FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

حضرت میاں محمد بخش | Hazrat Mian Muhammad Bakhsh

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.480.00 |  Save Rs.-480.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-26

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS


نام کتاب: حضرت میاں محمد بخش (سوانح حیات)
==تبرکات اور نایاب تاریخی تصاویر سے مزین==
مصنف: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی

دیباچہ

پنجابی زبان کے ممتاز صوفی شعرأ کرام میں حضرت میاں محمدبخشؒ اپنے آفاقی پیغام اور اعلیٰ فنی محاسن کے سبب عالمی سطح کے شاعروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ تصوف میں آپؒ سلسلۂ قادریہ کے جلیل القدر بزرگ تھے۔ دیندار، پاک نفس اور باعمل صوفی ہونے کے ساتھ ساتھ فقہ، حدیث اور تفسیر جیسے علوم دینیہ میں خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ پنجابی کے علاوہ اردو، فارسی اور عربی کے بھی بے بدل فاضل تھے۔ یہ درویش سیرت، پنجابی زبان کی اس عظیم شعری روایت کی آخری کڑی ہیں، جس کا آغاز حضرت بابافریدؒ سے ہوا تھا۔

یوں تو حضرت میاں بخش کی کتابوں میں سوہنی مہینوال، تحفۂ میراں، قصہ شیخ صنعان، شیریں فرہاد، تحفہ رسولیہ، قصہ شاہ منصورؒ، سخی خواص خاں، مرزاصاحباں، ہدایت المسلمین، پنج گنج، ہیر رانجھا، گلزارِفقر اور تذکرئہ مقیمی جیسی شاہکار تخلیقات شامل ہیں مگر ’’سیف الملوک‘‘ آپؒ کی ایسی مثالی شعری تخلیق ہے جو ایک لاجواب شاہکار کا درجہ رکھتی ہے۔ جو شہرت اس کتاب کو ملی ہے وہ ان کی کسی اور کتاب کو حاصل نہیں ہوئی۔ ان کو زندۂ جاوید بنانے والی کتاب ’’سفرالعشق سیف الملوک و بدیع الجمال‘‘ ہی ہے۔ دیکھنے میں تو یہ ایک قصہ ہے مگر یہاں میاں صاحبؒ کے منفرد طرز نگارش نے اسے ایک عہد آفریں داستان کی شکل بخشی ہے۔ بدیع الجمال کی محبت میں شہزادہ سیف الملوک کا پُرخطر سفر قاری کو جہدمسلسل پر اُبھارتا ہے۔ ؎

قصہ سیف الملوکے والا اس کارن ہُن کہناں
طالب ہمت کر کے چلے روا نہ رکھے بہناں

درحقیقت فطرت کے گہرے مشاہدے نے ان کے فن کو ابدی رفعتوں سے ہمکنار کر دیا ہے۔ اس داستان کے ڈرامائی اسلوب نے میاں محمدبخشؒ کو دُنیائے ادب کا بہت بڑا تمثیل نگار بنا دیا ہے۔

جس دل اندر ہووے بھائی اِک رتیّ چنگاری
ایہہ قصہ پڑھ بھانبڑ بن دا نال ربے دی یاری

اس کتاب میں انہوں نے صرف ایک عشقیہ داستان ہی بیان نہیں کی بلکہ اپنے عقائد اور خیالات کا بھرپور اظہار بھی کیا ہے۔ اس میں زمانے کی سردمہری اور ناقدری کا گلہ بھی کیا ہے۔ فن کی سچائی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس میں انسانی دُکھ درد کا احساس بھی دکھائی دیتا ہے۔ حسن و عشق کے معاملات کا واضح نقشہ کھینچا ہے۔ زندگی کی بے ثباتی اور بے بسی کے ہر پہلو کا کُھل کر اظہار کیا ہے۔ تصوّف کو خوب نبھایا ہے۔ یعنی اس کتاب میں ہر رنگ درجۂ کمال پر پہنچا ہوا ہے۔ اس میں ہر مضمون اور ہر عنوان موجود ہے۔

میاں محمدبخشؒ نے اس شاہکار تصنیف میں دل و دماغ کے تمام مراحل کی بھرپور عکاسی کی ہے۔ اندازِ بیان ایسا لاجواب اور پُرکشش ہے کہ یہ داستان لازوال بن گئی ہے۔ سیف الملوک کے مصائب کو یوں پیش کیا ہے جیسے یہ سب مصائب خود ان پر گزرے ہیں۔ اس سے ان کے کلام میں غیر معمولی تاثیر اور سوزوگداز پیدا ہو گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپؒ نے اس عوامی زبان و ادب کو گراں بہا خزانے عطا کئے اور اسے بے حد ثروت مند بنایا ہے انہوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ بہت اہم ہے۔ میاں صاحبؒ بلاشبہ ایک عہد آفرین شخصیت تھے جنہوں نے فنی گہرائی اور گیرائی سے تصوف اور شعر و ادب کی مروّجہ روایات پر گہرے نقوش مرتب کیے ہیں۔ ان کے مطالعے اور فکر کے ڈانڈے قرآن و حدیث، فارسی شعراء عطارؔ، رُومیؔ، جامیؔ، حلاجؔ، حافظؔ، سعدؔیؒ اور دیگر صوفی شعراءؒ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تصوف کی ہندی اور ایرانی روایت کو جذب کر کے سوزوگداز کو ایک نیا رُوپ عطا کیا ہے۔ ابن العربیa اور مولانا رُومa کی صوفیانہ روایت سے گہرے تعلق کی بناء پر انسان دوستی کو عروج بخشا ہے۔ ضبطِ نفس کی لذت سے آشنا و آگاہ بھی کیا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر اور پوٹھوہار کے لئے میاں محمدبخشؒ کی حیثیت ’’کوہِ ندا‘‘ کی سی ہے۔ ان کی فکر سے پھوٹنے والی کرنیں آنے والے وقت میں رہنمائی کا کام کریں گی اور مشعل راہ ثابت ہوں گی۔

ہم نے ان کے حالات اور کلام پر سرسری نظر ڈالی ہے۔ کلام کو آسان زبان میں سمجھانے کی کوشش کی ہے تاکہ ان کے فکروفن کے ارتقائی مراحل کا مقام متعین کیا جا سکے۔ امید ہے کہ قارئین کرام حضرت میاں محمدبخشؒ کے کلام اور مقام کو سمجھنے میں مددگار پائیں گے۔

پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی

Recently Viewed Products

حضرت میاں محمد بخش | Hazrat Mian Muhammad Bakhsh

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart