FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

سیف الملوک | میاں محمد بخشؒ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.2,900.00 Rs.3,200.00 |  Save Rs.300.00 (9% off)

Hurry, Only -26 left!
-26

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

سیف الملوک: میاں محمد بخشؒ

متن، اُردو ترجمہ، تشریح و حل مشکل الفاظ
مترجم: میاں ظفر مقبول
ضخامت: 1024 صفحات
 

سیف الملوک کو سفر العشق اورمثنوئ عشق بھی کہا جاتا ہے یہ میاں محمد بخش عارف کھڑی کی تصنیف ہے اس میں لگ بھگ دس ہزار اشعار کو ایک لڑی میں پرویا گیاجس کاہر شعر ایک ہیرے سے کم نہیں۔ پنجابی زبان کے ممتاز صوفی شاعر میاں محمد بخش اپنے آفاقی پیغام، لافانی کلام اور اعلیٰ فنی محاسن کے سبب عالمی مرتبے کے شعرا میں شامل ہیں۔ ان کے کلام کو عوامی مقبولیت کی لازوال سند حاصل ہے۔ انہوں نے پنجابی زبان و ادب کو گراں بہا ادبی خزانے عطا کر کے اسے بے حد ثروت مند بنایا۔ بلا شبہ ان کی کتاب سفر العشق سیف الملوک ایک شعری و ادبی 'شاہکار 'ہے۔ چنانچہ ڈیڑھ صدی سے سیف الملوک کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ میاں صاحب ایک فطری اور آفاقی شاعر تھے۔ وہ حُرمتِ الفاظ کے پاسبان اور شعری زبان کی حقیقت سے گہری واقفیت رکھتے تھے میاں صاحب نے 1863ء میں سیف الملوک کی تسوید مکمل کی اور کہا جاتا ہے کہ یہ پہلے پہل1870ء میں لاہورسے شائع ہوئی۔ خود میاں صاحب سیف الملوک کے اشعار9191 اور9251 میں فرماتے ہیں کہ وہ خود لاہور تشریف لے گئے اور مولوی عبد اﷲ (جو ان کے رشتہ دار تھے)کے ہاں تین ماہ قیام کر کے پروف دیکھا۔ میاں محمد بخش لکھتے ہیں:

شہر لاہور مبارک اندر صحت کیتی بہ کے
مولوی عبد اﷲ جیو دے خانے اندر رہ کے


انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں میاں محمد بخش کی تصنیف سیف الملوک کی اشاعت شمال مغربی ہندوستان کے ادب کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سیف الملوک سے قبل برصغیر کے دوسرے صوفی شعرا کی تصانیف سے برصغیر کے بڑے حصے نے استفادہ کیا۔ لیکن سیف الملوک نے برصغیر میں کشمیر، پنجاب اور صوبہ سرحد کے دور افتادہ علاقوں کے باسیوں تک رسائی کر کے بڑی خدمت انجام دی۔ بالخصوص ریاست جموں کشمیر میں اس تصنیف کا اثر باقی تمام تصانیف کے مجموعی اثر سے بھی بڑھ کر ہوا۔ سیف الملوک کی اشاعت تک ان علاقوں میں علم و ادب صرف پڑھے لکھے لوگوں تک محدود رہا جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔ سیف الملوک ایک دھماکے کی مانند وارد ہوئی اور خاص کر ناخواندہ لوگوں میں ایک جادو اثر تشہیر کی حامل ہوئی۔ چند ہی برسوں میں یہ کتاب ہر گرہستی کا ضروری جزو بن گئی۔ اس کتاب کے ہر دلعزیز ہونے کی کئی وجوہ تھیں، اول یہ کہ چونکہ مصنف نے مختلف مقامی زبانوں مثلا پہاڑی، پوٹھوہاری، پنجابی اور ہندکو کے امتزاج کو ذریعہ اظہار بنایا، چنانچہ ضروری ہوا کہ اسی طور اس کے قارئین کا حلقہ بھی وسیع ہوا۔ علاوہ ازیں کتاب چونکہ شاعری میں لکھی گئی جس کی کہانی ایک اچھوتے رومانی پلاٹ پہ محیط ہوئی، لہٰذا قارئین کا حلقہ ایک دھماکے کی طرح پھیلا۔ سیف الملوک کی اشاعت سے پہلے تمام رومانی لوک کہانیوں کی بنیاد خالصتا انسانی رومان پر محیط رہیں لیکن سیف الملوک کے مصنف نے اس کتاب کے پلاٹ میں ایک جدت کا اضافہ کیا اور ایک انسان شہزادے اور پری شہزادی کی رومانی داستان انتہائی مہارت کے ساتھ پیش کی، چنانچہ مصنف نے اس کی تائید میں دو الہامی کتابوں کا حوالہ بھی پیش کیا اور اس رومانی داستان کی تائید دو انبیا یعنی حضرت داؤد اور حضرت سلیمان کی زبانی پیش کی

 

Saif Al Malook Sharah aur Tarjumah

Saif Al Malook Mian Muhammad Bakhsh

Recently Viewed Products

سیف الملوک | میاں محمد بخشؒ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart