FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

روشن راہیں - تخلیقی ذہن اور تخلیقی تعلیم کا فروغ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.700.00 Rs.800.00 |  Save Rs.100.00 (12% off)

-8

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

روشن راہیں - تخلیقی ذہن اور تخلیقی تعلیم کا فروغ
پروفیسر سعید راشد علیگ
.
پروفیسر سعید راشد نے اپنی جوانی اور عمر کا ایک بڑا حصہ جہلم میں گزارا۔ ملٹری کالج جہلم میں ان کی خدمات کا ہمیشہ اعتراف کیا جاتا رہے گا۔ کردار سازی، تعلیم اساتذہ، پاکستانیت اور تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے والانصاب ان کا نصب العین تھا۔ وہ ایک معلم اور مؤرخ بھی تھے جن کی درجنوں کتب آج بھی مقبول عام کا درجہ رکھتی ہیں۔ پاکستانیت اور کردار سازی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور وہ تعلیم کے فرسودہ نصاب میں بڑی اور مثبت تبدیلیوں کے خواہاں تھے۔ ان کے نزدیک نصاب کا اولیں مقصد کردار سازی، تعمیر اخلاق اور اظہار ِ تخلیق ہے ، اگر یہ چیزیں نصاب میں شامل نہ ہوں تو نصاب مردہ ہوجاتا ہے جس کا منفی اثر قوم پر پڑتا ہے جبکہ پاکستانی ابھی قوم بننے کے مرحلے میں ہیں۔ جب تک تاریخ و ادب کے قارئین باقی ہیں پروفیسر سعید راشد کا نام بالخصوص جہلم اور بالعموم پاکستان بلکہ دنیا بھر میں گونجتا رہے گا۔ سعید راشد 20 جنوری 1927 ء کو پیدا ہوئے۔ پرائمری تعلیم کوتوالی سے جبکہ درجہ چہارم سے ایف اے تک اسلامیہ انٹر کالج، بریلی میں تعلیم حاصل کی۔یہ کالج سر سید احمد خان کی تعلیمی تحریک کی وجہ سے وجود میں آیا تھا۔ ان کے عہد شباب میں بریلی میں تحریک پاکستان بھی اپنے پورے جوبن پر تھی۔ انہوں نے1942 ء میں عطااللہ شاہ بخاری اور ظفر علی خان کے خطاب بھی سنے اورآخر قائداعظم محمد علی جناح کا دل نشیں خطاب سننے کا بھی موقع آیا۔ 1949 ء میں انہوں نے اُردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ٹیچر ٹریننگ کالج میں داخلہ لیا۔ یہاں ان کو ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر ہادی حسن، ڈاکٹر خواجہ غلام السیدین، پروفیسر رشید احمد صدیقی اور پروفیسر حبیب الرحمٰن جیسے اساتذہ سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے سر سید احمد خاں کی تحریک اور تحریک پاکستان سے زبرد ست اثر لیا۔ 11 جون 1950 ء میں انہوں نے پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھا اور 21 جون کو انہوں نے ملٹری کالج جہلم میں انٹرویو دیا اور 22 جون کو اس ادارے سے منسلک ہوگئے۔ 1990ء میں ملٹری کالج، جہلم کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے اور پھر اگلے چار برس تک آرمی پبلک سکول جہلم اور منگلا کینٹ کے پرنسپل رہے۔ اسلام آباد تعمیر ملت انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ریسرچ کے ڈائریکٹر رہے۔ سلطانہ فاؤنڈیشن، اسلام آباد میں تعمیر کردار اور پاکستانیت کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ 19 جون 1999 ء کو راولپنڈی میں علالت کے بعد اس جہان فانی میں اپنے انمٹ نقوش اور یادگار تحریریں چھوڑ کر ہمیشہ کےلیے رخصت ہوگئے۔
Roshan Rahain
PROF. SAEED RASHID ALIG

Recently Viewed Products

روشن راہیں - تخلیقی ذہن اور تخلیقی تعلیم کا فروغ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart