FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Hikmat e Rumi | حکمت رومی | ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.850.00 Rs.900.00 |  Save Rs.50.00 (5% off)

Hurry, Only -14 left!
-14

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

حکمت رومی

مصنف: ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم 
اعلی کوالٹی پیپر | قیمت: 900 روپے
.

ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کو مولانا جلال الدین رُومی سے خاص لگائو تھا، جس کا اظہار ان کی کتابوں ’تشبیہاتِ رُومی‘، ’حکمتِ رُومی‘ اور ’رُومی کی مابعدالطبیعیات‘ سے بخوبی ہوتا ہے۔ ’حکمتِ رُومی‘ میں مولانا رُومی کی مثنوی میں پوشیدہ اسرار کو آشکار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مثنوی مطالب کے لحاظ سے ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں، لیکن خلیفہ صاحب نے ان اسرار و رموز کی جو مفکرانہ تفسیر کی ہے وہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی۔ مولانا رُومی نے تمام حقائقِ عالیہ کو جو ان کے ذاتی اور نفسی تجربات پر مبنی تھے، چند حکایتوں اور کہانیوں کے لباس میں پیش کیا ہے۔ ان کے ہاں قرآنِ حکیم کی اچھوتی تفسیر بھی ملتی ہے مختلف احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تشریح بھی اور اسرارِ حیات کی عقدہ کشائی بھی ہے اور اس کوشش میں انسان کی عقلی کم مائیگی کا اقرار بھی، علم و حکمت کی گہرائیوں میں غوطہ زنی بھی ہے اور گوہرِ مراد تک پہنچ کر اپنی کم فہمی کا عاجزانہ احساس بھی۔ خاک کے اِس ڈھیر میں چنگاریوں کو تلاش کرنا اور چھلکوں سے قطع نظر کر کے مغز تک جا پہنچنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ خلیفہ عبدالحکیم سے بہتر اس دور میں شاید ہی کوئی اور شخص اس کام کو پوری طرح بنا سکتا۔ مولانا رُومی سے خلیفہ صاحب کا تعلق بلاوسطہ بھی ہے اور علامہ محمداقبال کے واسطے سے بھی ہے۔ اسی واسطے کے تحت خلیفہ صاحب کی بلند پایہ تصنیف ’’حکمتِ رُومی‘‘ معرضِ وجود میں آئی۔ یہ کتاب سب سے پہلے ۱۹۵۵ء میں شائع ہوئی جو اَب تک علم و حکمت کے جواہر ریزوں سے بھرپور آنکھوں کو خیرہ اور دماغ کو روشن کر رہی ہے اورکرتی رہے گی۔

.
مصنف کے بارے میں:
پروفیسر ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم (پیدائش: یکم جولائی، 1893ء - وفات: 30 جون، 1959ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فلسفی، شاعر، نقاد، محقق، ماہر اقبالیات، ماہر غالبیات، مترجم اور سابق پروفیسر فلسفہ عثمانیہ یونیورسٹی اور سابق ڈائریکٹر ادارۂ ثقافت اسلامیہ لاہور تھے۔

ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم یکم جولائی، 1893ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفین کالج (دہلی یونیورسٹی) سے ایم اے (فلسفہ) کی ڈگری حاصل کی۔ اگست 1919ء میں علامہ محمد اقبال کی سفارش پر حیدرآباد، دکن میں نئی قائم شدہ عثمانیہ یونیورسٹی میں فلسفے کے اسسٹنٹ پروفیسر ہوگئے۔ 1922ء میں جرمنی گئے اور 1925ء میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان Metaphysics of Rumi (رومی کی مابعد الطبیعیات) تھا۔ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وہ حیدرآباد دکن واپس آکر عثمانیہ یونیورسٹی میں فلسفہ کے پروفیسر اور صدرِ شعبہ مقرر ہوئے۔1943ء میں امر سنگھ کالج سرینگر کے پرنسپل ہو کر کشمیر چلے گئے جہاں بعد میں ناظمِ تعلیمات بھی مقرر ہوئے۔1947ء میں مستعفی ہو کر واپس حیدرآباد دکن آگئے جہاں انہیں عثمانیہ یونیورسٹی میں ڈین آف آرٹس فیکلٹی مقرر کیا گیا۔ حیدرآباد دکن پر ہندوستان کے قبضہ کے بعد 1949ء میں وہ لاہور منتقل ہوگئے۔ فروری 1950ء میں ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کی کوششوں سے لاہور میں دارۂ ثقافت اسلامیہ قائم ہوا تو وہ اس کے پہلے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔

تصانیف:
مختصر تاریخِ فلسفۂ یونان (تالیف ڈاکٹر ویلہم نیسل) (جرمن زبان سے اردو میں ترجمہ)
نفسیات وارداتِ روحانی
داستانِ دانش
شریمد بھگوت گیتا
تشبہاتِ رومی
اسلام کی بنیادی حقیقتیں
اقبال اور مُلا
تلخیص خطبات اقبال
مقالات حکیم(مرتب شاہد حسین رزاقی)
افکار غالب
حکمت رومی
فکر اقبال
Metaphysics of Rumi
Islam & Communism
The Prophet and His Message
Islamic Ideology
کلامِ حکیم (مرتب ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی)

Recently Viewed Products

Hikmat e Rumi | حکمت رومی | ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart