FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

رَوشنی کی تلاش | علامہ ا قبال کی بانگ درا سے نظمیں | بچوں کے لیے

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.250.00 |  Save Rs.-250.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -1 left!
-1

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

رَوشنی کی تلاش
بچوں کے لیے
خرم علی شفیق
.

علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہواہے۔ یہ حصے دراصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔
باغ کے بیچوں بیچ ایک سیارگاہ ہے۔ اِس کا نام جاویدنامہ ہے۔ اگرچہ آپ کو باغ کے اُس حصے کی تلاش ہے جوبچوں کے لیے ہے مگر سیارگاہ کو ایک نظر دیکھے بغیر باغ کی کوئی بھی سیر نامکمل ہے اِس لیے اب آپ کے قدم جاویدنامہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
۲۔ جاویدنامہ
سیارگاہ کے باہر آپ کو علامہ اقبال خدا سے دعا مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں، ’’یا اللہ! میری بات کو نوجوانوں کے لیے آسان بنا دے کیونکہ میں ایک دوسرے جہان کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔‘‘
اب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ سیارگاہ اصل میں آپ کے لیے بنائی گئی ہے۔ علامہ اقبال کو اِس سے دلچسپی کم ہے کہ اُن کی بات دنیا بھر کے پروفیسروں، عالموں اور بڑے بڑے لوگوں کی سمجھ میں آ جائے۔ انہیں سب سے زیادہ دلچسپی اِس میں ہے کہ اُن کی بات آپ کی سمجھ میں آ جائے!
۳۔ سات مقامات
سیارگاہ میں داخل ہوں تو یہ آپ کو سات مقامات کی سیر کرواتی ہے۔ آج آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اِس لیے جلدی سے ہر مقام پر بس ایک نظر ڈال لیں ( پھر کبھی واپس آئے تو اِس کی تفصیلی سیر بھی ہو جائے گی)۔ سیارگاہ کے سات مقامات چاند، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل اور آسمانوں سے پرے ایک نامعلوم مقام ہیں۔
چاند جستجو کا سیارہ ہے کیونکہ چاندنی رات میں جب یہ نمودار ہوتا ہے تو کچھ کچھ اُجالا کر دیتا ہے۔ یہی حال انسان کے دل و دماغ کا ہے۔ دُنیا کی اندھیری رات میں ہم اِنہی کی روشنی میں سچائی کی تلاش شروع کرتے ہیں۔
عطارد دریافت کا سیارہ ہے۔ یہ ہر لمحہ رنگ بدلتا رہتا ہے اورہمیشہ سورج کے قریب رہتا ہے۔ اِسی لیے سورج غروب ہونے کے بعد جلد ہی یہ بھی اُفق کے پیچھے چلا جاتا ہے۔ہماری دریافت بھی عطارد کی طرح رنگ بدلتی رہتی ہے مگر سچائی سے کبھی دُور نہیں ہوتی جو سورج کی طرح ہے۔
زہرہ چمکدار سیارہ ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ اِسے خوبصورتی کی نشانی سمجھتے تھے۔ خوبصورتی بھی سچائی کی طرف لے جاتی ہے اور اِس طرح زہرہ اپنی محدود سوچ سے باہر نکلنے کا مقام ہے۔
سرخ سیارہ مریخ آزادی کی علامت ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ اِسے جنگ کی نشانی سمجھتے تھے۔ اُس وقت آزادی حاصل کرنے کے لیے تلوار کا سہارا لینا ضروری تھا مگر اسلام میں جہاد کی دو قسمیں بتائی گئی ہیں۔ ایک خدا کی راہ میں جنگ لڑنااور دوسری اپنے آپ سے جنگ کرنا۔ مریخ دونوں طرح سے آزادی کی علامت ہے۔
مشتری نہایت روشن سیارہ ہے اور تیزی سے گھومتا ہے۔ یہ حرکت و عمل کا سیارہ ہے۔
زُحل کی رفتار سُست ہوتی ہے اور اِس کے گرد روشن دائرہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ پھیلاؤ کی منزل ہے یعنی کائنات میں بکھری ہوئی قوتوں سے رابطہ قائم کرنا۔
آخری مقام آسمانوں سے پرے ہے۔ یہ ایک راز ہے مگر ہمت کریں تو کھل بھی سکتا ہے!
۴۔ بچوں کا گوشہ
سیارگاہ سے باہر آئیں تو باغ کے تیسرے گوشے کا نام بانگِ درا ہے۔ اِس کے پہلے حصے میں کچھ نظمیں ہیں جن پر جلی حروف میں لکھا ہے: ’’بچوں کے لیے‘‘۔ آج آپ کو اِنہی کی سیر کرنی ہے۔ ذرا اِن کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کیا کوئی بات عجیب لگتی ہے؟
۵۔ بچوں کے لیے نظمیں
۱۔ ایک مکڑا اور مکھی
۲۔ ایک پہاڑ اور گلہری
۳۔ ایک گائے اور بکری
۴۔ بچے کی دعا
۵۔ ہمدردی
۶۔ ماں کا خواب
۷۔ پرندے کی فریاد
اِن نظموں کی کل تعداد سات ہے۔ سیارگاہ میں مقامات بھی سات تھے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے؟اِس کا جواب آپ کو نظموں کی سیر کر کے معلوم کرنا ہے۔ اِس باغ کا اُصول یہ ہے کہ یہاں ہر بات اپنے تجربے سے معلوم کی جاتی ہے۔
Roshni Ki Talash Allama Iqbal Ki Bang e Dara se Bachon ke liye nazmain

Recently Viewed Products

رَوشنی کی تلاش | علامہ ا قبال کی بانگ درا سے نظمیں | بچوں کے لیے

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart