FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

باقیات و نادرات فیض احمد فیض

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.7,500.00 |  Save Rs.-7,500.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-2

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

"Baqiat o Nadirat Faiz Ahmed Faiz
باقیات و نادرات فیض احمد فیض"
by Dr. Syed Taqi Abedi

Book Details:

Type: Coffee Table Book
Book Name: Baqiat o Nadirat Faiz Ahmed Faiz
by Dr. Syed Taqi Abedi
Pages: 400
Quality: Mat Paper 150 Grams (Hard Bound)
Size: 10 x 15 Inches
سچ تو یہ ہے کہ کسی بھی شاعر کی باقیات کامل ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ خود شاعر کو اس کا مکمل علم نہیں رہتا کہ اس نے اپنے شعری سفر میں کب اور کہاں کیا کیا کھویا ہے۔ یہاں ہم اس رُوداد کو ذیل کے تضمینی مصرعے میں بیان کر سکتے ہیں:

’یہ باقیات ابھی نا تمام ہے شاید‘

اسی لیے اس میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہتا ہے اور ہر وقت کچھ نہ کچھ نئی تخلیقی تصنیف ظاہر ہوتی رہتی ہے۔ فیض احمد فیض اگرچہ ایک ممتاز، معروف، مستند فطری شاعر تھے مگر اُردو کے دوسرے بڑے شاعروں کی نسبت کم گو تھے۔ فیض کے مجموعی اشعار کی تعداد دو ہزار سے بھی کم ہے جبکہ اُردو کہکشاں میں بعض ایسے بھی شاعر ہیں جن کے اشعار کی تعداد ایک لاکھ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ ہے۔ فیض کے پہلے مجموعے ’’ نقشِ فریادی‘‘ کی اشاعت کے بعد ان کے دوستوں اور پرستاروں کو ان کے کلام کا انتظار رہتا تھا چنانچہ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ کوئی تخلیقی فن پارہ منظرِ عام پر آئے اور آنکھوں سے اوجھل رہے۔ بعض اوقات ایسا ہو ا ہے کہ چند مصرعوں کو بعد میں حذف کر دیا گیا اور چند مصرعوں کا اضافہ بھی کیا گیا جن کی نشاندہی ہم نے باقیات کے چند نکات اور غیر مدوّن کلام کے ذیل کی ہے۔ خود فیض نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا ابتدائی کلام اپنے مجموعوں میں شامل نہیں کیا، چنانچہ وہ صرف بعض اخباروں اور رسالوں کی نذر ہو کر رہ گیا۔ ہم نے فیض کے ابتدائی کلام کو جو ’’راوی ‘‘ میگزین میں شائع ہوا، باقیات میں شامل کیا ہے۔ ہم نے باقیات میں ان تمام نکات کی طرف اشارہ کر کے وہ کلام جس میں کچھ ترمیم اور تنسیخ کی گئی ہے پیش کیا ہے، جو اگرچہ زیادہ نہیں مگر اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے اپنے چند مضامین جو باقیات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہیں ، فیض کے متعلقات کے طور پر اس میں شامل کیے ہیں۔
فیض چونکہ ہمہ جہت شخصیت تھے اس لیے ان کی کئی جہات میں عمدہ تخلیقی تحریریں تھیں مگر ہمیں تلاش کرنے پر بھی کچھ تحریریں حاصل نہ ہوئیں اور ہمیں ان کے لیے مزید انتظار کرنا بے سود لگا چنانچہ پاکستان ٹائمز ، ادب لطیف اور لیل و نہار کراچی کے اداریے جو مرزا ظفر الحسن مرتب کر رہے تھے دستیاب نہ ہو سکے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ رزمیہ نظم جو جیل میں لکھنے کی خواہش کر رہے تھے وہ لکھی گئی یا نہیں۔’’ Pillers of Community‘‘ کا جو نصف ترجمہ کر لیا تھا اس کا پتہ نہیں ملتا اور اسی طرح کئی دوسری تحریریں، ایک دو فلم کی اسکرپٹ کے اشارے تو ملتے ہیں لیکن اصلی تحریر نہیں ملتی۔ ہم نے اپنے مضمون ’’اے بسا آرزو کہ خاک شد ‘‘ مطبوعہ’’ فیض فہمی‘‘ میں ان تخلیقوں اور تحریروں کا مفصل ذکر کیا ہے۔ شاید مستقبل میں فیض کے محققین اور فیض شناسوں تک آئندہ کبھی ان کی رسیدگی ہو سکے۔
یہاں سب سے پہلے خصوصی طور پر ہم محترمہ سلیمہ ہاشمی، محترمہ منیزہ ہاشمی اور ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خطوط کے ہمراہ اسناد مدارک اور ضروری نادر تصاویر بھیجیں جسے ہم نے اس باوقار صحیفہ کا جزو کیا۔ ہم ڈاکٹر بیدار بخت ، ڈاکٹر بیدار مجید، جناب ایوب اولیاء ، ڈاکٹر ضیا ء الدین شکیب ، جناب لطیف اویسی اور جناب سجاد حیدر کے ممنون ہیں جنہوں نے خطوط کے ساتھ تصاویر بھی مرحمت کیں۔ ہمارے خصوصی شکریہ کے مستحق جناب سلمان احمد ہیں جو صادقین فائونڈیشن کے روحِ رواں ہیں۔ فیض فائونڈیشن کی انچارج محترمہ یمین زاہرہ صاحبہ اور سمیرا خلیل صاحبہ کی کوششوں سے ہمیں اس پراجیکٹ میں مدد ہوئی ، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ’’باقیات و نادرات فیض احمد فیض‘‘ کا بیان مکمل نہ ہو گا اگر ہم بک کارنر جو اس دورِ حاضر میں جہلم سے دُنیائے اُردو ادب میں اپنی شناخت کی خوشبو بکھیر چکا ہے، کا ذکر نہ کریں۔جناب امر شاہد اور گگن شاہد نے دن رات محنت اور دلجوئی سے اپنی ادبی اور ثقافتی تہذیبی صلاحیتوں کے ساتھ جو طباعت کی فن کاری کے کرشمے دکھائے ہیں ہماری نظروں کے سامنے موجود ہیں۔
آخیر میں خواہش مند ہوں اگر کچھ مطالب رہ گئے ہیں تو ضرور مطلع کریں اور ہماری کوتاہیوں کو درگزر کریں۔

خیر اندیش
سید تقی عابدی
ٹورنٹو (کینیڈا)
BAQIAT O NADIRAT FAIZ AHMED FAIZ

Recently Viewed Products

باقیات و نادرات فیض احمد فیض

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart