FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

Maujazat e Mustafa (saw) | معجزاتِ مصطفی ﷺ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.900.00 Rs.999.00 |  Save Rs.99.00 (9% off)

-32

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

معجزاتِ مصطفی ﷺ
صحاح ستہ، الخصائص الکبریٰ اور مستند سیرت کی کتب سے ماخوذ
پروفیسر محمد اکرم مدنی
.
 تعارف
رسول اللہ ﷺ کے معجزات پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ بہت ساری سیرت کی کتابیں بھی کچھ نہ کچھ معجزات کی جھلک ضرور دکھاتی ہیں لیکن اس موضوع پر ایک خوبصورت اور پُرلطف کتاب کا دستیاب ہونا بہت ضروری تھا جو عشق مصطفیٰ ﷺ کو بھڑکا دے اور ایمان مسلم کو گرما کے رکھ دے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے ادارہ بک کارنر جہلم اور ان کے فاضل مصنف پروفیسر محمد اکرم مدنی کو اس نیک مقصد میںکامیاب کیا۔ اس کتاب کی اساس قرآن، حدیث اور بزرگانِ دین کی تشریحات ہیں۔ زیادہ حصہ صحاح ستہ، الخصائص الکبریٰ اور مستند سیرت کی کتب سے ماخوذ ہے۔
اس کتاب میں رسول کریم ﷺ کے معجزات چار حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں:
حصہ اوّل: مبادیات (تخلیق نورِ مصطفیٰ ﷺ سے لے کر ولادت طیبہ تک)
حصہ دوئم: ارہاصات (ولادت مبارکہ سے لے کر بعثت مبارکہ تک)
حصہ سوئم: معجزات (اعلانِ نبوت سے لے کر وصالِ نبوی
تک)
حصہ چہارم: باقیات (وصال نبوی
سے لے کر قیامت تک)
رسول اللہ
کے نور مبارک کی تخلیق سے لے کر باقی مخلوق کے معرض وجود میں آنے تک اور پھر زمین پر حیات انسانی کے آغاز سے لے کر ولادت طیبہ تک اور آپﷺ کے وسیلہ جمیلہ سے جو عجائبات رونما ہوئے وہ سب حصہ اوّل کی زینت بنیں گے۔ مبادیات مبادی کی جمع ہے جس کے معنٰی ہیں ابتدائی امور۔ حصہ دوئم ’’ارہاصات‘‘ ولادت طیبہ کے وقت حضرت آمنہ کے مکاشفات مشاہداتِ عالم، آپﷺ کے بچپن مبارک کے عظیم الشان عجائبات اور پھر عالم شباب سے لے کر اعلانِ نبوت تک کے خرقِ عادت واقعات سے مالا مال ہوگا۔ انہیں محدثین اپنی زبان میں علاماتِ نبوت‘‘ کا نام بھی دیتے ہیں۔ حصہ سوئم کے گلشن میں کھلنے والے معجزات کے وہ حسین و دلکش پھول ہوں گے جو اعلان نبوت کے بعد رسول اللہﷺ کی عظمتوں کے اظہار کے لیے ظہور پذیر ہوئے یہ پھول ایسے ہیں کہ ان کی تروتازگی، لطافت اور خوشبو ہمیشہ رہے گی جو بھی بیدار حواس سے اس گلشن کی سیر کرے گا اس کی آنکھیں تا ابد روشن رہیں گی اور اس کا دل و دماغ ہمیشہ معطر رہے گا۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہﷺ ختم نبوت و ختم رسالت کا تاج پہن کر دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ اس لیے ان کی نبوت و رسالت تا قیامت جاری رہے گی۔ اگر نبوت و رسالت جاری ہے تو نبوت و رسالت کے ثمرات ودلائل ’’معجزات‘‘ بھی یقیناً جاری رہیں گے اور الحمد للہ یہ جاری ہیں۔ قرآن پاک نے تاقیامت رہنا ہے جو رسول اکرمﷺ کا معجزہ اعظم ہے اس کی تاثیر جو بے شمار انقلابات و عجائبات کی محرک ہے تایومِ آخر برقرار رہے گی اس پر آپ مفصل بحث ان شاء اللہ حصہ سوم ’’معجزات‘‘ کے اوائل میں پڑھیں گے۔ اسی طرح آپﷺ کی امت میں آپﷺ کے معجزات باقی رہیں گے اور قیامت تک اولیائے کرام کی کرامتیں ان معجزات کی یاد تازہ کرتی رہیں گی۔ ان معجزات کو ’’باقیات‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں خصوصاً وہ واقعات درج ہیں جو وصال مصطفویﷺ کے بعد آپ کی قبر مبارک اور رُوحِ انور سے ظاہر ہوئے ہیں حصہ چہارم ان ہی باقیات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کتاب سے علمی اور روحانی استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مصنف کی اس حقیر کوشش کو اپنے کرم سے قبول فرمائے۔ آمین!

Recently Viewed Products

Maujazat e Mustafa (saw) | معجزاتِ مصطفی ﷺ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart