FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

چار مجموعے | پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 |  Save Rs.-1,200.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-16

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

چار مجموعے
تجسیم، استخارہ، متروک اور طلسمات
پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی
    ------------------------------------------

    محقق ،ادیب، شاعراور مصنف معین نظامی کی چار کتب کی تقریب رونمائی


    معین نظامی کا جو سورج طلوع ہوا ہے کبھی غروب نہیں ہوگا: زاہد شمسی
    تصوف ، فارسی اور شاعری کے حوالے سے معین نظامی پُل کا کام کر رہے ہیں:سعود عثمانی
    ڈاکٹر معین نظامی کو ایک ادارے کے حیثیت حاصل ہے : زاہد حسن
    معین نظامی برصغیر میں ایک عالم کے طور پر جانے جاتے ہیں:ڈاکٹر شعیب احمد
    معین نظامی کی شخصیت پر صوفی ازم غالب ہے: مقصود احمد
    معین نظامی ادبی، شائستہ اور صوفی ذات شخصیت ہیں :یاسمین بخاری

    ازقلم:حسیب اعجازعاشر
    معروف محقق، ادیب، شاعراور مصنف ڈاکٹر معین نظامی کی چار کتب”سرائے مولا“،”سفید پرندہ“، چار شعری مجموعے کی کلیات”چار مجموعہ“، ”غیب کا ستارہ“ کی تقریب رونمائی کا انعقاد الحمرہ کلچرل کمپلیکس لاہور میں انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی کے زیراہتمام کیا گیا تقریب کی میزبانی کے فرائض زاہد شمسی نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے ،مقررین جن میں سعود عثمانی، ڈاکٹر شعیب احمد، احتشام علی،یاسمین بخاری اور ڈاکٹر انجم طاہرہ شامل تھے نے معین نظامی کی قلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی فن وشخصیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
    معین نظامی کا نام تعارف محتاج نہیں، اصل نام غلام معین الدین نظامی ۔ انکی مقبول تصنیفات میںمتروک( نظمیں)، ایران میں برصغیر کے فارسی مطالعات، اقبال شناسی، معبد(نظمیں)،تجسیم(نظمیں)، نیند سے بوجھل آنکھیں(غزلیں)، طلسمات(نظمیں)، استخارہ(غزلیں)، معین الطریقت، نظمیں تیرا طواف کرتی ہیں، گنج صدق شامل ہیں ۔ مختلف موضوعات اور اصناف پر اب تک آپ کی تقریب چار درجن سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ آپ تین بار شعبہ فارسی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے صدراوراسی یونیورسٹی کی سیدعلی ہجویری چیئر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر معین نظامی کا تعلق بڑے قدآور ادبی وروحانی خاندان سے ہے ۔ان کے والد ماجد پروفیسر صاحبزادہ غلام نظام الدین مرحوم مختلف کالجوں میں تدریس سے وابستہ رہے۔دادا جان اپنے پیر و مرشد کے اکابر خلفا میں سے تھے ۔ انکے جد اعلیٰ حضرت خواجہ محمد معظم الدین کی بیعت حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رحمةاللہ علیہ سے تھی، وہ بھی اپنے شیخ کے اکابر خلفا میں شمار ہوتے ہیں۔انکی خانقاہی گھرانے میں علم و عرفان اور شعر و ادب کی روایات مثالی اور مستحکم ہیں۔
    معین نظامی نے آفتاب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی چاروں کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کتاب ”سفید پرندہ “ایران کی بائیس لوک کہانیوں کا انتخاب ہے۔جس کو سلیس اور آسان فہم اُردو میںلکھا گیا ہے ، دراصل یہاں لوک ادب پر کام کم ہے ،اس لئے میرا مقصدتھا کہ اپنے دانشوروں کو متوجہ کر سکوں کہ ایران میں کام ہوسکتا ہے تو یہاں کیوں نہیں؟ دوسری کتاب” سرائے مولا “،ہزار سال قبل کے ایک عظیم ایرانی صوفی شاعرشیخ ابوالحسن خرقانی جو تصوف میں بہت بڑا نام ہیں ،نقشبندی سے تعلق ہے ۔ انکے مفروضات اور گفتگو کو آزاد نظم میں ترجمہ کیاہے ،تاکہ شیخ صاحؓ کی خدمت خلق، انسان دوستی ،، خداسے محبت کا درس عام کیا جاسکے۔جبکہ تیسری کتاب”چار مجموعہ“ بنیادی طور پر میری چار کتابوں سے انتخاب ہے ۔اس کے علاوہ چوتھی کتاب”غیب کا ستارہ“ کا تعلق بھی میری شاعری سے ہے ، جس میں تاریخ وتصوف ہی موضوعات ہیں جس سے فارسی روایات کو زندہ کیا گیا ہے۔
    آج کی تقریب درحقیقت معین نظامی کی قلمی خدمات کا اعتراف تھا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔زاہد شمسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی قوت وطاقت علم ہے ،کیونکہ علم اللہ تعالی کا نور ہے۔ معین نظامی کا نام چند اُن لوگوں کی فہرست میں شامل ہے جن کا رشتہ ہمیشہ اس نور سے جڑا ہے۔فقیر صفت انسان ہیں ،معین نظامی صاحب کا جو سورج طلوع ہوا ہے وہ کبھی غروب نہیں ہوگا، انہوں نے اپنے پیغامات و سوچ کو جس طرح کتابوں کو سمو دیا ہے وہ انہیں کا خاصہ ہے ، ایک ہی دن میں چار کتابوں کی رونمائی کوئی معمولی بات نہیں ۔ آج کی محفل سے ہم محبتیں ، عقیدت، خوشبوئیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں
    سعودعثمانی نے کہا کہ بہت قیمی آدمی کیلئے تقریب تھی۔ پچیس سال سے بے تکلف دوستی ہے، علمی قد و قامت کو دیکھا جائے تو وہ گنے چنے لوگوں میں شامل ہے ، انکی فارسی دانی کا اعتراف ایرانی بھی کرتے ہیں ۔ ہمارے ہاں فارسی کا چلن زیادہ نہیں مگر ان کا نام روشن ناموں میں ہوتا ہے ۔ شعری کلیات بھی کما ل ہیں۔ تصوف ، فارسی اور شاعری کے حوالے سے معین کئی چیزوں پر پُل کا کام کر رہے ہیں۔
    Char Majmue 
    Moeen nizami

    Recently Viewed Products

    چار مجموعے | پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی

    Returns

    There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

    Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

    We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

    Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


    Order Cancellation
    You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

    Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

    Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


    Refund Policy
    You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

    What are you looking for?

    Your cart