FREE SHIPPING | On order over Rs. 1000 within Pakistan

چلو انشا جی کے پاس چلیں

In Stock Unavailable

sold in last hours

Regular price Rs.650.00 Rs.700.00 |  Save Rs.50.00 (7% off)

-10

Spent Rs. more for free shipping

You have got FREE SHIPPING

ESTIMATED DELIVERY BETWEEN and .

PEOPLE LOOKING FOR THIS PRODUCT

PRODUCT DETAILS

چلو انشا جی کے پاس چلیں

مصنف: ڈاکٹر ریاض احمد ریاض

📕 ابن انشا کی دل گُداز اور رنگارنگ سرگزشت
📖 سیدھے من کو آن دبوچیں، میٹھی باتیں، سُندر بول

اس عظیم الشان کارنامے کا تمام کریڈٹ مصنف ڈاکٹر ریاض احمد ریاض کو جاتا ہے۔ اگر وہ اپنی پی ایچ ڈی کے لیے یہ موضوع انتخاب کر کے اس پر اتنی محنت نہ کرتے تو نہ جانے ’’لبِ ساقی پر صلا‘‘ اور کتنے دن رہتی۔ ہمارے کیسے کیسے بڑے مشاہیر کتنے بڑے بڑے کام کر کے تمام ہوئے مگر اب ان پر کام کرنے والے نظر نہیں آتے۔ سچ ہے کہ پی ایچ ڈی کے بعد اساتذہ کے امکاناتِ مستقبل کسی حد تک روشن ہو جاتے ہیں لیکن موضوع کا سہرا تو سراسر ان کے سر ہی بندھے گا۔ کئی بیانات ابن انشا کے بعض دوستوں سے گفتگو یعنی ان کے علمِ سینہ پر مبنی ہیں۔ راقم الحروف بھی اس کے ایک خاصے پُرانے، مدّت پچیس سال، دوست اور عملی ساتھی کی حیثیت سے کچھ علمِ سینہ رکھتا ہے۔ علمِ سینہ انہیں زیادہ تر ابن انشا کے ان دوستوں سے حاصل ہوا جو اس کے لڑکپن یا قیام لاہور کے ساتھی اور مکتوب الیہ تھے۔ یہ ایک اہم ادیب کی سوانح عمری ہے جس نے ایک خاصی پیچیدہ اور آزمائشوں سے بھرپور عملی زندگی بھی گزاری۔ یقیناً ابن انشا اپنے مقام اور متنوع زندگی کی وجہ سے ایک ہی نہیں، کئی سیر حاصل کتابوں کا مستحق ہے۔ اس کتاب کی اشاعت سے ایک ادبی مقصد بھی پورا ہوتا ہے۔ ریاض احمد ریاض صاحب نے ابن انشا پر کام کیا اور یہ مقالہ اشاعت کے لیے سونپ دیا۔ وہ مرحوم سے ذاتی طور پر کوئی معاملاتی تعلق نہ رکھتے تھے۔ کسی طرح اس کے زیر بار نہ تھے .... اور آج کل کوئی زیر بار بھی کب اپنا بار کم کرتا ہے.... بلکہ ہمارے ہاں تو ایسی مثالیں عام ہیں کہ کسی ادیب کے زیربار ہونے والے کچھ ادیب، مشاہیر تک، غالباً اپنی نفسیاتی اُلجھنوں کے سبب اپنے محسن کے لیے بدخواہی کی آخری حدود سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض احمد ریاض ادب دوستوں کی طرف سے بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ تاریخ انہیں ان کا انعام ضرور پیش کرے گی۔ (جمیل الدین عالی)

📕 چلو انشا جی کے پاس چلیں
مصنف: ڈاکٹر ریاض احمد ریاض

کچھ مصنف کے بارے میں:

ڈاکٹر ریاض احمد ریاض کی پیدائش 10اگست1939ء کو مشرقی پنجاب کی ریاست کپورتھلہ کے گائوں مقصودپور کے ایک زمیندار گھرانے میں ہوئی۔ قیامِ پاکستان کے بعد حالات معمول پر آئے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اپنا نیا وطن بنایا اور 1956ء میں یہاں کے اکلوتے ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ گورنمنٹ کالج لائل پور ان کی دوسری درسگاہ تھی۔ یہاں سے بی اے (آنرز) اور پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور سے 1963ء میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج رحیم یار خان میں لیکچرر شپ سے ملازمت کا آغاز کیا۔ بعد ازاں چار سال کا عرصہ گورنمنٹ کالج کوئٹہ میں بسر ہوا۔ 1970ء میں اپنے تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج لائل پور(اب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ) کے سٹاف میں واپس شامل ہوئے اور پچیس برس سے زائد مدّت تک یہاں تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔ اس دوران ابن انشا سے خصوصی ادبی لگائو بلکہ محبت کے اظہار کے طور پر ان کی شخصیت اور ادبی خدمات پر کام کیا اور 1982ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ دُنیا کے مختلف ملکوں کی سیر و سیاحت کے حوالے سے ان کا پہلا رپورتاژ ’’بر سبیل سفر‘‘ 1982ء میں لاہور سے طبع ہوا۔ مشاہیر ادب کے نام ابن انشا کے منفرد اور دلچسپ خطوط کا پہلا مجموعہ ’’خط انشا جی کے‘‘ 1985ء میں منظر عام پر آیا۔1995ء میں فیصل آباد سے اسلام آباد شفٹ ہو گئے اور آج کل یہیں مقیم ہیں۔

Chalo Insha Ji Ke Pas Chalain

Dr. Riaz Ahmed Riaz

Biography Ibn e Insha

Pages: 359
Year: 2021

 

Recently Viewed Products

چلو انشا جی کے پاس چلیں

Returns

There are a few important things to keep in mind when returning a product you have purchased from Dervish Online Store:

Please ensure that the item you are returning is repacked with the original invoice/receipt.

We will only exchange any product(s), if the product(s) received has any kind of defect or if the wrong product has been delivered to you. Contact us by emailing us images of the defective product at help@dervishonline.com or calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm) within 24 hours from the date you received your order.

Please note that the product must be unused with the price tag attached. Once our team has reviewed the defective product, an exchange will be offered for the same amount.


Order Cancellation
You may cancel your order any time before the order is processed by calling us at 0321-8925965 (Mon to Fri 11 am-4 pm and Sat 12 pm-3 pm).

Please note that the order can not be canceled once the order is dispatched, which is usually within a few hours of you placing the order. The Return and Exchange Policy will apply once the product is shipped.

Dervish Online Store may cancel orders for any reason. Common reasons may include: The item is out of stock, pricing errors, previous undelivered orders to the customer or if we are not able to get in touch with the customer using the information given which placing the order.


Refund Policy
You reserve the right to demand replacement/refund for incorrect or damaged item(s). If you choose a replacement, we will deliver such item(s) free of charge. However, if you choose to claim a refund, we will offer you a refund method and will refund the amount in question within 3-5 days of receiving the damaged/ incorrect order back.

What are you looking for?

Your cart