FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

خلاصۃ القرآن | پیر زادہ بیرسٹر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.0.00 Rs.1,600.00 |  Save Rs.-1,600.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-19

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

تفسیری نکات پر مشتمل تفسیر ضیا القران سے

خلاصۃ القرآن

پیر زادہ بیرسٹر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ 
.
*مضامینِ قرآن کی تفہیم میں خلاصۃ القرآن کی اہمیت*
از روئے عقیدت و محبت میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ کتاب *سیدی ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرزند ارجمند عزت مآب واجب الاحترام پیر زادہ بیرسٹر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ صاحب کے قلم سے نکلی ہے۔*
ایک گدائے بے نوا کے لیے، ایک بندہِ مسکین کے لیے، ایک نیاز مند کے لیے یہ نسبت کچھ کم نہیں۔ *مصنفِ محترم کو ضیاءالامت جیسی عظیم ہستی کی نسبی ،محبوب اور پیاری اولاد ہونے کا شرف حاصل ہے۔*
لیکن علم و تحقیق کے میدان میں *مدحت و توصیف کا معیار جدا اور اہمیت و افادیت کا پیمانہ الگ ہوا کرتا ہے۔* اس لیے میرے پیش نظر اس نسبت ِعقیدت و محبت کے علاوہ اس کتاب کی علمی اہمیت اور فنی محاسن ہیں۔ *خلاصة القرآن کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے قرآن اور فہم قرآن کی اہمیت کو سمجھنا لازمی ہے۔*
قرآن وہ آخری نصاب ہدایت ہے جو اللہ رب العالمین نے اپنے آخری رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر نازل بھی فرمایا اور اس کی حفاظت کو بھی اپنے ذمہ کرم پر لے لیا۔ اس کتاب کا آخری ہونا اس کی جامعیت اور کاملیت کی دلیل بھی ہے۔
حالات ِزمانہ کیسے بھی ہو جائیں ہدایت کا سر چشمہ یہی کتاب رہے گی اور اس کا محفوظ ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ اس سے اخذ و استفادہ بلا شک و شبہ ہر دور اور زمانے میں کیا جاتا رہے گا۔
وقت گزرنے کے ساتھ اس کے صحیح ہونے کی حیثیت میں فرق نہیں پڑے گا اور کوئی بھی اس چشمہِ ہدایت کو شک کے غبار سے گدلا نہیں کر سکے گا۔
یہ جامعیت و کاملیت اور یہ حفاظت اس کتاب کے لاریب ہونے کی دلیل بھی ہے اور اس کتاب ِ لاریب پر عمل انسانیت کے دکھوں کا مداوا بھی-
*حضور ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے مضامین قرآن کی تفہیم کے لیے تقریبا دو عشروں پر محیط جانفشانی اور جگر سوزی کے بعد تفسیر ضیاء القرآن کا تحفہ امت مسلمہ کو عطا کیا۔*
*دردِ دل سوزِجگر اشکِ رواں کا حاصل*
*سالہا سال کی محنت ہےضیاء القرآں*
اس عظیم الشان تفسیر پر صاحبان علم اپنی مثبت آرا کا اظہار کر چکے ہیں اور اس کی خصوصیات اور افادیت پر کئی مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔
*مولانااحسان الحق صدیقی صاحب پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ لاہور برانچ نے مجلہ جمال کرم کا تفسیر ضیاء القرآن نمبر* شائع کر کے اس تفسیر کی مختلف جہتوں پر ارباب علم کی آراجمع کی ہیں ۔
تفسیر ضیاء القرآن کی افادیت اور ہمیت اپنی جگہ پر مسلم ہے۔ اس کے باوجود تفہیمِ قرآن کی نئی کاوشوں کے لیے بہت سی گنجایش موجود ہے ۔
وقت جس برق رفتاری سے گزر رہا ہے اور جس تیزی کے ساتھ معاشرتی اقدار تبدیل ہو رہی ہیں ایسے حالات میں ملت ِاسلامیہ بالخصوص نوجوان نسل کا تعلق قرآن کریم سے جوڑنا نہایت اہم اور ضروری ہے۔ نسل ِنو کے لیے اختصار و جامعیت کے ساتھ آسان اور عام فہم انداز میں قرآن پاک کی تفہیم کا فریضہ سر انجام دینا وقت کی پکار ہے اور *اسی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جسٹس پیر محمد کرم شاہ صاحب الازہری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے قابل اور ہونہار فرزند عزت مآب بیرسٹر پیرزادہ محمد فاروق بہاؤالحق شاہ صاحب زید مجدہٗ نے خلاصة القرآن کے نام سے مضامین قرآن کی تفہیم کا سامان فراہم کیا ہے۔*
فاروق شاہ صاحب اپنی خاندانی نجابت اورذاتی خوبیوں کی بنا پر بڑی نفیس شخصیت ہیں ۔ *اپنے عالی حسب و نسب کی بنا پر بلند رتبہ پر فائز ہونے کے باوجود بڑی محبت فرمانے والی ملنسار شخصیت ہیں ۔ ہم جیسے نیاز مند جن کا آپ کے خانوادے سے ارادت و نیاز مندی کا تعلق ہے ، آپ کے اخلاقِ عالیہ ، بندہ پروری اور ذرہ نوازی کے معترف ہیں ۔ہمیں آپ نے ہمیشہ محبتوں اور شفقتوں سے نوازا ہے۔*
تعلیم و سیاست کے میدان میں آپ نے اپنی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے ۔ کچھ عرصہ سے آپ نے میدان ِ صحافت میں قدم رکھا جو کہ مبارک قدم ثابت ہوا ۔
*آپ نے شخصیات ، نظریات اور حالات کے سہ جہتی عنوانات پر نہایت خوبصورت ، شاندار اور وقیع مضامین سپردِ قلم کیے جو قومی اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں ۔*
بڑے مختصر سے وقت میں آپ نے کالم نگاری کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ *اس میدان میں آپ نے قرآن فہمی پر خصوصی توجہ دی اور گذشتہ رمضان المبارک میں آپ کےقسط وار مضامین خلاصۃ القرآن کے نام سے روزنامہ 92نیوز میں شائع ہوتے رہے ۔ جو ،اب کتابی شکل میں چھپ کر منظرِ عام پر آ چکے ہیں ۔*
آپ کی یہ کتاب خلاصۃ القرآن گوناگوں خوبیوں کی حامل اور صوری و معنوی محاسن سے مزین ہے۔
*سب سے اہم بات پیش کردہ مواد کی عنوان کے ساتھ مطابقت ہے۔* قرآن پاک کی تمام سورتوں کا ایک جامع تعارف بھی پیش کی گیا ہے جس کے لیے تفسیر ضیاء القرآن سے استفادہ کیا گیا ہے۔ سورتوں کے تعارف میں بھی مضامین کا اجمالی تعارف موجود ہے اور پھر ہر سورت کے مضامین کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے ان مضامین کو رکوع کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہے۔ مطالعہ کی مزید آسانی کے لیے ہر رکوع کے مضامین کو بیان کر نے کے لیے الگ الگ عنوانات قائم کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی جن آیات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے ان کے نمبر بھی دے دیے گئے ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک عنوان کے تحت کتنی اورکون سی آیات کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے ۔
اختصار کے باوجود کئی مقامات پر عربی عبارات ،احادیث اور دعائیں بھی دے دی گئی ہیں اور انہیں سرخ رنگ کے ساتھ نمایاں کر کے لکھا گیا ہے تاکہ مطالعہ کے دوران اگر کسی قاری کی نظر کسی ایسی چیز پر پڑے جسے وہ الگ سے نوٹ کرنا چاہتا ہے یا یاد رکھنا چاہتا تو اس کے لیے آسانی ہو۔ رکوع کے لحاظ سے مضامین کا خلاصہ بیان کرنے کے بعد آخر میں سورت کے اہم تفسیری نکات کو الگ سے بیان کر دیا گیا ہے۔یوں اس خلاصہ کا مطالعہ کرتے ہوئے بھی ایک قاری تین مرتبہ کسی سورت کے مضامین سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ ایک مرتبہ سورت کے تعارف میں دوسری مرتبہ اس کے مضامین کی تلخیص میں اور تیسری مرتبہ سورت کے اختتام پر اہم تفسیری نکات کے مطالعہ میں۔ علماءے کرام مضامینِ قرآن پر کوئی مضمون لکھنا چاہیں یا کوئی خطبہ تیار کرنا چاہیں تو یہ کتاب نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ بالخصوص اس کتاب میں قائم کیے گئے عنوانات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ اور اس کتاب کے ذریعے ایک عام قاری کو مضامینِ قرآن کا بنیادی تعارف بھی ہو جاتا ہے اورچیدہ چیدہ تفسیری نکات سے آگاہی بھی حاصل ہو جاتی ہے ۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ کتاب علمائےکرام اور عام قارئین کے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔
یہ کتاب اپنے موضوع اور مواد کے لحاظ سے جس قدر اہم اور مفید ہے اسی قدر اس کی خوبصورت اور دیدہ زیب طباعت بھی لائق تحسین ہے۔ خوبصورت سرِ ورق ،مضبوط جلد بندی، نفیس اور معیاری ورق ،نہایت عمدہ کتابت اور جاذب نظر رنگوں کے استعمال نے اس کتاب کے ظاہری حسن کو دوبالا کر دیا ہے۔ *جس کے لیے عزت مآب پیر زداہ الحاج حفیظ البرکات شاہ صاحب مینجنگ ڈائریکٹر ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہورشکریے اور مبارک باد کے مستحق ہیں ۔*
کتاب کے آغاز میں فہرست دے دی گئی ہے جو مطالعے میں سہولت کا باعث ہے۔ اس کتاب کا انتساب *قبلہ فاروق بہاؤالحق شاہ صاحب نے اپنی والدہ مرحومہ مخدومہ ِملت کے نام کیا ہے اور چند ہی سطور میں ان کی پاکیزہ سیرت کو بڑے احسن پیرائے میں بیان کر کے اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور ان کی بہترین تربیت کا تذکرہ فرمایا ہے۔*
عرضِ مصنف کے عنوان سے قبلہ شاہ صاحب نے قرآن پاک کے ساتھ اپنے اس تعلق کو بیان کیا ہے جو بچپن سے ہی قائم ہو گیا تھا۔ اپنی زندگی کے مختلف مراحل بیان کرتے ہوئے خلاصة القرآن کی تیاری اور طباعت و اشاعت کے تمام مراحل کو بڑے خوبصورت انداز میں بیان فرما دیا ہے جس میں *حضور جانشین ضیاء الامت قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف زید مجدہٗ اور اپنے برادرِ اکبر پیرزادہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ صاحب الازہری وائس پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کا ذکرِ خیر بڑے محبت بھرے انداز میں کیا ہے۔*
اپنے رفقائے کار بالخصوص ہمارے محترم دوست *میاں محمد نعیم الدین صاحب کی وفاؤں اور خدمات* کا بھی خصوصیت کے ساتھ تذکرہ کیا ہے۔
مورخہ 17/3/21بروز بدھ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں دارالعلوم کے تمام اساتذہ کرام اور دیگر عملہ کو یہ کتاب ایک خوبصورت تقریب میں بڑے پروقار انداز میں عنایت کی گئی *میاں نعیم الدین صاحب اور ان کے بھائی میاں سلیم الدین صاحب* نے اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا اور دارالعلوم میں انتظامات کی نگرانی *ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ صاحب نے فرمائی اور یہ کتاب صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ صاحب زید مجدہٗ* کے دست مبارک سے اساتذہ اوردیگرعملے کو عطا فرمائی۔
*میں حضور ضیاءالامت رحمۃ اللہ علیہ کے خانوادہ کی خدمت میں بالعموم اورمحترم پیرزادہ بیرسٹر محمد فاروق بہاؤالحق شاہ صاحب زید مجدہٗ کی خدمت میں بالخصوص بصد عجز ونیاز ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔*
اللہ پاک اس حسین کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔اور آپ کے قلم کو مزید جولانیاں عطا فرمائے ۔
آمین
بابر حسین بابر
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
Khulasatul Quran
Pir Farooq Baha ul Haq Shah

Recently Viewed Products

خلاصۃ القرآن | پیر زادہ بیرسٹر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart