان ‘‘ بہت مقبول ہوا ہے جسے عوام خصوصاً خواتین بڑے شوق سے دیکھتی ہیں، یہ ڈراما سلطنتِ عثمانیہ کے دسویں حکمران سلیمان عالیشان، شاہی خاندان، حرم کی کنیزوں، غلاموں ، مصاحبوں، شاہی محل کی غلام گردشوں میں جنم لینے والی کہانیوں اور درونِ خانہ ہونے والی سازشوں کی فلمی کہانی ہے۔ اگر اُس زمانے میں پرائیوٹ چینل ہوتے تو ہر تین منٹ کے بعد کسی محلّا تی خبر کی بریکنگ نیوز چلتی۔ ڈرامے کی مصنفہ ایک قسط میں جتنے موڑ ڈالتی ہے اتنی ہی کنیزیں مرواتی ہے۔ لگتا ہے ڈرامے کا ڈائریکٹر ہماری پنجابی فلموں کے کسی ڈائریکڑ کی شاگردی میں رہ چکا ہے جس نے ڈرامے میں لباس سمیت ہر قسم کی وہ بیہودگیاں وافر مقدار میںڈالی ہیں جو پست درجے کی فلموں کا جزو ہوتی ہیں۔ ڈراما دیکھ کر لگتا ہے کہ سلطان کا زیادہ وقت خرم اور دیگر کنیزوں کی کمپنی میں ہی گزرتا تھا اور وزیراعظم ابرہیم پاشا کے بھی یہی معمولات تھے۔ مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔ سلطان سلیمان چھیالیس سال تک وقت کی سُپرپاور کا حکمران رہا۔ اس کی سلطنت کی وسعت اور شان و شوکت کے پیشِ نظر مؤرّخ اسے سلیمانِ اعظم کے نام سے یاد کرتے ہیں اور یورپ میں وہ Suleman the Magnificent (سلیمان عالیشان) نام سے معروف ہے۔ دنیائے اسلام میں اس کی قانونی اِصلاحات کے باعث اسے ’’ سلیمان قانونی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ مسلم حکمرانوں میں سے سلطان سلیمان کی شخصیت کے بارے میں یورپی رائیٹرز نے سب سے زیادہ لکھا ہے۔ شیکسپیئر نے بھی اپنی شاعری اور ڈارموں میں اس کا ذکر کیا ہے۔ غیرمسلم مؤرخین اُس کے بارے میں لکھتے ہیں کہ’’ وہ طویل قامت اور باوقار تھا اس کی طبیعت سے متانت اور اپنے آپ پر اعتماد کا اظہار ہوتا تھا۔ جو اسے دیکھتا اس کی تعریف کرتا اور دُعائیں دیتا تھا۔ وہ بہت ذہین، متوازن اور نفاست پسند تھا۔ دریائے ڈینیوب سے لے کر دریائے نیل کے دھانے تک کوئی دروازہ ایسا نہ تھا جو اس پر بند ہو۔ تین بَراعظموں پر اس کا تسلّط تھا۔ بلاشُبہ عثمانی ترکوں کی حکومت اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سلطنت تھی اور سلطان سلیمانِ اعظم دُنیا کا طاقتور ترین انسان تھا جس کے دربار میں یورپی ملکوں کے نمائندے اسی طرح عاجزانہ اور خوشامدانہ انداز اختیار کرتے جس طرح آج کل تیسری دُنیا کے ملکوں کے نمائندے امریکی حکام کے سامنے کرتے ہیں۔ یہ حقائق تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کا یہ باب مسلمانوں کے لیے ہمیشہ باعثِ افتخار رہے گا۔ (ذوالفقار احمد چیمہ)
کتاب: سلیمان عالیشان
مصنف: ہیرلڈ لیم
مترجم: اختر عزیز احمد
تزئین و زیبائش: امر شاہد
اشاعت: جنوری 2021ء
.
.
امریکی مؤرخ، فلمی منظرنگار، افسانہ نگار اور ناول نگار ہیرلڈ البرٹ لیم (1892 -1962ء) الپائن، نیوجرسی (امریکا) میں پیدا ہوئے۔کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اس دوران ایشیا کی قوموں اور تاریخ میں دلچسپی لینا شروع کی۔ لیم نے شروع سے ہی اپنی تحریر کو ذریعۂ معاش بنایا۔ جلد ہی معروف ایڈونچر میگزین کے لیے لکھنا شروع کر دیا اور انیس سال تک اپنی افسانہ نگاری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 1927ء میں چنگیزخان کی سوانح عمری تحریر کی جس کی کامیابی کے بعد اپنی توجہ افسانہ نگاری سے ہٹا کر دیگر اصناف پر مرکوز کردی۔ اپنی وفات تک انہوں نے بے شمار سوانح عمریاں اور مقبول تاریخی کتابیں تحریر کر ڈالیں۔ دو جلدوں پر مشتمل کتاب"Crusades"کی کامیابی سے متاثر ہو کر سیسل بی ڈی ملی نے لیم کو صلیبی جنگوں سے متعلق فلم کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا اور دوسری کئی فلموں میں بطورسکرین رائٹر استعمال کیا۔ لیم فرانسیسی، لاطینی، فارسی اور عربی زبانیں روانی سے بول سکتے تھے۔ لیم کی نثر سادہ اور اس کے ہمعصر مصنّفین سے صریحاً مختلف تھی۔ کہانیاں گہری تحقیق پر مبنی ہوتی تھیں اور تحریروں میں بسا اوقات ایسے حقیقی تاریخی کرداروں کی عکاسی ہوتی تھی جو ان کے مغربی قارئین کے لیے انوکھے ہوتے تھے۔ انہوں نے غیرملکی یا نامانوس ثقافتوں کی منفی خاکہ کشی کے سہل پسندانہ رجحان سے اجتناب کیا۔ ان کے بہت سے ہیرو منگول، ہندوستانی، رُوسی یا مسلمان تھے۔ مزیدبرآں وہ غیرملکی یا تہذیب سے ناآشنا تھے اور ان میں سے بیشتر ماہر شمشیرزن اور جنگجو تھے۔ پاک و ہند میں ہیرلڈ لیم کی کئی کتابوں کو اُردو زبان میں منتقل کیا گیا۔ صلاح الدین ایوبی، امیرتیمور، چنگیز خان، سکندراعظم، سلیمان عالیشان، بابر دی ٹائیگر، ہینی بال، نور محل، قسطنطنیہ، کورش اعظم، منگول اور ان کا سردار، تاتاریوں کی یلغار اور خلت قزاق شاندار اُردو تراجم کے باعث خاصی مشہور ہوئیں۔
.
#Ottoman Empire
#Khalafat e Usmania
SULEIMAN AALISHAN
SULEIMAN THE MAGNIFICENT
HAROLD LAMB
URDU TRANSLATION

Recently Viewed Products

سلیمان عالیشان | ہیرلڈ لیم | اردو ترجمہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart