FREE SHIPPING | On order over Rs. 1500 within Pakistan

چالیس چراغ عشق کے | Elif Shafak | اردو ترجمہ

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.1,150.00 |  Save Rs.-1,150.00 (Liquid error (sections/product-template line 159): divided by 0% off)

-68

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

Chalis Charagh Ishq Ke | چالیس چراغ عشق کے

Urdu Translation of The Forty Rules of Love by By Elif Shafak

ایلف شفق ترکی کی معروف و مقبول مصنفہ ہیں۔ 1971ء میں پیدا ہونے والی یہ مصنفہ اب تک کئی شاندار ناول لکھ کر متعدد بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں جن میں 1998ء میں ان کو دیا جانے والا رومی ایوارڈ، سنہ 2000ء میں ٹرکش رائٹرز یونین پرائز، 2013ء میں وومن فکشن ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز شامل ہیں۔ ان کے مشہور ناولوں میں دی باسٹرڈ آف استنبول، آنر، دی گیز اور دی فورٹی رولز آف لو وغیرہ شامل ہیں۔
ایلف شفق کی بین الاقوامی شہرت یافتہ تصنیف دی فارٹی رولز آف لو بنیادی طور پر ترک زبان میں لکھا جانے والا ناول تھا جو کہ دنیا کی کئی زبانوں میں شائع ہوا اور ترکی میں اس کی 750000 کاپیاں فروخت ہوئیں جو کہ ترکی کا بیسٹ سیلنگ ناول رہا ہے۔ ایلف شفق کے پسندیدہ موضوعات میں صوفی ازم، تاریخ، سیاست اور فلسفہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تارکین وطن اور مختلف ثقافتوں پر بھی لکھنا پسند کرتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ شمس تبریزؒ کے چالیس اصولوں کو ناول کے مختلف کرداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بہترین کوشش کی گئی ہے۔ صرف اتنا نہیں بلکہ ناول میں مزید بیبرس، مدحوش سلیمان، گل صحرا جیسے کرداروں کا اضافہ کر کے مصنفہ نے صوف ازم کو اپنے تخیل کے کینوس پر خوب رنگا ہے۔
”فارٹی رولز آف لو‘‘ کا پاکستان میں 2017ء میں اردو ترجمہ ہوا جسے شائقین میں نہایت پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس ناول کا اردو ترجمہ چالیس چراغ عشق کے نام سے ہما انور نے کیا ہے۔ بہترین انداز بیاں اور قاری پر ایک مسحورکن اثر چھوڑ جانے والے اس ناول کے ترجمے کے ساتھ مترجم نے نہایت انصاف کیا ہے اور اس بات کا پورا خیال رکھا ہے کہ ناول اپنا حقیقی اثر کھو نہ دے۔ چالیس چراغ عشق کے، ایک طرف مولانا رومؒ اور شمس تبریزؒ کے مابین تعلق اور جذب و مستی کو بیان کرتا ہے اور مولانا رومؒ کی عوامی پذیرائی سے گوشہ نشینی تک کا سفر بتلاتا ہے تو دوسری جانب ایک ایسی خاتون کی کہانی بھی بیان کرتا ہے جو اپنی زندگی میں تمام آسائشوں کی موجودگی کے باوجود طمانیت کی کھوج میں اک ایسے اجنبی سے رابطے میں رہنے لگتی ہے جو اسے شمس تبریزؒ جیسے خیالات و احساسات کا مالک دکھائی دیتا ہے اور وہ اس کی شخصیت کے سحر میں کھو کر اپنے خاندان کو چھوڑ کر راہ عشق اختیار کر بیٹھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمس تبریزؒ کے چالیس اصولوں کو ناول کے مختلف کرداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بہترین کوشش کی گئی ہے۔ صرف اتنا نہیں بلکہ ناول میں مزید بیبرس، مدحوش سلیمان، گل صحرا جیسے کرداروں کا اضافہ کر کے مصنفہ نے صوف ازم کو اپنے تخیل کے کینوس پر خوب رنگا ہے۔ صوفی ازم، تصوف اور روحانیت کے سفر پر چلنے کے لیے ایک شمع کا کردار ادا کرنے والا یہ ناول یقیناً ہماری زندگیوں کو بدلنے اور ان میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث ہے۔
ناول سے چنے گئے چند بہترین موتی جو کہ در حقیقت شمس تبریزؒ کے ہی چالیس اصولوں میں سے ہیں اور یہ انسان کے دماغ کو سوچ و فکر کی نئی راہ دکھا کر انسانیت سے محبت کا درس دیتے ہیں۔ آپ بھی پڑھیے اور غور و فکر کے بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو جائیے۔
1۔ محبت ہی زندگی کا جوہر اور مقصد ہے یہ ہر کسی پر وار کرتی ہے ان پر بھی جو محبت سے گریزاں ہوتے ہیں۔
2۔ جب آپ سچ بولتے ہیں تو لوگ آپ سے نفرت کرنے لگتے ہیں۔ آپ جتنا محبت کے بارے بات کریں گے لوگ اتنی ہی آپ سے نفرت کریں گے۔
3۔ سچائی کا راستہ دماغ کی نہیں دل کی متواتر مشقت ہے دماغ کو نہیں دل کو اپنا رہنما اپنا مرشد بنا لو، اپنے نفس سے ملو اسے للکارو اور بالآخر دل کے ذریعے اس پر غالب آ جاؤ یہ جانتے ہوئے کہ تمہاری ذات کی معرفت خدا کی معرفت کی طرف تمہاری رہنمائی کرے گی۔
4۔ ہم چاہے جو کوئی بھی ہیں اور جہاں کہیں ہیں، اپنے اندر کہیں ہم سب خود کو نامکمل محسوس کرتے ہیں یوں جیسے ہم نے کچھ کھو دیا ہے اور اب واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں بس یہ کہ ہم میں سے بیشتر کبھی نہیں جان پاتے کہ وہ کیا شے ہے جو کھو گئی ہے اور وہ جو جان لیتے ہیں ان میں سے بھی بہت کم ہیں جو اسکی تلاش میں نکلتے ہیں۔
بے صبری کا مطلب کوتاہ بینی یعنی کوئی شخص انجام کو دیکھنے کے قابل نہ ہو پائے۔ محبان الہٰی صبر کا دامن تھامے رکھتے ہیں
5۔ صبر بے بسی سے برداشت کیے جانے کا نام نہیں اس سے مراد ہے اتنی دور اندیشی کہ کسی عمل کے انجام پر بھروسا کیا جائے۔ صبر سے کیا مراد ہے؟ اس کا مطلب ہے خار پرنگاہ کرتے پھول دکھائی دے، رات نظر میں ہو اور دکھائی صبح کا اجالا دے۔ بے صبری کا مطلب کوتاہ بینی یعنی کوئی شخص انجام کو دیکھنے کے قابل نہ ہو پائے۔ محبان الہٰی صبر کا دامن تھامے رکھتے ہیں کیونکہ وہ خوب آگاہ ہوتے ہیں کہ ہلال کو ماہ کامل بننے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
6۔ چونکہ تم دوسروں کی پسندیدگی حاصل کرنے کے لیے بہت جان توڑ کوشش کرتے ہو، تم ان کی تنقید سے کبھی چھٹکارا حاصل نہ کر پاؤ گے چاہے تم کتنی ہی مشقت کرو۔
7۔ ماضی ایک بھنور ہے اگر تم نے اسے اپنے حال پر غالب آنے کی اجازت دے دی تو وہ تمہیں نگل جائے گی وقت محض ایک فریب خیال ہے تمہیں حال میں اس موجودہ لمحے میں جینے کی ضرورت ہے بس یہی اہم ہے۔
حرف آخر یہ کہ ایسے تمام لوگ جو روحانیت اور انسانیت سے بے لوث محبت کرتے ہیں ان کے لیے یہ ناول اپنے اندر بیش بہا خزانے لیے ہوئے ہے اور جو جتنا چاہے شمس تبریزؒ کے اصولوں اور مولانا رومؒ کے جنون کو محسوس کر کے زندگی میں اک نیا موڑ لا سکتا ہے۔

Recently Viewed Products

چالیس چراغ عشق کے | Elif Shafak | اردو ترجمہ

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart