FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

اور ڈان بہتا رہا | Mikhail Sholokhov | And Quiet Flows the Don

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.950.00 Rs.999.00 |  Save Rs.49.00 (4% off)

-44

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

’’یہ ناول ابھی اردو میں پڑھنا شروع کروں گا۔ لیکن وہ کہتے ہیں کھانا کتنا ہی برا کیوں نہ پکا ہوا لیکن اگر presentation اچھی ہو تو بندہ مزے سے کھا لیتا ہے۔ اچھے لباس کے اندر بندے کا پتہ بعد میں چلتا ہے لیکن پہلی نظر میں وہ دیکھنے والوں پر تاثر چھوڑ جاتا ہے۔ یہی حال اس ناول کا ہے کہ ایسا خوبصوتی سے چھاپا گیا ہے کہ بے اختیار پڑھنے کو دل کرے۔ بلاشبہ یہ ادب کی دنیا کا بڑا ناول ہے۔ ایک بڑے ادیب کی کاوش ہے اور مخممور جالندھری نے ترجمہ کیا ہے۔ نعیم بھائی کہتے تھے ایک شاعر سے بہتر ترجمہ کوئی نئیں کرسکتا کیونکہ اس کے پاس لفظوں کا ایک ایسا خزانہ ہوتا ہے جو نثرنگار کے بس کی بات نہیں ہے۔ پھر شاعر جانتا ہے کہ لفظ ضائع نہیں کرنے اور کم لفظوں میں پورا جہاں سمو دینا ہے۔ ابھی پڑھنا شروع کیا ہے تو یقین کریں نعیم بھائی کی بات یاد آئی اور ترجمے کا لطف کیا ہوتا ہے اسے محسوس کیا اور مخمور جالندھری کو دعائیں دیں جن کا اصلی نام
سردار گور بخش سنگھ تھا....جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیں

مخمورؔ کچھ نہ پوچھیے مجبورئ حیات
اچھی طرح خراب فنا بھی نہ ہو سکے

ایک بڑا ناول، ایک بڑا ادیب اور ایک خوبصورت شاعر اور ادیب کا کیا گیا ترجمہ ... گرم کافی کا مگ، باہر چار سُو خاموشی ، میخائل شولوخوف کا ساتھ ... اس سے زیادہ خوبصورت صبح کیا ہوسکتی ہے۔‘‘
(رؤف کلاسرا Rauf Klasra)

نوبیل انعام برائے ادب 1965ء
میخائیل شولوخوف کا ناول And Quiet Flows the Don کا اُردو ترجمہ

اشاعت اوّل: 1928ء (روسی زبان)
اشاعتِ نو جولائی 2020ء (اُردو زبان)
کتاب: اور ڈان بہتا رہا | ناول: میخائیل شولوخوف
مترجم: مخمور جالندھری | نظرثانی: شہزاد نیّر
ضخامت 504 صفحات | قیمت 999 روپے
.
مختصر تعارف:
عظیم رُوسی مصنف میخائیل شولوخوف کا نوبیل انعام یافتہ ناول ’’اور ڈان بہتا رہا‘‘ پوری دُنیا میں معروف و مقبول ہے۔ اس ناول میں بیسویں صدی کے ابتدائی دو عشروں کے رُوس کی ثقافت و معاشرت اور اجتماعی و انفرادی نفسیات کا بےمثال فن کارانہ بیان ہے۔ ناول کی کہانی دریائے ڈان کے کنارے آباد رُوسی کاسکوں کے گِرد گھومتی ہے۔ دل کش منظر کشی، جزئیات نگاری، کردار نگاری اور دل نشیں اسلوبِ نگارش کے باعث یہ ناول قاری کی یادداشت کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہاں سماجی حقیقت نگاری (Social Realism) کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ کسی نے کہا ہے کہ حقیقت افسانے سے بڑھ کر تحیر خیز ہوتی ہے۔ یہی وجہ سے کہ ہم جوں جوں ناول پڑھتے جاتے ہیں اس کے کردار ہمارے ارد گرد چلنے پھرنے لگتے ہیں۔ یہی ایک غیر معمولی ادبی شہ پارے کی نشانی ہوتی ہے۔ پہلی عالمی جنگ (1914-1918ء) اور بالشویک انقلاب (1917ء) کے تفصیلی ادبی بیان نے اس ناول کو بےحد اہم بنا دیا ہے۔ مصنف نے انقلاب کے حالات اور کرداروں کی جس طرح لفظی تصویر کشی کی ہے وہ کسی فنی معجزے سے کم نہیں ہے۔ انقلابِ رُوس کے تعلق سے بےپناہ ادب تخلیق ہوا لیکن زیرِنظر ناول جیسی فن کارانہ دیانت، غیر جانب داری، بےباکی اور انسان دوستی شاید ہی کسی اور ناول میں نظر آئے۔ یہاں انسان نظریے سے اہم تر دکھائی دیتا ہے۔ امن، جنگ، انقلاب اور خانہ جنگی کا احوال بیان کرتے ہوئے ناول نگار کی چابک دستی اور بیان پر گرفت داد سے بالا ہے۔ مخمور جالندھری نے جس محنت، مہارت اور ہمہ گیری سے ناول کا اردو ترجمہ کیا اس کی داد نہ دینا ناانصافی ہوگی۔ اس اعلیٰ درجے کے ناول کا ترجمہ بھی اتنا ہی اعلیٰ درجے کا ہوا ہے۔ مترجم کی اُردو زبان پر تخلیقی گرفت اور مناسب ترین الفاظ کا چناؤ قابلِ تحسین ہی نہیں قابلِ تقلید بھی ہے۔ ’’اور ڈان بہتا رہا‘‘ نہ صرف رُوسی بلکہ عالمی ادب میں بھی ایک شہ کار ہے۔ بڑا ادب پڑھنے کے شوقین افراد کے لیے یہ ناول ایک سوغات سے کم نہیں۔
AUR DON BEHTA RAHA

Recently Viewed Products

اور ڈان بہتا رہا | Mikhail Sholokhov | And Quiet Flows the Don

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart