FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

میں جناح کا وارث ہوں | محمود ظفر اقبال ہاشمی

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 Rs.800.00 |  Save Rs.100.00 (12% off)

-10

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

 میں جناح کا وارث ہوں

مصنف : محمود ظفر اقبال ہاشمی 

قیمت : 800

صفحات : 352

اس وقت میرے ہاتھوں میں ایک ایسی نایاب کتاب ہے  جو آنے والے وقتوں میں اپنی مثال آپ ہو گی ..  جو ہر پاکستانی کے لیے ہے -جسے قومی کتاب کہہ کر پکارا جائے گا(ان'شاءاللہ )- یہ میری خواہش ہونے کے علاوہ   سبز غلاف میں لپیٹے اس  صحیفہ کے اصل مقام کی نشان دہی بھی ہے-  اک سچے کھرے  محب وطن نے سلطانی عصا تھام کر حکومت کے ایوانوں میں اڑتی ریت کے کالے بگولوں کو  شکست دی  ہے .. اور اس محاز پہ کھڑے  محافظ " سر ہاشمی "  کا واحد و یکتا ہتھیار "محبت" ہے .. سیاست دانوں کوایسی خوب صورت نصیحت کسی نے نہ کی ہو گی .  جذبات کی زیادتی کے باعث الفاظ نا قابل گرفت ہوئے جا رہے ہیں   -  چھوٹی چھوٹی گلیوں میں چھوٹی چھوٹی قربانیاں دیتے استاد، ننھے   ہاتھوں کی سیاہی دھو کر   قلم تھماتے نیک دل پاکستانیوں اور سماج کی سنگلاخ دیواروں سے ٹکراتے کچھ سر پھرے محب وطن  ، جنہیں دیوانے کہنا مناسب ہو گا.. جو اپنی زندگیاں اپنے محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے وطن کو دان  کرتے چلے آ رہے ہیں،  جو کبھی مفت ٹیوشن پڑھاتے ہیں تو  کبھی نئ کتابیں خرید کر دیتے ہیں ،  کبھی جناح کے خلاف بولنے والوں کو ناک و چنے چبواتے ہیں تو " کلیات  اقبال"  پڑھ کر منازل طے کرتے ہیں  .. جو اپنی چھوٹی  سی زندگی میں کم وسائل کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ان گنت قرض اتارتےہیں .. مگر جنہیں خبطی کہا جاتا ہے .. جنہیں بے وقوف کہا جاتا ہے جنہیں آج تک ان بے لوث خدمات کے عوض کچھ نہیں ملا جو ہمیشہ گمنام رہے .. انہیں مبارک ہو ان کی زندگیوں کو عنوان مل چکا ہے .. ان کی بے غرض خدمات کو خراج مل چکا ہے ... جو سینہ پھیلا کر مفاد پرست اور  خود غرض سماج کی آنکھوں  میں آنکھیں ڈال کر کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو "میں جناح کا وارث ہوں " ہم سر پھرے بے نام نہیں ہیں. . ہماری ایک  پہچان ہے .. ہم اپنے جناح  کے پیامبر  ہیں  .. جس کے پیغام کی رسالت ہمارے ہاتھوں میں ہے - یہ ناول تنگ گلی میں بسنے والے پرائمری ٹیچر سے لے کر سرحد میں کھڑے فوجی تک کے لیے تمغہ ہے- یہ کتاب نسخہء کیمیا ہے ... یہ بانسری کی ایسی لطیف کوک ہے جس کی لہروں میں حب الوطنی کے نغموں کی دھنیں بج رہی ہیں - اس کتاب کو  تعلیمی نصاب میں شامل کر کے سر علامہ محمد  اقبال کا شکوہ دور کیا جا سکتا ہے  ہے کہ خداوندان  مکتب   ، ان کےشاہینوں کو خاکبازی کا سبق نہیں دے رہے ..  اس کتاب میں لفظوں کی خوب صورت مالا ہیروں  کی طرح چمکتی ہوئی ملتی ہے.. لفظوں کے تسلسل سے رنگینی بیاں کا سلوب پیدا کرنا ، منجمد جذبوں میں تغیر و تبدل پیدا کرنا آپ  کا خاص کمال ہے ..  ہر کردار  اپنی جگہ کاملیت و جامعیت رکھتا ہے .. اس لازوال تحریر   بنت میں فکری و فنی محاسن بدرجہ اتم موجود ہیں .. بیرسٹر شمسہ کا سہارا لے کر مجھ جیسے حب الوطنوں کے کمزور پڑتے حوصلوں کو سنبھالا دیا گیا ہے .. "وارث " کے پس منظر میں ہمیں ہمارا فرض پہچاننے کا ادراک دیا گیا ہے ..           

یہ تحریر ہے پاکستان سے محبت کرنے والوں کی...

یہ تحریر ہے محبت کے اصل مفہوم سے آگاہی حاصل کرنے والوں کی ...

یہ تحریر اعلان کرتی ہے کہ اقبال کے شاہینوں اورجناح کے وارثوں کو لہو و لعب کی محافل و مجالس   سے کنارہ کشی کر لینی چاہیے  کیوں کہ   ان کا نصابی چارٹر منظر عام پر آچکا ہے.. اب اٹھو ، تھامو، اور ڈٹ جاو..

یہ کتاب " ادبی میگنا کارٹا" کہلائے گی (ان'شاءاللہ )

یہ کتاب نہیں ہے پاکستان کا آئین  ہے. . جو ہر ایک پاکستانی کی پہنچ میں ہو گا.... یہ کتاب قومی ترانے کی طرح ہر جگہ پڑھی  جائے گی...... یہ کتاب بوڑھے استاد کے ٹرنک  میں  رکھے بوسیدہ کپڑوں میں ملا کرے گی.... یہ  محاز پہ نکلے فوجی کے کفن کے ساتھ رکھی ملے گی.... یہ سچے سیاست دان کی فائلوں میں سجے گی... . یہ وطن کے محافظوں اور جناح کے وارثوں کے لیے، ظلمتو ں سے لڑنے والوں کے لیے ایک ایسا دیپ ہے.... جس کی لو مدہم  نہیں پڑے گی.. گمنام محب وطن کو اس کے سفر میں کبھی تھکنے  نہیں دے گا..... بہت سے متوالوں کی متلاشی و پیاسی روحوں  کو سیراب   کرنے  کے لیے شکریہ اے عظیم قلم کار..

بے حد شکریہ
سلام سر
سلام آپ کے قلم پر...!!

سلام اس عظیم آدم و حوا کے  جوڑے کو جو سر ہاشمی جیسی  خوب صورت روح کو اس زمیں پہ لانے کا باعث بنے.....

  سلام اس صدی پر' جس نے اس وطن کو آپ جیسا ادیب عطا کیا...
جناح کے ہر ہر  وارث کے کندھے پہ  قرض ہے ،  اور یہ قرض آپ نے یہ کتاب لکھ کر چکا دیا ہے سر .. اس فرض سے سبک  دوشی مبارک ہو سر ... اور اب ہماری باری ہے - ہمارے لیے دعا کیجئے گا ...!

یہ  شعر آپ کے لیے ہے.. .. آپ کے لیے ہے ... بلا شبہ آپ کے لیے ہے...

  ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا 

     دعا گو

  جناح کی وارث

 

Main Jinnah Ka Waris Hoon
Mahmood Zafar Iqbal Hashmi

Recently Viewed Products

میں جناح کا وارث ہوں | محمود ظفر اقبال ہاشمی

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart