FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

مہاراجا پورس | ڈاکٹر بدھا پرکاش

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,200.00 Rs.1,500.00 |  Save Rs.300.00 (20% off)

-32

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

کتاب: مہاراجا پورس
مصنف: ڈاکٹر بدھا پرکاش
مقدمہ و مترجم: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
تصاویر، تحقیق و حواشی: سلمان خالد
سرورق مصوّر: آلونزو شاپل
تصاویر اور نقشوں کے ساتھ
ضخامت 223 صفحات | بڑا سائز | آرٹ پیپر

یڈیٹر کا نوٹ

صاحبانِ علم و نظر ہی جانتے ہیں کہ تاحدِّ نگاہ پھیلی زمین میں کھدائی کس جگہ کی جائے تو اس میں مدفن حقیقتوں کو آشکار کیا جا سکتا ہے۔ بدھا پرکاش بھی ایسے ہی صاحبِ علم ونظر ہیں جنھوں نے تاریخ کے وسیع میدان سے پورس کو یوںکھود نکالا ہے کہ وہ شخص جس کےحالاتِ زندگی کے متعلق دو چار موٹی موٹی باتوں کےسوا یونانی کتابوں میں کچھ دستیاب نہیں تھا، اپنی پوری شخصیت، حالات اور واقعات کے ساتھ ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ پر یہ بھی کیا ستم ظریفی ہے کہ جس شخص نے مہاراجا پورس کو بازیاب کیا، آج اس کے اپنے حالاتِ زندگی بسیار کوشش کے دستیاب نہ ہوسکے۔ مگر ’’لفظ میرے، مرے ہونے کی گواہی دیں گے‘‘ ،بدھا پرکاش کی یہ کتاب ان کا نام زندہ رکھنے کو کافی رہے گی۔ ان کی ژرف نگاہی کے قائل تو قارئین زیرِ نظر کتاب پڑھ کر ہو ہی جائیں گے، یہاں بطور ایڈیٹر کی گئی کاوشوں کے متعلق چند معروضات گوش گزار کرنا چاہوں گا۔
بدھا پرکاش نے پورس کے ڈانڈے ہندومت کی کتابوں ویدا ور مہابھارت وغیرہ سے جوڑے ہیں جو کہ قدیم ہندوستانی زبان سنسکرت میں لکھی گئی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب انگریزی میں "Poros the Great" کے نام سے لکھی گئی ہے۔ انگریزی میں سنسکرت ناموں کو عام طور پر لفظ کے آخر میں Aکی اضافت کے ساتھ لکھا جاتا ہے (جیسے مہابھارت کو Mahabharata، پوروّ کو Pauravaوغیرہ)، تو اُردو میں سنسکرت ناموں کو درست تلفظ سے لکھنا ایک کٹھن مرحلہ بن جاتا ہے۔ مزید کٹھنائی مرکب الفاظ کو دُرست طور پر لکھنے میں آتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک لفظ ہے Kshatriyayajaka۔ پہلی نظر میں دیکھنے پر اس کا تلفظ خاصا مشکل محسوس ہوتا ہے پرغور کرنے پر عقدہ کھل جاتا ہے۔ یہ مرکب لفظ ہے جو Kshatriya اورYajakaدو الفاظ پر مشتمل ہے۔ اگر آخر کا اضافی Aہٹا کر پڑھیں تو درست تلفظ واضح ہو جاتا ہے یعنی کشَترِی یاجَک۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری ہے کہ کتاب میں جہاں جہاں اُردو میں سنسکرت نام لکھے گئے ہیں وہیں مزید تحقیق کے لیے انگریزی میں رائج سپیلنگ بھی دیے گئے ہیں مگر ان انگریزی ناموں کا تلفظ اُردو لفظ سے نہیں ملتا۔ اس وضاحت سے قارئین سنسکرت الفاظ کو اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درست طور سے سمجھ سکیں گے۔
مزید یہ کہ اُردو قارئین چونکہ ہندی تاریخ اور دیومالا سے بالعموم واقفیت نہیں رکھتےاس لیےکتاب کا متن بعض مقامات پر وضاحتی نوٹس کا متقاضی تھا۔ اس کمی کو بطور ایڈیٹر مفید حواشی لکھ کرپورا کرنے کی اپنی سی سعی کی گئی ہے۔
 کتابوں کے شروع میںرنگین تصاویراب ادارے کا ایک ٹریڈ مارک بن چکی ہیں۔ یہ جہاں کتاب میں خوب صورتی اور دلچسپی پیدا کرتی ہیں وہیں موضوع کو بہتر طور پر سمجھنے اور ذہن نشین کرانے میں بھی مددگار ہیں۔ آخر یوں ہی تو نہیں کہتے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کی عکاس ہوتی ہے.... تو اس کتاب میں بھی ہزاروں الفاظ کی متعدد تصاویر شامل ہیں جن سے پورس اور سکندر کی داستان کسی فلم کو دیکھنے کی مانند محسوس ہوگی.... ضرورت ہے تو صرف تھوڑے سے تخیّل کو کام میں لانے کی!
بلاشبہ، اس کتاب کے مترجم جناب پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی (تمغۂ امتیاز) ایک جانے مانے لکھاری ہیں جو ایک عرصے سے تصنیف و تالیف اور تراجم میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ زیرِنظر کتاب بھی اُن کی عرق ریزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سلمان خالد
جہلم
جولائی ۲۰۲۱ء

Maharaja Poras

by Dr. Budha Parkash

Urdu Translation: Prof. Hameed Ullah Shah Hashmi

Pages: 223
Year: 2021

Recently Viewed Products

مہاراجا پورس | ڈاکٹر بدھا پرکاش

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart