FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ایک گدھے کی سرگزشت | کرشن چندر

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.800.00 |  Save Rs.-800.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-59

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

’’ایک گدھے کی سرگزشت‘‘ کرشن چندر کا ایک ابدی شاہکار ہے۔ حق بات یہ ہے کہ کرشن چندر اگر اس ناول کے سوا اور کچھ بھی نہ لکھتے تو بھی مسلمہ طور پر نام پاتے۔ اس ناول کو اُردو ادب میں شاید وہی مقام حاصل ہونا چاہیے جو ’’مضامینِ پطرس‘‘ کو ہے۔ اگر ’’مضامینِ پطرس‘‘ کے ذکر کے بغیر اُردو مزاح نگاری پر کوئی مضمون مکمل نہیں سمجھا جا سکتا تو یقیناً ’’ایک گدھے کی سرگزشت‘‘ سے صرفِ نظر کر کے طنز و مزاح نگاری کا تذکرہ نامکمل اور ادھورا سمجھا جائے گا۔
اگر یہ پوچھا جائے کہ کرشن چندر کے افسانوں اور ناولوں کے سیکڑوں کرداروں میں سب سے مؤثّر کردار کون سا ہے تو ہم بلاتکلّف و بلا تردّد کہہ سکتے ہیں کہ اُن کے شاہکار طنزیہ ناول ’’ایک گدھے کی سرگزشت‘‘ کا مرکزی کردار ’’بارہ بنکی کا مسٹر ڈنکی‘‘ اس اعتبار سے باقی سب مرکزی کرداروں پر فوقیت رکھتا ہے۔ اُس کی ’’بلند قامتی‘‘ نے باقی سب کرداروں کو بونا اور ٹِھگنا بنا دیا ہے۔ وہ حرفِ اوّل سے حرفِ آخر تک ناول پر چھایا ہوا ہے۔ وہ بیسیوں چھوٹے بڑے کرداروں کی بارات میں ’’دُولھا میاں‘‘ ہے۔ اس کی شخصیت بے حد مؤثّر اور طرزِاستدلال منطقی اور عقلی ہے۔ اس کی ہر بات واضح، صریح اور صاف شفّاف ہے جو اس کی ذہانت اور روشن دماغی کی غمازی کرتی ہے۔ اس کی بُنیادی وجہ یہ ہے کہ اُس نے اپنے کردار کے لیے نہ صرف دل و دماغ بلکہ زبان اور اسلوب بھی اپنے خالق کرشن چندر سے مستعار لیے ہیں۔ وہ اُن کے ذہن سے غور و فکر کرتا ہے اور ان کی زبان بولتا ہے۔ گویا وہ خود کرشن چندر ہے۔

جگدیش چندر ودھاون

ایک گدھے کی سرگزشت
سب سے پہلے 1955ء میں اِس ناول کا نام ہفت روزہ ’’آئینہ‘‘ کے کالموں میں اُردو داں حضرات کی نظروں سے گذرا جو اُس زمانے میں یُونس دہلوی کی اِدارت میں دہلی سے شائع ہوتا تھا۔ اعلان کیا گیا تھا کہ کرشن چندر کے قلم سے ہر ہفتے ’’گدھے کی سرگزشت‘‘ نامی ایک ناول کی قسطیں شائع ہوا کریں گی۔ لیکن چند وجوہ کی بِنا پر ’’آئینہ‘‘ بند ہو گیا اور 1956ء میں یہ ناول ’’ایک گدھے کی سرگزشت‘‘ کے نام سے ماہنامہ ’’شمع‘‘ دہلی میں قسط وار شائع ہونا شروع ہوا اور پھر 1957ء میں اُس کی بےپناہ مقبولیت کی بِنا پر ’’شمع بک ڈپو‘‘ نے اُسے کتابی صورت میں شائع کیا۔ ہر چند کہ ’’شمع‘‘ کوئی اَدبی رسالہ نہیں ہے بلکہ اُس زمانے میں مَیں نے اچھے اچھے اَدبی جُغادریوں کو یہ رسالہ خریدتے دیکھا۔ اُس زمانے کا اِس سلسلے کا ایک واقعہ مجھے آج بھی یاد ہے۔ میں صُبح ہی صُبح اپنے ایک دوست سے ملنے گیا تو اُن کے والدِ بُزرگوار کو بےچینی سے وَرانڈے میں ٹہلتے پایا۔ بعد میں میرے دوست نے بتایا کہ اخبار والے کے آنے کا وقت ہے اور وہ اُس کا انتظار کر رہے ہیں۔
’’اچھا اخبار کے لیے۔‘‘ میرے منہ سے بےساختہ نکلا۔
’’نہیں شمع کے لیے۔‘‘ میرے دوست نے جواب دیا۔
’’کیا تمھارے والد کو معموں کا شوق ہے؟‘‘ مَیں نے سوال کیا۔ کیونکہ کسی بارِیش بُزرگ کی جانب سے ایک فلمی پرچے کے انتظار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
’’نہیں یار، معموں کو تو وہ بےحد خراب جانتے ہیں۔‘‘
اب پُوری بات میری سمجھ میں آ گئی تھی۔ وہ صاحب دراصل ’’ایک گدھے کی سرگزشت‘‘ کی تازہ قسط کے لیے بےچین تھے۔ میرے دوست نے بعد میں میرے اِس خیال کی توثیق کر دی۔‘‘

رشید الدین

 

 

AIK GADHAY KI SARGUZASHT

KRISHAN CHANDAR

Pages: 230
Year: 2021

Recently Viewed Products

ایک گدھے کی سرگزشت | کرشن چندر

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart