FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

کلیات حبیب جالب

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,800.00 Rs.2,000.00 |  Save Rs.200.00 (10% off)

-29

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

کلیات حبیب جالب کی تاریخ ساز اشاعت
پہلی مرتبہ مکمل مجموعہ کلام | 830 صفحات

.
✍️ فیض احمد فیض
یہ طے ہے کہ حبیب جالب نے جو کچھ بھی کہا، حیرت انگیز حوصلے اور خلوص کے ساتھ کہا۔ یہ حوصلہ اسے صداقت کے اعتماد نے بھی دیا اور مُلک کے اُن عوام کی حمایت نے بھی جن کی محرومیاں اور جن کے بنیادی حقوق کی پامالی جالب کی شاعری کا موضوع بنی اور اُس نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ وہ اپنی زندگی ہی میں ایک لیجنڈ بن گیا۔ یہ شہرت اور مقبولیت اور عزت اُس پر آسمان سے نہیں پھٹ پڑی تھی۔ اُس نے یہ سب کچھ بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا کہ اُس کی عظیم جدوجہد ہی اُس کا استحقاق تھا۔ پاکستان کی ادبی اور سیاسی تاریخ میں اُس کا نام اور کام ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
✍️ احمد ندیم قاسمی
حبیب جالب ان خوش نصیبوں میں سے ہے جو خود بھی پابندِ سلاسل رہے اور جن کی تحریروں پر بھی قدغن رہی۔ اُس زمانے کے آمروں کو شاید اس کا علم نہ تھا کہ صدیوں پہلے بیتائل کے بندی خانے میں کتابیں بھی پا بہ زنجیر کی جاتی تھیں۔ انھیں معلوم ہوتا تو پیروی میں وہ بھی اس کی کتابوں کو کوٹ لکھپت جیل میں یا شاہی قلعہ کے تہ خانوں میں زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے اور خوش ہوتے کہ وہ صرف جالب کو ہی ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، اُنھوں نے اس کے لکھے ہوئے لفظوں کو بھی آہنی زنجیروں کا اَسیر کیا ہے۔ خوشبو کو بیڑیاں پہنائی ہیں، روشنی کو ہتھکڑیاں ڈالی ہیں اور زندگی کے گلے میں طوقِ غلامی آویزاں کیا ہے۔
✍️ زاہدہ حنا
اُردو زبان نے نظیر اکبر آبادی کے بعد اگر سچ مُچ کوئی عوامی شاعر پیدا کیا ہے تو وہ حبیب جالب ہے۔ نظیراکبر آبادی کی طرح وہ بھی عوامی انسان ہیں۔ ان کا رہن سہن عوامی ہے، ان کے سوچنے اور محسوس کرنے کا انداز عوامی ہے، ان کی قدریں عوامی ہیں۔ ان کی محبتیں اور نفرتیں عوامی ہیں اور وہ عوام کے دُکھ درد، آرزؤں اور اُمنگوں کی ترجمانی عوام ہی کی زبان میں کرتے ہیں۔ یہ جو ہزاروں لاکھوں انسان، حبیب جالب سے اتنا پیار کرتے ہیں اور ان کے اشعار سُن کر فرطِ جذبات سے بے قابو ہو جاتے ہیں تو ان کا پیار، ان کی وارفتگی بے سبب نہیں ہے۔
✍️ سبط حسن
اس وطن عزیز میں جو کچھ ہوا ہے اور مختلف لوگوں نے اس پر مختلف طریقوں سے جو ستم ڈھائے ہیں، اس کی تاریخ مرتب کی جائے تو اس میں حبیب جالب کے اس جہاد کا ذکر سنہرے حروف میں لکھا جائے گا جو اس نے جبر و استبداد کے خلاف کیا ہے۔ میرے نزدیک وہ ایک اہم شاعر ہی نہیں ایک اہم انسان بھی ہے کیونکہ اس نے خیر کی قدروں کے لیے قید و بند کی صعوبتیں تک اُٹھائی ہیں اور اپنا تن من دھن سب کچھ لٹا دیا ہے۔
✍️ ڈاکٹر عبادت بریلوی
حبیب جالب پاکستان میں عوام کی فکری آزادی کا سب سے بڑا نمائندہ اور سپاہی تھا جو ہمیشہ انقلاب اور آزادی کے گیت گاتا رہا۔ ظالم طبقوں کے چہرے ننگے کرتا رہا۔ اس نے اپنے افراد خانہ کی تربیت بھی اسی رنگ میں کی۔
✍️ قتیل شفائی
جالب نے ایک زمانے میں بہت خوبصورت شاعری کی ہے۔ نک سک سے درست، دلہن کی طرح آراستہ، فنی خوبیوں سے مرقع، دلوں میں اُتر جانے والی... شاعری کی یہ گلپوش راہ جالب پر بہت مہربان تھی مگر جالب نے دوسرے لبھانے والے راستوں کی طرح اس راہ سے بھی اپنا رُخ موڑ لیا۔ جان بوجھ کر اپنے طرزِ فکر کو ایک ایسا لہجہ دیا جو سب کا تھا، جسے سب نے اپنے دل کی آواز سمجھا اور جسے سمجھنے میں لاکھوں لوگوں کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی ہر نظم مشاعرے کے اختتام پر ترانے کی شکل اختیار کرتی گئی۔ علامہ اقبال کے جشن صد سالہ کے موقع پر جالب نے کہا تھا۔ علامہ مرحوم میری ڈیوٹی لگا گئے تھے کہ ’’اُٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو‘‘، میں اس ڈیوٹی کو بھگتانے کے سلسلے میں پندرہ بار جیل جا چکا ہوں۔
✍️ زہرہ نگاہ
حبیب جالب جنھیں سقراط کا انجام اچھی طرح معلوم تھا اس صورت میں حالات کے ساتھ مفاہمت نہ کر سکے۔ انھوں نے اپنی صریری غزل کا ریشمی ملبوس چاک کیا اور میدانِ عمل میں آ کر اس فرض کو تیشۂ عمل سے یوں ادا کیا کہ ان کی شاعری انقلابی حقیقت سے ہم آہنگ ہو گئی۔ حبیب جالب کی اس خدمت کو کون نظر انداز کر سکتا ہے؟
✍️ انور سدید
حبیب جالب کی شاعری جذبے کی ترسیل کا منظر نہیں دکھاتی بلکہ بجائے خود جذبے کا بے محابا اظہار ہے۔ اسی میں حبیب جالب کی جیت ہے کہ وہ اندر اور باہر سے ایک ہے اور جس شدّت سے وہ کسی بات کو محسوس کرتا ہے اسی شدّت سے اس کا برملا اظہار کرنے پر قادر بھی ہے۔
✍️ ڈاکٹر وزیر آغا
جالب کی شاعری کا پھیلاؤ اتنا ہی ہے جتنا پاکستان کے عوام کا، تیسری دنیا کے مظلوم اور ظلم کے خلاف صف آرا ہونے والے انسانوں کا۔ جہاں کہیں بھی ہو کچھ بھی ہو جالب وہیں ہوتا تھا، کراچی میں گولی چلے یا بنگال کی بگیا لہو لہان کی جائے۔ فلسطینی بے گھر ہوں یا لبنان جلے۔ طلبا شہر بدر کیے جائیں یا اخبار ضبط ہو۔ عورت کی حیثیت گرانے کا قانون بنے یا نیلو زنجیر پہن کر ناچنے سے انکار کر دے۔ جالب نظم لکھتا، مظاہروں میں جاتا، پولیس کی لاٹھیاں کھاتا، جمہوریت کی تحریک میں آگے آگے چلتا۔
✍️ افضل توصیف
حقیقتاً حبیب جالب عوامی طرز کے شاعر تھے۔ ان کا اپنا انفرادی رنگ اور تیور تھا، وطن کے دبے کچلے مظلوم اور پابندیوں کے اسیر عوام اور ان کی غلامانہ ذہنیت کو حبیب زیادہ دن تک نہیں جھیل پائے... محض شکوے گلے پر یقین نہ کرنے والے حبیب قلندر صفت انسان تھے... وہ میدانِ کارزار میں ڈٹے رہے، انھیں عوام کی مجبوریوں کا خیال رہا اور جو مسائل انھیں درپیش رہے انھیں پورٹریٹ کرنے میں انھیں کوئی دقت نہیں ہوئی... حبیب جالب نے اپنی شاعری سے عوام کے دل کو جیتا تھا اس لیے حبیب جالب کی مکمل شاعری کو انسانی بھائی چارگی اور عالمگیر برادری کے نام منسوب کیا جا سکتا ہے۔
✍️ مشرف عالم ذوقی
حبیب جالب جیسے بے باک و دلیر شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور اس میں تو کبھی دو آرا نہیں ہو سکتیں کہ حصولِ آزادی کے بعد برصغیر کی کسی زبان میں بھی اُن جیسا نڈر اور باضمیر شاعر پیدا نہیں ہوا جس نے مظلوم اور مجبور عوام کے لیے اربابِ اقتدار سے ٹکّر لی ہو اور اپنی زندگی کا طویل عرصہ قید و بند کی اذیتیں برداشت کرنے میں گزارا ہو۔ بلاشبہ وہ برصغیر کے واحد شاعر تھے جنھوں نے اپنا قلم ہی نہیں اپنی زندگی بھی عوام کے لیے وقف کر دی تھی۔
✍️ نند کشور وکرم

 

Kuliyat e Habib Jalib



Recently Viewed Products

کلیات حبیب جالب

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart