FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

ورلڈ وائیڈ کلاسکس | اُردو تراجم

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.2,000.00 |  Save Rs.-2,000.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

Hurry, Only -10 left!
-10

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

ورلڈ وائیڈ کلاسکس | اُردو تراجم
1- زوربا یونانی (ناول)
مصنف: نیکوس کیزنزاکیس
مترجم: مخمور جالندھری
قیمت 800 روپے
.

2- بھوک (ناول)
مصنف: کنوٹ ہامسن
مترجم: مخمور جالندھری
قیمت: 400 روپے

.
📕 زوربا یونانی (ناول)
آپ کے ہاتھوں میں اس وقت جو ناول ہے وہ دُنیا کے عظیم ترین ناولوں میں سے ہے۔ اس کے چھپتے ہی ساری دُنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا کہ ایک طویل مدت کے بعد ایسی کتاب لکھی گئی ہے جو قوموں کی زندگی اور تقدیر بدل دیتی ہے۔ اس ناول میں انسان کی نیکی اور ذہانت کے پھول ہیں۔ انسان کی بداعمالی اور شیطنت کے انگارے ہیں۔ شعلہ و گل کے امتزاج سے یونانی ناول نگار نیکوس کیزنزاکیس نے ایک ایسا شاہکار تخلیق کیا ہے جس کو دوام حاصل ہو چکا ہے۔ دُنیا کی ہر زبان کے نامور ناقدوں نے اس ناول کو بے مثل اور عدیم النظیر قرار دیا ہے۔ دُنیا کی ہر زبان میں یہ ناول ترجمہ ہو چکا ہے۔ آج تک اس کی دس کروڑ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ اب اسے آپ کی ضیافتِ طبع کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ناول جہاں ایک دلکش، دلچسپ اور لذت آفرین افسانہ ہے وہاں ایک حیات آموز درس بھی ہے۔ دراصل یہ ناول ایک ایسا طرزِ حیات ہے جس کی پیروی ہم سب کو کرنی چاہیے۔ ایک اچھی کتاب ہمارے لیے رفیقِ تنہائی ہی نہیں ہوتی ہے بلکہ ہمیں زندگی گزارنے کا صحت مند شعور بھی بخشتی ہے۔ ایسا ایک ہی ناول پڑھنا ہزاروں رومانی، جاسوسی اور سطحی ناولوں سے قاری کو بے نیاز کر دیتا ہے۔ فرسودہ اور سستاناول پڑھ کر آپ کا ذہن اور دل پراگندہ ہوجاتا ہے۔ مگر ایسا ناول پڑھ کر آپ کا ذہن و دل معطر ہوجاتا ہے۔ یہ ناول حقیقتاً بہترین تصورات کا مہکتا ہوا گلستان ہے۔
.
📕 بھوک (ناول)
ناروے کے ناول نگار کنوٹ ہامسن کا سب سے مشہور ناول ’’بھوک‘‘ 1890ء میں جب منظرِ عام پر آیا تو ناروے کے ادبی اور سرکاری حلقوں میں ہنگامہ بپا ہو گیا۔ یہ ناول گھناؤنی سماجی زندگی پر ایک کاری ضرب تھا اور اس کے چھپنے پر بہت لے دے ہوئی۔ تنقید کی بارش چاروں طرف سے برسنے لگی اور کنوٹ ہامسن کو ایک بہت بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔ اُن دنوں میں ہامسن کا پرستار بننے کے لیے بڑے حوصلے کی ضرورت تھی۔ اس کی تحریر میں کچھ ایسی سرکشی اور بغاوت تھی کہ ہر شخص کے دل میں عناد کی آگ بھڑک اُٹھتی تھی۔ اس نے اپنے وقت کی سربرآوردہ ادبی شخصیات کے بُت توڑ کر رکھ دیے۔ نقادوں کی مخالفت کے باوجود کنوٹ ہامسن ان پر ہنستا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا رہا۔ آخرکار نقادوں کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ ہامسن، تحریر کے تیکھے پن اور جاندار اسلوب کے حوالے سے اپنا جواب نہیں رکھتا۔ ’’بھوک‘‘ کنوٹ ہامسن کا پہلا ناول ہے اور اس کا عظیم ترین کارنامہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس ناول میں ہامسن کی ژرف نگاہی اپنی بلندی پر ہے۔ اُسے پوری انسانیت کے تاریک کونے کریدنے والا کہا جاتا ہے کیونکہ وہ جعل سازیوں اور غلاظتوں پر بےرحمی سے حملہ آور ہوتا ہے۔ ’’بھوک‘‘ ایک بھوکی رُوح کی دل دوز پکار ہے۔ آج جب کہ دیس دیس میں بھوک کو پھیلایا جا رہا ہے اور استحصالی ہتھکنڈوں سے کام لیتے ہوئے قحط پیدا کیے جا رہے ہیں، اس ناول کا مطالعہ نہ صرف دلچسپ ثابت ہو گا بلکہ بھوک کے جنم داتاؤں کے مکروہ چہروں پر سے نقاب بھی اُٹھائے گا۔

 

 

BHOOK by KNUT HAMSUN and ZORBA YUNANI by NIKOS KAZANTZAKIS

    Recently Viewed Products

    ورلڈ وائیڈ کلاسکس | اُردو تراجم

    Returns

    There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

    Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

    We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

    Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


    Order Cancellation
    You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

    Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

    Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


    Refund Policy
    You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

    What are you looking for?

    Your cart